تو جناب سعودیہ جیسے ناجائز بچے کو جننے والے بھی تو یہی برطانیہ اور امریکہ ہی تو ہے؟ آل سعود کو مکہ اور مدینہ کا قبضہ کیسے حاصل ہوا؟ کیا وہ برطانوی سرکار کی "رحمت" نہیں تھی تو اور کیا تھا؟ یہ وہی آل سعود ہے جو تیل کی فراوانی سے پہلے نجد اور حجاز میں ڈکیتیاں کرتی پھرتی تھی اور وہابی اخوان کے ذریعہ دوسرے مسلمانوں پرحملے کرتی تھی۔ آج پوری دنیا میں سنی دہشت گردی کی فنڈنگ بھی اسی سعودی عرب سے ہوتی ہے۔ 11۔9 کے دہشت گردوں میں 15 میں سے 19 کا تعلق سعودی عرب سے تعلق۔ خود بن لادن سعودی تھا۔ طالبان کو بھی انہی سعودیوں نے فنڈ کیا جو آج مملکت پاکستان کا درد سر بنا ہوا ہے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Ibn_Saud
http://en.wikipedia.org/wiki/Ikhwan
http://www.pbs.org/wgbh/pages/frontline/shows/saudi/analyses/wahhabism.html
جہاں تک اسرائیل کی فتوحات کا سوال ہے تو 1948 میں انکے پاس نہ تو ایٹمی قوت تھی، نہ جدید ہتھیار بلکہ برطانیہ خود اردن کی فوج کو کمانڈ کر رہا۔ جبھی تو وہ فلسطین کا مغربی کنارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ عراق اور مصر کی فوجوں کو پسپائی ہوئی:
http://en.wikipedia.org/wiki/1948_Arab–Israeli_War
1967 کی جنگ میں بغیر امریکی یا برطانوی مداخلت کے صرف 6 دنوں میں اردن، شام، مصر کی افواج کو اسرائیل نے ٹھکانے لگا دیا۔ یہاں تک کہ اگر وہ چاہتے تو بہت آسانی کیساتھ دمشق اور قاہرہ پر قابض ہو سکتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا۔ اگر پاکستان کو کبھی دلی پر قبضہ کا موقع ملتا تو پاک فوج کبھی رکتی؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Six-Day_War
1973 کی جنگ میں عربوں کو روسی حمایت حاصل تھی۔ یعنی اسلحہ، ٹریننگ وغیرہ سوویت یونین سے آیا تھا۔ اسکے جواب میں امریکہ نے جب اسرائیل کی مدد کی تو سعودیوں نے پوری مغربی دنیا کا تیل بند کر دیا۔ جسکے بعد یہاں معاشی بھونچال آگیا لیکن اس جنگ کے بعد بالآخر مصر کو اسرائیل کیساتھ امن معاہدہ کرنا پڑا۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Egypt–Israel_Peace_Treaty
اگر یہ اپنی محنت کا پھل نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ بار بار عرب ممالک ملکر اسرائیل کو طاقت کے زور پر ختم کرنے کی انتھک کوششیں کرتے رہے اور ہر بار ناکام ہوئے۔ اب جب عسکری ہار ممکن نہ رہی تو سیاسی اور میڈیا کی جنگ میں انکو ہرانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ لگے رہو۔۔۔
اسرائیل کی فوج میں ہر طرح کے عرب افراد موجود ہیں۔ جنمیں درزی، عیسائی، بدو اور عام سنی عرب بھی شامل ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Israel_Defense_Forces#Bedouins_and_Israeli_Arabs