مبارکباد سعود ابن سعید کو مبارک ناظم کا عہدہ ملنے پر

شاکر بھائ بہت شکریہ! :)

شگفتہ اپیا بہتر! :) (ویسے آپ کے نام میں ہوئی ٹائپو کے لئے شرمندہ ہوں)

ابن علی بھائی بہت شکریہ! :)
 
ارے ایم اے راجا بھائی نظامت سونپی گئی ہے تو مبارباد نہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔ ذمہ داری کا کام ہے۔
 

تعبیر

محفلین
ہائے سعود مجھے بھی آج آتے ہی تم ہرے ہرے دکھ رہے تھے
تم کو یہ نیا عہدہ بہت بہت مبارک ہو ۔ تم اس سے بھی زیادہ کے لائق ہو۔ کہنے کی ضرورت تو نہیں کہ بہت بہت خوشی ہوئی اور بہت بہت بہت مبارک ہو

میں پھول اور کارڈ خرید کر پھر لگاتی ہوں :grin:
 
جی اپیا۔ خاصہ ہرا تازہ ہو رہا ہوں۔ :)

یہ عہدہ نہیں ہوتا ہے ذمہ داری ہوتی ہے اپیا۔ اس پر مبارکباد نہیں حوصلہ اور دعا دیتے ہیں۔ :)

خیر پھول پتی، کارڈ ان سب کے جواب میں میں لفظی شکریہ ہی کہوں گا۔ :)

محبت ہے اپیا آپ کی ورنہ میں کسی لائق نہپیں ہوں۔ :)
 

عزیزامین

محفلین
سلام سعید ناظم بننے پر بہت،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت مبارک ھو مجھے آپکے ناظم بننے پر بہت خوشی ھوی پر مجھے پتہ تھا آپ کچھ کر دکھا گے آپ بہت لائق بہت انسان خدا حافظ۔
 
محترم عزیز امین بھائی بہت بہت شکریہ!

میں آپ کے جذبات اور محبت کی قدر کرتا ہوں۔ یہ آپ کی خوشگمانی ہے ورنہ میری مجال کیا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم واہ واہ کیا بات ہے میں دو دن نہیں آیا یہاں تو کرسیاں ہی تبدیل ہو گی نہیں نہیں تبدیل نہیں ہوئی نئی بن کر آ گی ہے مجھے لگتا ہے (سرگوشی کر رہا ہوں:grin: ) صندوق میں کافی کچھ تھا میرا خیال نہیں رکھا نا

میں آج جب آئن لائین آیا تو میں نے دیکھا سعود بھائی سبز ہوئے ہیں یعنی کوئی خطرہ نہیں سوچا فوراََ جا کر مبارک باد کا دھاگہ شروع کروں مجھے کیا پتہ تھا یہاں تو بہت سارے چاہنے والے ہیں بہت خوشی ہوئی آپ کو ناظم کی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر (اب تو اپنے کام بھی نکلوا لے گے:grin: ) میری طرف سے اور محفل کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو جناب اللہ تعالی آپ کو ایسی بہت سی کامیابیاں عطا فرمائے آمین آپ کا بھائی خرم شہزاد خرم جونئیر
 
ارے جونئیر بھیا آپ تو پہلے ہی مبارکباد دے بیٹھے تھے کوئی الہام ہوا تھا کیا؟ :)

ایک تو یہ غلط فہمی کب دور ہوگی میرے سمجھ سے بالا تر ہے کہ نظامت عہدہ نہیں ذمہ داری ہے۔ میرے خیال میں یہ غلط فہمی تبھی دور ہو سکتی ہے جب بندے کو نظامت سونپ دی جائے۔ بھئی تعاون اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے مبارکباد کا تو مقام ہی نہیں ہے۔

خیر بہت بہت شکریہ۔ مجھے آپ کی محبت میں کبھی کلام نہیں رہا۔ :)

(سرگوشی: ابھی تک صندوق میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی ہے لہٰذا اس کے لئے بے فکر رہیں۔ یہ سب دوسرے ذرائع سے حاصل ہوا ہے۔)
 

جیہ

لائبریرین
ارے یہ حادثہ کب پیش آیا۔۔۔۔۔۔ ایں سعادت بزور بازہ است ۔۔۔۔۔۔۔۔کہ بزور زبان دانی و شگفتہ کلامی؟ :)

بہت بہت مبارک ہو سعود
 
بہت بہت شکریہ جیہ اپیا۔

جس شعبے کی نظامت سونپی گئی ہے اس میں زبان دانی کی بہت زیادہ ضرورت نہیں ہے۔ اردو آشنائی اور تکنیک شناسی کے مرکب کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے میں پوری طرح موزوں تو نہیں ہوں پر کام چلاؤں ضرور ہوں۔

اب اسے محفل کی ضرورت کہہ لیجئے یا نبیل بھائی کی محبت کہ یہ فرض مجھے سونپا ہے۔

اللہ مجھے میرے فرائض کی تکمیل کا حوصلہ دے۔ آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 
Top