سستی انرجی ڈرنکس فائدہ مند یا صحت دشمن؟

زیک

مسافر
کافی عرصے سے دیکھ رہا ہوں کہ ہماری نوجوان نسل تھکاوٹ یا کمزوری ختم کرنے کے لیے عجیب وغریب ڈرنکس استعمال کررہی ہے۔اکثرلڑکے کرکٹ وغیرہ کھیل کر واپس آتے ہیں تو اپنی تھکان کو ختم کرنے اور پھر سے تازہ دم ہونے کے لیے "تیس" روپے کی بوتل پی کر "شیر" بن جاتے ہیں۔مارکیٹ میں دستیاب بے نام کمپنیوں کی مہنگی انرجی ڈرنکس یا چند نامور کمپنیوں کی سستی انرجی ڈرنکس کیا ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟
انرجی ڈرنکس قدرتی پھلوں سے تیار تازہ جوسز کا متبادل تو نہیں ہوسکتیں پر شاہد کچھ اچھی بھی ہوں؟
ہماری مارکیٹ میں موجود بجلی کے جھٹکے انسانی صحت کے دشمن نہیں ہیں؟

dunya%2Bdrinks.jpg
دنیا نیوز
Randomized Controlled Trial of High‐Volume Energy Drink Versus Caffeine Consumption on ECG and Hemodynamic Parameters | Journal of the American Heart Association
 
ابن توقیر

محفلین
یہ لڑی گپ شپ میں کیوں ہے؟
گپ شپ

عام سی باتیں ، گپ شپ اور گفتگو
کافی عرصے سے خواہش ہورہی تھی اس موضوع پر گفتگو کرنے کی،گپ شپ کے زمرے میں"گفتگو" لکھا دیکھا تو یہاں لڑی بنادی۔محفل چائے خانہ میں بنانے کا ارادہ کیا تھا مگر وہاں "ادبی گپ شپ" لکھا دیکھا تو یہاں آگیا۔
 
ابن توقیر

محفلین
کیمیکلز تو دنیا میں ہر شے میں ہیں مجھ اور آپ میں بھی
نقصان دہ کیمکلز اور فائدہ مند کیمیکلز کی کیٹگری کے حساب سے غیرمعیاری انرجی ڈرنکس میں استعمال کیے جانے والے تمام کیمیکلز انسانی صحت کے لیے مضر ہیں یا کچھ انرجی ڈرنکس انسانی صحت پر اچھا اثر بھی ڈالتی ہیں؟
 
ابن توقیر

محفلین
صحت کے دشمن ۔۔۔۔غیر ملکی کمپنیوں کا جانب سے پور ی قوم کو بیمار کرنے کی ایک عالمی سازش ہے ۔۔۔
اگر یہ سازش ہے "پوری قوم" کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کے خلاف سازش ہے،کیونکہ دنیا بھر میں ان کا استعمال بے تحاشا ہورہا ہے۔یعنی اس بات سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ بعض کاروباری حضرات منافع کے لالچ میں اس بات کا کوئی خیال نہیں رکھتے کہ ان کی پراڈکٹ انسانی صحت پر کس طرح اثرانداز ہوگی؟
 
زیک

مسافر
کافی عرصے سے خواہش ہورہی تھی اس موضوع پر گفتگو کرنے کی،گپ شپ کے زمرے میں"گفتگو" لکھا دیکھا تو یہاں لڑی بنادی۔محفل چائے خانہ میں بنانے کا ارادہ کیا تھا مگر وہاں "ادبی گپ شپ" لکھا دیکھا تو یہاں آگیا۔
طب اور صحت کا زمرہ مناسب تھا
 
زیک

مسافر
نقصان دہ کیمکلز اور فائدہ مند کیمیکلز کی کیٹگری کے حساب سے غیرمعیاری انرجی ڈرنکس میں استعمال کیے جانے والے تمام کیمیکلز انسانی صحت کے لیے مضر ہیں یا کچھ انرجی ڈرنکس انسانی صحت پر اچھا اثر بھی ڈالتی ہیں؟
کیفین، شکر، نمک اور دوسری منرلز کم از کم کچھ حد تک فائدہ مند ہیں۔

کہنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ دنیا کی ہر چیز ایٹم اور مالیکیول سے بنی ہے لہذا ہر شے میں کیمیکلز ہیں
 
لاریب مرزا

محفلین
کیمیکلز تو دنیا میں ہر شے میں ہیں مجھ اور آپ میں بھی
لیکن ہم ان مصنوعی کیمیکلز کی بات کر رہے ہیں جو مختلف مشروبات میں پھلوں کے ذائقے کے متبادل کے طور میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ کیمیکلز اصلی پھلوں کا مقابلہ تو نہیں کر سکتے۔ بلکہ نقصان دہ ہی ہوتے ہیں۔
 
مصنوعی کیا نقصان دہ اور اصلی فائدہ مند ہوتے ہیں؟ کیا یہ جنرل اصول ہے؟ اصلی اور مصنوعی میں کیا فرق ہے؟
 
ابن توقیر

محفلین
یعنی غیرمعیاری اجزاء سے تیارکردہ مشروبات نقصان دہ ہیں۔انرجی ڈرنکس کے دعوے کرکے غیرمعیاری کولڈ ڈرنکس فروخت کی جارہی ہیں جو انسانی صحت کی تباہی کا سبب بنتی ہیں۔
 
عثمان

محفلین
یعنی غیرمعیاری اجزاء سے تیارکردہ مشروبات نقصان دہ ہیں۔انرجی ڈرنکس کے دعوے کرکے غیرمعیاری کولڈ ڈرنکس فروخت کی جارہی ہیں جو انسانی صحت کی تباہی کا سبب بنتی ہیں۔
مراسلے کو نارنجی رنگ میں رنگنے کی کیا وجہ ہے ؟
ڈیفالٹ کلر استعمال کیجیے۔ قارئین کو آسانی رہے گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
قدرتی اشیاء کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ہم نے تو بازار کی تقریبا کولڈ ڈرنکس ہوں یا انرجی ڈرنکس۔۔۔۔۔سب کافی عرصہ سے بند ہیں۔گھر میں سکنجیں،لسی اور ستو ،دودھ کا شیک وغیرہ پیتے ہیں اور مہمانوں کو بھی یہی دیتے ہیں۔
 
Top