سفرنامہ برائے قیصرانی: تبصرہ و تجاویز

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں گزشتہ دنوں مختلف ممالک کے دورے پر نکلا ہوا تھا۔ تو اس سلسلے میں میں نے ایک دن ایمسٹرڈیم، ہالینڈ میں گزارا۔ ایک رات لندن باجی کے پاس، ایک دن اور ایک رات دوحہ، قطر اور پھر پانچ چھ دن بنگلہ دیش اور باقی کے دن پاکستان۔ میں ابھی ان کا تفصیلی احوال لکھنے والا ہوں کیونکہ اس کا حکم فرزانہ صاحبہ نے دیا ہے۔ جسے ٹالنا میرے لیے اب ناممکن ہے کہ بہت ٹالنے کی کوشش کر لی :D

یہ بات واضح رہے کہ میں کوئی پروفیشنل سفری نامہ نگار نہیں، اس لیے کسی بات کی وضاحت نہ ہو سکے تو براہ کرم مجھے سے تفصیل پوچھ لیں۔ تاریخ میں میں‌نے جانے کی کوشش نہیں‌کی کہ میں‌اس بات کو بورنگ سمجھتا ہوں

تصاویر ہیں، لیکن میں صرف وہ تصاویر لگاؤں گا جہاں میں اکیلا ہوں، یعنی میرے دوست یا ان کی فیملی نہ موجود ہوں۔ میں نے ان لوگوں سے اس بات کی اجازت نہیں لی کہ ان کی تصاویر پبلک میں ڈسپلے ہوں۔ امید ہے کہ آپ لوگ اس بات کا بھی برا نہیں منائیں گے

ضروری نوٹ: اس میں آپ کو عطا الحق قاسمی یا چاچا جی مستنصر حسین تارڑ والی حسیناؤں کے تذکرے نہیں ملیں گے۔ اس لیے اگر آپ ان تذکروں کے لیے یہ دھاگہ پڑھنا چاہیں تو میری ایک بار پھر سے معذرت

اصل داستان ادھر جاری ہے
 
F@rzana

محفلین
ضروری نوٹ: اس میں آپ کو عطا الحق قاسمی یا چاچا جی مستنصر حسین تارڑ والی حسیناؤں کے تذکرے نہیں ملیں گے۔ اس لیے اگر آپ ان تذکروں کے لیے یہ دھاگہ پڑھنا چاہیں تو میری ایک بار پھر سے معذرت

لیں کر لیں بات :(

آپ کے پچھلے تذکرے(بنگالی جادوگرنیوں) کے تصور میں جانے کون کون محو انتظار ہے :wink:
سارا سسپنس ہی ختم کردیا

تصاویر والی بات سے میں بھی متفق ہوں اسی لیئے ذخیرہ ہونے کے باوجود میں نے لاہور یا کراچی والی وہ تصاویر نہیں لگائیں جن میں کسی اور کا پیکر ہو 8)
 
قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:

وہ تذکرے اپنی جگہ ہیں۔ میرے کہنے سے مراد یہ تھی کہ ان دو بزرگان ب دین :wink: سے جیسے گوریاں‌ فری ہوتی تھیں اور وہ اپنی سوسالہ غلامی کے بدلے گن گن کر لیتے تھے، میری داستان میں وہ چیزیں مفقود ہوں گی
 
F@rzana

محفلین
زکریا :shock: آپ بھی محو انتظار تھے، توبہ،

یعنی آپ بھی مایوس ہوگئے اور سائکل پر سوار ہوکر بھاگ لیئے :lol:

اب بیچارے منصور کا سفرنامہ پڑھنے والے قارئین کو ڈھونڈ کر،
کھینچ کھانچ کر،
سائیکل کے ٹائرز کی ہوا نکال کر واپس لانا پڑے گا :p
 
دوست

محفلین
اوہ۔
اچھی چیز ہے۔
لیکن اس میں ائیر لائنوں کے قصے ہی نہیں ائیر ہوسٹسوں کے قصے بھی شامل کریں۔ :D :D
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
لیکن اس میں ائیر لائنوں کے قصے ہی نہیں ائیر ہوسٹسوں کے قصے بھی شامل کریں۔ :D :D
بری بات۔۔۔ ضروری نوٹ دیکھ لیا ہوتا۔۔۔ ویسے ابھی تک کی داستان جہاز پر سوار ہونے سے قبل تک کی تھی۔ اس لیے اگلی قسط کا انتظار فرمائیں :D
 
دوست

محفلین
اسی لیے تو محو انتظار ہیں۔
سنا ہے پی آئی اے بھی اچھی “سروس“ دیتی ہے بیرون ملک پروازوں میں۔ :D :D :D
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا کل ٹیسٹ ہے۔ اس کے اختتام پر یہ بھی اور دیگر تمام سلسلہ جات بالکل فوراً ہی جاری ہو جائیں گے، انشاء اللہ

لیکن تب تک میرے ٹیسٹ کے سلسلے میں‌ دعائیں وغیرہ جاری رکھی جائیں پلیززز
 
Top