بہت شکریہ !خوبصورت شیئرنگ جناب ، تصاویر نے سفر نامہ کی دلکشی بڑھا دی ہے، بہت عمدہ
شکریہ۔بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔ بہت خوب۔
شکریہ۔سوات گئے 21 سال بیت گئے مگر آپ کے سفرنامے اور تصاویر نے یاد تازہ کرا دی۔ زبردست!
شکریہ۔
آپ کی محبت ہے۔ جزاک اللہ !اس کی برقی کتاب بنا رہا ہوں
شکریہ۔ آپ نے جو معلومات دی ہیں ، ان میں بعض میرے لئے نئی ہیں۔ البتہ بعض مقامات کے نام ٹھیک نہیں جیسے بری کوٹ کو باری کوٹ لکھنا وغیرہ۔ ایک بات کی کمی محسوس کہ آپ نے سوات کے لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ کیسے لگے سوات کے لوگ؟بہت شکریہ ! اس کا مطلب ہے کہ علاقے کی تعریف و توصیف اور معلومات میں جو کسر باقی رہ گئی ہے وہ آپ کے ذمہ ہوئی ۔ ۔ ۔
سفرنامے کی تعریف اور’باری کوٹ‘ کی تصحیح کے لئے بے حد شکریہ۔ دراصل میں نے کسی جگہ انگریزی میں لکھا ہؤا دیکھا تھا۔ اس سے بری کوٹ اور باری کوٹ کا فرق واضح نہیں ہو سکا۔ رہی بات سوات کے لوگوں کی‘ تو مجھے اُس بچی کے اندازِتخاطب میں اتنی اپنائیت اورمحبت نظر آئی تھی‘ کہ میں بھول نہیں پایا۔ جس معاشرے میں خواتین مکمل طور پر باپردہ ہوں‘ کسی غیرکےسامنے اپنے گھر کی خواتین کا ذکر تک زبان پہ لانا گناہ سمجھا جاتا ہو‘ ایسے میں کوئی کسی بالکل اجنبی کو مخاطب کرے اور اسےاپنی ماں کا بھائی سمجھے‘ بہت بڑی بات ہے۔شکریہ۔ آپ نے جو معلومات دی ہیں ، ان میں بعض میرے لئے نئی ہیں۔ البتہ بعض مقامات کے نام ٹھیک نہیں جیسے بری کوٹ کو باری کوٹ لکھنا وغیرہ۔ ایک بات کی کمی محسوس کہ آپ نے سوات کے لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ کیسے لگے سوات کے لوگ؟
اور ہاں تصاویر نے اس سفر نامے کو چار چاند لگا دئے ہیں۔
پسندیدگی کا بے حد شکریہ@زبیرمرزا صاحب‘ یہ سب آپ کاحسن نظر ہے۔سوات کی تعریفیں اپنے بھائی سے اس قدر سنی ہیں کہ بناء دیکھے اس کے حسن ، دلکشی اور مہمان نوازی کا
مداح ہوگیا رہی سسہی کسر آپ کے اس دلچسپ سفرنامے نے پوری کردی- مجھے بابا(اشفاق احمدصاحب) کے
سفرنامے (سفرِمینا) کے بعد اگرپوچھا جائے تو آپ کی رودادِ سفر اور اندازِ تحریر کی سادگی اور شگفتگی کوپسندیدہ ترین
کہوں گا - تصاویر بھی لاجواب -