سعادت حسن منٹو، تبصرے

شمشاد

لائبریرین
میں آئیندہ چند دنوں میں‌ سعادت حسن منٹو کے مندرجہ ذیل افسانے پوسٹ کرنے والا ہوں :

1) کھول دو
2) بابو گھوپی ناتھ
3) حجِ اکبر
4) ٹھنڈا گوشت
5) دھواں
6) کالی شلوار
7) بدصورتی
8) مس مالا
9) جھوٹی کہانی
10) ٹوبہ ٹیک سنگھ
11) موذیل

آپ کی آراء اور تجاویز کا انتظار رہے گا۔
----------------------------------------------------------------------------------
افسانے مندرجہ ذیل ربط پر پوسٹ ہوں گے :
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=123885#123885
 

الف عین

لائبریرین
کچھ کتاب گھر ڈاٹ کام کے کتب خانے میں یونی کوڈ میں بھی تھے اردو کے مشہور افسانوں والی ای بک میں اور جس کی میں تدوین کر چکا ہوں جوجو کے تعاون سے۔ اور یہ کتاب اسی شکل میں میری سائٹ 250 فری پر بھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی اس میں بہت غلطیاں تھیں۔ اس لیے راجہ صاحب نے غالباً خود ہی حذف کر دیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا تو حال ہی میں راجہ صاحب نے پوسٹ کیا تھا۔ پچھلے سیشن کے بعد کی تلاش میں یہ نظر آیا تھا لیکن کلک کرنے پر معلوم ہوا کہ پیغام کا وجود نہیں۔ لیکن مجھے یاد آتا ہے کہ میں نے سمت میں جو پوسٹ کیا تھا وہ محفل میں موبی کا پوسٹ کیا ہوا تھا، یعنی منیر الدین احمد جو محفل کے ابتدائ دنوں میں فعال تھے، ان کے بھی دو افسانے میں سمت میں شائع کر چکا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
کھول دو میرے پاس ہے۔ اس کے علاوہ کتاب گھر میں مزید افسانے بھی ہیں۔
لیکن شمشاد۔ یہ افسانوں کے تانے بانے کو مقفل کیوں کر دیا؟ مزید پوسٹ نہیں کر رہے کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی میں تو خود سے ٹائپ کر رہا ہوں۔ جیسے جیسے فرصت ملتی ہے ٹائپ کرتا رہتا ہوں۔ اصل میں ماوراء مجھے فرصت نہیں لینے دیتی۔ ابھی تک اس کی “ علی پور کا ایلی“ مکمل نہی ہوئی۔

اور ہاں 4 افسانے پوسٹ کیئے ہیں ابھی تک۔ جیسے ہی کوئی افسانہ مکمل ہوتا ہے، میں قفل کھول کر افسانہ پوسٹ کر دیتا ہوں اور پھر سے قفل لگا دیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی وہ بھی کسی دوسری سائیٹ سے کاپی کر کے من و عن پوسٹ کر دیا گیا ہے۔
 

حجاب

محفلین
شمشاد صاحب آپ نے ایک افسانہ پوسٹ کیا ہے نا؟؟؟؟؟؟ مس مالا ۔۔۔۔ باقی افسانے جن کے بارے میں آپ نے لکھا وہ کہاں ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
کُل 4 افسانے پوسٹ کیئے ہیں، آپ جن کے متعلق کہہ رہی ہیں وہ دوسرے کمپیوٹر میں ہیں جو کہ بگڑا ہوا ہے۔

اور دوسری بات یہ کہ ماوراء نے مجھے “ علی پور کے ایلی“ میں مصروف کیا ہوا ہے۔ وہ کتاب ختم ہو تو اپنا کام بھی کروں۔ :( ادھر کہتی ہے کہ بس آخری صفحے ہیں اور پھر ادھر ادھر سے سو پچاس صفحے اور نکال دیتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مندرجہ بالا فہرست میں سے ایک اور افسانہ “ ٹھنڈا گوشت “ آج پوسٹ کر دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
) کھول دو
2) بابو گھوپی ناتھ
3) حجِ اکبر
4) ٹھنڈا گوشت
5) دھواں

6) کالی شلوار
7) بدصورتی
8) مس مالا
9) جھوٹی کہانی

10) ٹوبہ ٹیک سنگھ
11) موذیل
12) جاؤ، حنیف جاؤ
13) شادی
14) اللہ دتا
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی آپ نے جو افسانے پوسٹ کیئے ہیں، آپ کو دوبارہ زحمت کرنی ہو گی کہ انہیں دوسرے دھاگے پر نقل کر کے چسپاں کر دیں۔ میں ضرور کر دیتا لیکن ابھی محفل میں ایک دھاگے سے دوسرے دھاگے میں merge کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔

میں اگر نقل کر کے چسپاں کروں گا تو وہ پوسٹ میرے نام سے ہو جائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اعجاز بھائی آپ نے جو افسانے پوسٹ کیئے ہیں، آپ کو دوبارہ زحمت کرنی ہو گی کہ انہیں دوسرے دھاگے پر نقل کر کے چسپاں کر دیں۔ میں ضرور کر دیتا لیکن ابھی محفل میں ایک دھاگے سے دوسرے دھاگے میں merge کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔

میں اگر نقل کر کے چسپاں کروں گا تو وہ پوسٹ میرے نام سے ہو جائے گی۔
کوئ بات نہیں شمشاد۔ پوسٹ کسی کے نام سے ہو۔ یہ ایک جگہ جمع ہو جائیں تو بہتر ہی ہوگا۔
اور تم نے افسانوں کی الگ فائل بنا رکھی ہو تو مجھے ای میل کر دو۔ یہاں سے کاپی پیسٹ کرنے میں وقت لگتا ہے۔
 
Top