فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
اس ميں کوئ شک نہيں کہ اسرائيل اور فلسطين کا جاری تنازعہ اور اس ميں بے گناہ انسانی جانوں کا نقصان امريکہ سميت تمام انسانی برادری کے ليے لمحہ فکريہ ہے۔ ليکن اس معاملے ميں بھی امريکی حکومت تشدد کی محرک يا وجہ نہيں بلکہ مسلئے کے ديرپا حل کی جانب جاری عمل کا حصہ ہے۔ خطے ميں پائيدار امن کے حصول اور تمام متعلقہ فريقين کے مابين کدورتيں کم کرنے کے ليے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہيں۔ ہمارے موقف اور اور نقطہ نظر کو بے شمار عرب ممالک کی حمايت بھی حاصل ہے۔
ميں يہ بالکل واضح کر دينا چاہتا ہوں کہ امريکی حکومت نا تو کسی مخصوص ملٹری آپريشن يا اسرائيل سميت کسی بھی ملک کی فوج کے مجموعی رويے کے ليے ذمہ دار ہے۔ جس کا مطلب يہ ہے کہ حماس کی جانب سے داغے جانے والے راکٹوں کی ذمہ داری بھی ہم پر نہيں ڈالی جا سکتی ہے۔
اس ميں کوئ شک نہيں کہ ہم خطے ميں اسرائيل کو اپنا اسٹريجک شراکت دار سمجھتے ہيں۔ يہ کوئ خفيہ امر نہيں ہے۔ تاہم ہم فلسطين کے عوام کے ليے بھی ايک عليحدہ سرزمين کے حصول پر يقین رکھتے ہيں جہاں وہ آزادانہ اور محفوظ طريقے سے اپنی زندگی گزار سکيں۔
اگر آپ اسرائيل کے ليے امريکی حمايت اور سپورٹ کو اجاگر کرتے ہیں تو پھر انصاف کا تقاضا يہ ہے کہ آپ اس امداد کا بھی تذکرہ کريں جو ہم نا صرف يہ کہ فلسطين کے عوام بلکہ خطے ميں اپنے عرب دوستوں کو بھی ديتے چلے آ رہے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu