سستی کال کیسے کروں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہاں بہت سے سافٹ وئیر ہیں جن کی مدد سے پاکستان اور کہی بھی کال کر سکتے ہیں لیکن مجھے معلوم نہیں پاکستان کس سافٹ وئیر سے کال کروں
فری کال ، سپیڈ کال یا پھر کسی اور سے کیا آپ کو معلوم ہے
 
علی ذاکر

محفلین
خرم ادھر تو سعودیہ میں‌ایک سوفٹ ویئر ہے کے ایس اے کے نام سے اس کا کارڈ چالیس ریال کا آتا ہے اور اس کے اندر "نوے" منٹ ہوتے ہیں اب ابو ظہبی کا تمہیں زینب ہی ؁‌بتا سکتی ہے !

مع السلام
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم ادھر تو سعودیہ میں‌ایک سوفٹ ویئر ہے کے ایس اے کے نام سے اس کا کارڈ چالیس ریال کا آتا ہے اور اس کے اندر "نوے" منٹ ہوتے ہیں اب ابو ظہبی کا تمہیں زینب ہی ؁‌بتا سکتی ہے !

مع السلام

اب زینب آپی کا انتظار کرنا پڑے گا فیصل بھائی آپ بھی تو کال کرتے ہونگے نا کیسے کرتے ہیں
 
ابو کاشان

محفلین
خرم تم امارات سے کال کرو گے تو مہنگا پڑے گا۔ ہم تو یوفون سے بھائی کو بات کرتے ہیں تقریباً روزانہ۔ دس روپے فی منٹ پڑتی ہے۔ اور کبھی کبھی بھائی امارات سے انٹرنیٹ کے ذریعہ بات کرتے ہیں تو بیس سینٹ کی پڑتی ہے تقریباً سولہ سترہ روپے۔ آواز بھی صاف نہیں ہوتی۔

باقی امارات والے صحیح بتا سکتے ہیں۔
 
تیشہ

محفلین
سب سے سستی کال یہ ہے کہ بیل کرکے بند کردو ۔ ۔۔ ۔جسکو کرنا ہوگا خود ہی کرلیں گے ۔ ۔

میں بھی کبھی کبھی ایسے ہی کرتی ہوں ۔۔ بھانجوں ، بھانجیوں کو بیل کی اور بند :party: خود ہی ایک منٹ بعد ان کی کال آجاتی ہے ۔

dance7.gif
 
arifkarim

معطل
خرم تم امارات سے کال کرو گے تو مہنگا پڑے گا۔ ہم تو یوفون سے بھائی کو بات کرتے ہیں تقریباً روزانہ۔ دس روپے فی منٹ پڑتی ہے۔ اور کبھی کبھی بھائی امارات سے انٹرنیٹ کے ذریعہ بات کرتے ہیں تو بیس سینٹ کی پڑتی ہے تقریباً سولہ سترہ روپے۔ آواز بھی صاف نہیں ہوتی۔

باقی امارات والے صحیح بتا سکتے ہیں۔

اوہ یہ تو کافی مہنگا سسٹم ہے۔ ہمارے ایک عزیز پاکستان گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے 500 رپے کا کارڈ لیا اور ہم سے 15 دن بعد کی تھی تقریبا 45 منٹ روزانہ!
 
زینب

وہ وائس وائپ یہاں بند ہو گیا ہے اس پے آواز بھی ایسی آتی ہے کہ بندہ کہتا ہے فون کرنے والا سامنے ہو تو اسی کا فون لے کے اس کا سر توڑ دے بندہ۔۔۔۔۔۔۔۔

یہاں پے پی سی ٹو پی سی بات ہو سکتی ہے پاکستان پر اور کوئی سستی کال کا زریعہ نہیں اتصلات نے سب کچھ بند کر رکھا ہے ۔۔۔میری طرح گھر کے فون کا بل چڑھاتے جاو موبائل وک بچا کے رکھنا ہے تو۔۔۔۔۔۔۔
 
ہاں زینب وہاں کالنگ بہت مہنگی ہے۔ میں یہاں ہر ماہ پانچ ہزار جمع کراتا ہوں۔ پاکستان سے امارات یوفون پوسٹ پیڈ سے سستا کوئی حل نہیں۔ میں نے بتایا نا کہ ہماری روز بات ہوتی ہے اسی شرط پر بھائی کو امی نے جانے دیا تھا:) اس لیئے سب ٹرائی کر چکا ہوں۔ ایک کارڈ استعمال کیا، تو اس نے 100 روپے میں صرف 2 منٹ بات کی۔ 45 روپے پر منٹ کے حساب سے۔ الامان الحفیظ
 
ابو کاشان

محفلین
اوہ یہ تو کافی مہنگا سسٹم ہے۔ ہمارے ایک عزیز پاکستان گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے 500 رپے کا کارڈ لیا اور ہم سے 15 دن بعد کی تھی تقریبا 45 منٹ روزانہ!

