کعنان
محفلین
سعودی عرب سے ڈی پورٹ دو سو اٹھانوے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
لاھور۔۔۔۔۔۔سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم دو سو اٹھانوے پاکستانیوں کو ڈپورٹ کر کے وطن واپس بھجوا دیا ھے ۔
ڈی پورٹ ہونے والے افراد پی۔ آئ ۔ آے کی خصوصی پرواز کے ذریعے جدہ سے لاھور پہنچے جہاں دو سو اکیاسی افراد کو امیگریشن حکام نے رسمی کاروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی جبکہ سترہ افراد کو سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں میں سے اکثریت عمرہ ویزہ پر سعودی عرب پہنچی اور وہاں غیر قانونی طور پر روپوش ہو گئی۔
ان پاکستانیوں کا کہنا ھے کہ غربت ، بے روزگاری اور تنگدستی نے انہیں اتنا مجبور کر دیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لئے غیر قانونی طور پر قیام کیا۔
سعودی عرب سے ڈی پورٹ