سفرنامہ برائے قیصرانی: تبصرہ و تجاویز

تیشہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بوچھی نے کہا:
کیسا ہوا ٹیسٹ چھوٹے بھیا ؟ کتنے مارکس لے کر آئے ہیں آج ؟ :)
اللہ کا شکر ہے باجو، ٹیسٹ اچھا ہوگیا۔ لیکن چونکہ یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار پورے ملک میں ہوتا ہے، تو اس کا نتیجہ کوئی دو ماہ بعد ملے گا


اچھی بات ہے پر میرے ٹیسٹ کے لئے پیشیگی دعاُ یاد رکھئے گا ۔


:chalo:
 

دوست

محفلین
آمین۔
قیصرانی یہ کس قسم کا ٹیسٹ‌ہوتا ہے جو سال میں ایک بارے پورے ملک میں‌ ہوتا ہے۔
 

سندباد

لائبریرین
قیصرانی صاحب یہ سفرنامہ ہے یا رپورتاژ۔ تاہم آغاز اچھا ہے۔ امید ہے آگے اس میں دل چسپ موڑ آئیں گے۔
 

جیہ

لائبریرین
اس کو رپوتاژ کہہ لیں کیوں کہ قیصرانی مے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ اس سفر میں ان کا صنف نازک سے واسطہ نہیں پڑا :lol: اور جب صنف نازک ہی نہ ہو تو دلچسپ موڑ کیسے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
قیصرانی یہ کس قسم کا ٹیسٹ‌ہوتا ہے جو سال میں ایک بارے پورے ملک میں‌ ہوتا ہے۔
یہ ٹیسٹ یونیورسٹی کی طرف سے لیا جانے والا ہوتا ہے۔ یہاں پورے ملک میں مختلف زون ہوتے ہیں۔ ہر زون میں صرف ایک یونیورسٹی یہ ٹیسٹ لیتی ہے اور اس میں بہت سے مختلف مراحل ہوتے ہیں۔ ہر ایک مرحلہ ایک الگ پروفسیر کے حوالے ہوتا ہے۔ تو یہ ٹیسٹ مختلف اوقات میں‌ہوتا ہے۔ ان سب کو اکٹھا کرنا اور پھر ہر طالبعلم کے سکول سے اس کا بائیو ڈیٹا لینا، اس کا تعلیمی ریکارڈ دیکھنا، اس کے کلاس ٹیسٹ، کس لیول کے لیے اس نے اپلائی کیا تھا اور اس کے سکول ریکارڈ کس لیول کا ظاہر کرتے ہیں، اس کی مدت قیام اور وغیرہ وغیرہ

تو ان سارے مراحل کی وجہ سے اتنی دیر لگتی ہے
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی منصور(قیصرانی)، سفرنامہ کی دوسری قسط جاری کی ہے کہ نہیں ہم انتظارکررہے ہیں کہ شایداس میں کوئی بنگالن دیوی بھی آپ کی ہمسفرہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
ہم انتظارکررہے ہیں کہ شایداس میں کوئی بنگالن دیوی بھی آپ کی ہمسفرہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:


والسلام
جاویداقبال
وعلیکم السلام جناب، ابھی تک تو دوسری قسط نہیں‌جاری کی، بس علی پور کا ایلی کی ایک نئی اپ ڈیٹ دی ہے۔ اسے دیکھ کر اپنی رائے دیں

نئی قسط آج یا کل تک جاری ہو جائے گی انشاء اللہ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سفر نامہ برائے قیصرانی ، کیا یہ عنوان تبدیل کر سکتے ہیں ؟ اس میں برائے کا لفظ کچھ درست نہیں معلوم ہورہا
 

الف عین

لائبریرین
میں یہ سمجھا کہ منصور التجا کر رہے ہیں کہ کہ کوئ ان کی طرف سے ان کا سفر نامہ لکھ دے اور اسی لئے اب تک منتظر ہیں۔ہے کوے جو برائے قیصرانی ان کا سفر نامہ لکھ دے تو میں بھی اپنی فرمائش پیش کر دوں۔ جنوری میں میرا منصوبہ تھا کہ ’رمِ آہو‘لکے نام سے امریکہ کا سفر نامہ لکھوں لیکن وہ ایک پیرا سے آگے نہیں بڑھ سکا
 

الف عین

لائبریرین
تصحیح۔
ابھی دیکھا تو منسور نے ایک اپ ڈیٹ تو کر ہی دیا ہے۔ دو تین دریچے کھول رکھے تھے تو پہلے سمجھا کہ زکریا کی پوسٹ ہے کہ جگہ جگہ نیلا نیلا رنگ نظر آ رہا تھا۔
جاری رکھو منصور۔
 
Top