بھائی یہ امارات کی بات ہو رہی ہے وہاں الاتصلات نے مونوپلی کی ہوئی ہے۔ ورنہ کینیڈا امریکہ یوکے تو ایک گھنٹہ بات کرو بہت کم ریٹ ہیں۔

یہ صرف یوفون پوسٹ پیڈ کے ریٹ ہیں۔
کینیڈا امریکہ یوکے 1 روپیہ فی منٹ
امارات 10 روپے فی منٹ
جبوتی، ایتھوپیا کے 25 روپے فی منت ہیں۔
 
جی تو امارات سے پاکستان کال کرنے کے لیے مختلف کارڈز دستیاب ہیں جہاں سع میں بھی کال کرتا ہوں پہلے تو آسان تھا کل کرنا لیکن آج کل بھی ہو رہی بس تھوڑا مشکل ہے
آپ ان سایٹس کا وزٹ کریں کچھ نا کچھ کام بان جائے گا
ویسے میں www.nymgo.com استعمال کرتا ہوں اس کی پیمینٹ کریڈت کارڈز سے کرنا ہوتی ہے
ایک اور بھی ہے www.best2calls.com یہ 35 درہم میں 100 منٹ بات کرواتا ہے جبکہ ایک کارڈ ھے dailer وہ 20 درہم میں 42 منٹ بات کرواتا ہے
آپ کوئی سا بھی استعمال کر سکتے ہیں ویسے میں آج کل best2calls اور nymgo استعمال کر رہا ہوں ایک خاص بات ان کی سائٹس بلاک ہیں امارات میں آپ کوئی block site opner استعمال کر کے ان کی سایئٹس کا وزٹ کر سکتے ہیں
 
مغزل

محفلین
خرم ہم جو گھر میں سوفٹویر استعمال کرتے ہیں اس کا نام اسکائی پی ہے ، اپنی آئی ڈی بناؤ اور گھنٹو ں مفت بات کرو گھر میں‌اور وہ بھی ویڈیو آڈیو کے ساتھ اگر کیم ہے تو۔۔
اگر پسند ہو تو میں‌سوفٹ ویر کا لنک دوں ؟؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے میری یاہو پر بات ہوتی ہے بھائی سے کیم کے ساتھ لیکن گھر میں کمپیوٹر نہیں ہے اس لے کچھ مسئلہ ہے جازب بھائی میں نے ویسے سپیڈ کال سے کال کی ہے کچھ سافٹ وئیر چل رہے ہیں کچھ نہیں میرے پاس کریڈیٹ کاڈ نہیں ہے اب کیا کروں اور کوئی بلاک سائیڈ کو کھولنے کے لیے بھی سائیڈ آپ ہی دیں گے شکریہ باقی میں چیک کرتا ہوں
مغل بھائی شکریہ آپ کا بھی لیکن گھر میں پی سی نہیں ہے نیٹ کیفے سے بھائی کے ساتھ بات ہوتی ہے ایک دو دن میں گھر بھی نیٹ لگ جائے گا گھر کے علاوہ بھی بات کرنی ہوتی ہیں نا :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
علی بھائی کے ایس اے کارڈ بند ہے۔

سعودی عرب میں بھی ایس ٹی سی والوں نے دبئی والے اتصالات والا ہی حال کیا ہوا ہے۔

آجکل میں سکائی پی استعمال کرتا ہوں پاکستان فون کرنے کے لیے۔ یہ نیٹ ٹو فون ہے۔ اور آواز بھی اچھی ہے۔

فون ٹو فون آجکل کوئی بھی کارڈ نہیں مل رہا۔

نیٹ ٹو نیٹ تو بہت آسانی ہوتی ہے لیکن پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور اچھا نیٹ کنکشن بھی تو ایک مسئلہ ہے۔

آجکل یہاں ایس ٹی سی نے ایک پروموشن لگائی ہوئی ہے کہ کسی بھی ملک کال کرو، پہلے چار منٹ دو ریال اور اس کے بعد جتنے بھی منٹ ہوں گے آدھ ریال فی منٹ چارج ہوں گے۔

پاکستان سے سعودی یا دبئی کال کریں تو تقریباً چودہ یا پندرہ روپے فی منٹ خرچہ آتا ہے۔ جبکہ آپ پاکستان سے امریکہ، انگلینڈ وغیرہ بات کریں تو دو روپے سے بھی کم خرچہ آتا ہے۔ پاکستان سے فون تو نیٹ ہے۔

میں نے Yahoo Voice Messenger کے ذریعے امریکہ کا ایک نمبر لے رکھا ہے۔ مجھے پاکستان سے اسی نمبر پر کال آتی ہے۔ وہ سو روپے کا کارڈ لیتے ہیں اور تقریباً ستر اسی منٹ بات ہو جاتی ہے۔ یہ بھی نہیں کہ ایک ہی دفعہ سارا کارڈ استعمال کرنا ہے یا کم استعمال کیا تو منٹ کٹ جائیں گے، ایسی بھی کوئی شرط نہیں ہے۔ کارڈ نہ بھی لیں تو ویسے بھی پی ٹی سی ایل یا کسی بھی دوسرے نیٹ ورک سے زیادہ سے زیادہ دو روپے فی منٹ چارج ہوتے ہیں۔ مجھے اس میں یہ سہولت ہے کہ میں تو نیٹ سے فون پر بات کرتا ہوں، یہ امریکہ اور کینڈا میں کسی بھی نیٹ ورک پر صرف ایک سنٹ خرچہ آتا ہے۔ جبکہ انگلینڈ، جرمنی، فرانس اور کئی ایک دوسرے یورپی ممالک میں لینڈ لائن پر بھی صرف ایک سینٹ ہی خرچہ آتا ہے۔

In-Coming کالز پر کوئی خرچہ نہیں آتا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تو سکائی پی سے نیٹ ٹو فون بات کیسے ہوتی ہے پلیز اس بارے میں بھی بتا دیں

مغل بھائی جن کو سمجھ آئی ہے ان کو دانت نکالنے کی بھی سمجھ آ گئی ہو گی
خیر فون کرنے کا طریقہ پلیز
 
مغزل

محفلین
صاحب یہ پی سی ٹو پی سی فری ہے ، کال کیلیے آپ کو کریڈٹ لینا پڑے گا جو عام کال سے مہنگا ہے
 
Top