سعودی عرب کے شاہ عبداللہ انتقال کر گئے!

arifkarim

معطل
141118163247_king_abdullah_saudi_arabia_624x351_ap_nocredit.jpg

حالیہ برسوں میں سعودی شاہ کو صحت کے متعدد مسائل رہے
سعودی عرب کے شاہ عبداللہ انتقال کر گئے ہیں وہ پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھے اور انھیں کئی روز سے ٹیوب کے ذریعے سانس دلایا جا رہا تھا۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل نے قرآن کی تلاوت روک کر شاہ عبداللہ کے انتقال کی خبر نشر کی۔

گذشتہ سال دسمبر میں 91 سالہ شاہ عبداللہ کو بدھ کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

شاہ عبداللہ 79سالہ سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان کو دو برس قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد ولی عہد نامزد کیا گیا تھا اور اب وہ سعودی عرب کے بادشاہ بن گئے ہیں جبکہ شہزادہ سلمان کے شاہ بننے پر مرحوم شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ مقرن نئے ولی عہد بن گئے ہیں۔

سعودی عرب کے نئے شاہ سلمان سعودی عرب کے بانی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے ان سات بیٹوں میں سے دو ہیں جنھیں ’سدیری سات‘ کہا جاتا تھا۔ انھیں یہ نام اس لیے دیا جاتا ہے کہ وہ سب ابن سعود کی سب سے زیادہ چہیتی اہلیہ حصہ السدیری کے بطن سے پیدا ہوئے۔

نئے سعودی شاہ سلمان کو ذہنی انحطاط کا مرض ڈیمینشیا لاحق ہے۔

150122235517_prince_salman_640x360_reuters.jpg

نئے سعودی شاہ سلمان کو ذہنی انحطاط کا مرض ڈیمینشیا لاحق ہے
شاہ عبداللہ نے 2005 میں سعودی عرب کا اقتدار سنبھالا تھا اور حالیہ برسوں میں ان کو صحت کے متعدد مسائل رہے۔

شاہ عبداللہ کی انتہائی خراب صحت کے باعث گذشتہ کچھ عرصے سے شہزادہ سلمان ہی مختلف تقریبات میں ان کی نمائندگی کرتے آئے ہیں۔

رواں سال کے اوائل میں شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو نائب ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔

ایک لمبے عرصے سے شاہ عبداللہ کے منظر عام پر نہ آنے سے سوشل میڈیا پر گذشتہ سال سے ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

کمر میں تکلیف کے باعث ان کے دو آپریشن ہو چکے تھے جن میں 13 گھنٹے کا ایک طویل آپریشن بھی شامل ہے۔ 2010 میں وہ تین ماہ تک امریکہ میں بھی زیر علاج رہے تھے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/01/150123_saudi_king_abdullah_died_zz
 

محمداحمد

لائبریرین
اس دھاگے کو آج کی خبر کے زمرے میں ہونا چاہیے تاکہ یہ صرف تعزیت تک محدود نہ رہے اور لوگ اس معاملے پر کھل کر اظہارِ خیال کر سکیں۔
 

نظام الدین

محفلین
کیا کوئی ڈیمینشیا کے مرض پر روشنی ڈال سکتا ہے؟علامات وجوہات ۔۔وغیرہ
زوال عقل (dementia) ، طب میں ایک ایسے مرض کو کہا جاتا ہے جس میں دماغ کی یاداشت اور سوچنے، گفتگو کرنے سمجھنے اور فیصلے کرنے کی طاقت و قابلیت متاثر اور ناقص ہو جاتی ہے یعنی ایک ایسا مرض کہ جس میں نسیان ، بھول چوک اور روزمرہ کے دماغی کام انجام دینے کی صلاحیتیں معدوم ہوجائیں زوال عقل کہلاتا ہے اسکو عام الفاظ میں بھولنے کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ گویا کہ اس خلل عقلی کی کیفیت ایک مشہور مرضآلزھیمر (ِAlzheimer's) میں بکثرت دیکھنے میں آتی ہے مگر یہ خیال درست نہیں کہ زوال عقل ہمیشہ آلزھیمر کی بیماری کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔ اگرچہ زوال عقل کی بیماری پیرانہ سالی و عمررسیدگی میں عام ہے مگر اسکے باوجود اسکا تعلق صرف عمر سے قائم کر کہ اس میں ہونے والے دماغی نقائص کی وضاحت نہیں کی جاسکتی ، مزید یہ کہ زوال عقل کا مرض سن بلوغت کی کسی بھی عمر میں واقع ہو سکتا ہے، اس بلوغت کی عمر کا لحاظ زوال عقل میں اہم ہے کیونکہ بلوغت سے قبل نوعمری میں بھی متعدد ایسے امراض واقع ہوا کرتے ہیں کہ جن کی علامات زوال عقل سے مماثل ہوسکتی ہیں مگر انکو امراضیاتی (pathological)نقطۂ نظر سے دیگر نام دیئے جاتے ہیں، ایسے امراض کا ذکر نموئی اضطرابات (developmental disorders) میں دیکھا جاسکتا ہے۔
 
اناللہ وانا الیہ راجعون
کویت میں کویتی لوگ شاہ عبداللہ کو بہت اچھا انسان سمجھتے تھے۔ اور اس کی بہت عزت تھی۔
 
Top