شہزاد وحید
محفلین
اصل میں مالم جبہ میں دوست کے ریفرنس سے مفت کی رہائیش کا انتظام ہے فوجی ریزورٹ میں تو وہاں ٹھہر کے پھر کالام اور کنڈول جھیل کا رخ کریں گے۔ سپن کور اور خرخری کے بارے میں مزید معلومات درکار ہیں۔لو جی! یہی سوچ کے تو ہم نے مالم جبہ اور کنڈول جھیل کو چھوڑ دیا کہ ان کی تصاویر تو آپ شیئر کر ہی دیں گے۔
ویسے مالم جبہ کی بجائے کنڈول جھیل کے ساتھ سپن خوڑ یا خڑخڑی جھیل شامل کر لیں تو زیادہ عمدہ رہے گا۔ مالم جبہ تو بس گزارہ سی جگہ ہے۔ اور اگر کچھ ایڈونچر کر سکیں تو بدوائی پاس سے کمراٹ اور دیر کی راہ لیں۔ مجھے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کے بعد آپ خاکسار کو اس تجویز پہ دعائیں دیں گے۔