مبارکباد سعود بھیا کے گھر آئی ننھی پری ۔۔۔

تیشہ

محفلین
ابنِ ِ بھیا میری طرف سے بھی بہت بہت مبارکباد قبول کریں ۔۔ بہت خوشی ہوئی ہے ۔۔اللہ ننھی گڑیا کو اپنی امان میں رکھے ،، میری طرف سے سب گھر والوں کو مبارکباد ۔۔ فون میں یو۔ کے واپس پہنچ کر کروں گی ۔۔۔ میری مٹھائی دے جائیے ۔ :)
 
آمین!

آج آپ کو فون کر رہا تھا پر شاید صبح صبح نیند میں تھیں اس لئے فون نہیں اٹھایا ہوگا آپ نے۔ ویسے آج میں نے کئی لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی کچھ سے بات ہوئی کچھ سے نہیں ہو سکی۔ پھر نیند آ گئی اور میں سو گیا۔

اپیا مٹھائی تو خیر ادھار ہے ہی پر آپ سے ملاقات بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ممکن ہے جولائی میں ۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
ارے یہ چوبیس گھنٹے میں ایک نئی خبر کے تین صفحات۔۔۔ اور خبر بھی ایسی گرما گرم۔ خیر مجھے شکایت نہیں کرنی، شاید رات کو جب میں یہاں آیا تھا تب تم تک ممکن ہے کہ سعود کو بھی خبر نہ ہوئی ہو۔ اور میں تو ابھی آ رہا ہوں، (اور حد یہ ہو گئی کہ بیس منٹ سے محفل گردی بھی کر رہا ہوں!!!)
بہر حال اللہ اس گڑیا کو ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور دونوں دنیاؤں کو تمام تر نعمتوں سے نوازے۔ آمین۔
اور ہاں سعود، تم دونوں کو بھی بہت بہت مبارک۔
 
تیشہ

محفلین
آمین!

آج آپ کو فون کر رہا تھا پر شاید صبح صبح نیند میں تھیں اس لئے فون نہیں اٹھایا ہوگا آپ نے۔ ویسے آج میں نے کئی لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی کچھ سے بات ہوئی کچھ سے نہیں ہو سکی۔ پھر نیند آ گئی اور میں سو گیا۔

اپیا مٹھائی تو خیر ادھار ہے ہی پر آپ سے ملاقات بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ممکن ہے جولائی میں ۔۔۔۔

جی موبائل تو میرے سرھانے پڑا رہتا ہے کیونکہ بچے کسی بھی وقت، کبھی بھی کرلیتیں ہیں ، ممکن ہے جب آپ نے ملایا ہو نا ملا ، ورنہ میں تو نیند میں بھی اٹھا لیتی ہوں ، ،
آپ فکر نا کریں ابنِ بھیا ۔۔ ملاقات اگر ہونی ہوئی تو ہوجائے گی میریلینڈ ، نیویارک میں ۔، اور اگر قسمت میں نا ہوئی تو کوئی بات نہیں پھر کبھی ۔۔ آپ بے فکر ہوکر انڈیا کو جائیے ۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت مبارک ہو سعود صاحب۔
اللہ تعالیٰ بیٹی کو والدین کے لیے قرۃ العین بنائے اور دونوں جہان کی حسنات عطا فرمائے۔ آمین!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
آجکل تو بڑی اچھی اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں ماشاءاللہ۔ بہت بہت مبارک ہو سعود! :)
نام فائنل ہو گیا؟
(میں نے کل اتنے اچھے کارڈز ڈھونڈ کر رکھے تھے یہاں لگانے کے لئے لیکن ابھی میرا لیپ ٹاپ میرے پاس نہیں ہے)۔
 
عجیب ہے یار۔۔۔انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کی وجہ سے صفحہ دیر سے لوڈ ہوا اور میں پچھلے کئی منٹ سے اس انتظار میں تھا کہ شاید جے پی جی فائل میں بیٹی کی تصویر لگی ہوگی ۔۔۔مگر بیٹی نظر ہی نہیں آئی حد ہوگئ بھئی
بہت بہت مبارک باد قبول کیجئے۔اللہ مزید خوشیاں عطا فرمائے۔
آمین
 
جزاک اللہ خیر!

برادرم ابھی تک بیٹی کی تصویر دستیاب نہیں ہو سکی اس لئے آپ کے انتظار کی زحمت پر نادم ہیں۔
 
Top