شکریہ ابنِ سعید صاحب۔ پتا نہیں میں آپکی بٹیا جتنی ہوں بھی یا کہیں بڑی، سو انکل نہیں کہتی کہیں آپ ناراض نہ ہو جائیں کہ مجھے بوڑھا بنا دیا۔ثمرینہ بٹیا آپ کی تعلیمی استعداد اور شاعری سے تعلق کا سن کر مزید خوشی ہوئی۔ ہم آپ کے کلام کے مشتاق ہیں۔
مسئلہ ایسا کچھ خاص نہیں جس کو لیکر آپ پریشان ہوں۔ بس ہم لوگ یہاں حروف تہجی کی سیدھی اور الٹی ترتیب سے باتیں کرنے کا کھیل کھیلتے ہیں تو اس میں کچھ حروف پر اکثر گاڑی اٹکتی رہتی ہے۔ ث بھی انھیں حروف میں سے ایک ہے۔ ہمیں بار بار 3-4 الفاظ میں سے ہی کچھ منتخب کرکے فقرے بنانے پڑتے تھے۔ اب آپ کے نام کو بلا اجازت استعمال کر لیا کریں گے۔
شکریہ ابنِ سعید صاحب۔ پتا نہیں میں آپکی بٹیا جتنی ہوں بھی یا کہیں بڑی، سو انکل نہیں کہتی کہیں آپ ناراض نہ ہو جائیں کہ مجھے بوڑھا بنا دیا۔
ویسے لگتا ہے کہ آپ کو بوڑھا کہلانے کا شوق ہے، یا پھر واقعی آپ انکل ہیں!
باقی میرا نام ہر خاص و عام کو استعمال کرنے کی کھلی اجازت ہے، مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذرا دیکھ بھال کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاعری کے حوالے سے اس محفل میں آپ کو اصلاح سمیت تمام امور پر تسلی بخش رہنمائی ملے گی ۔ ہمارے استادوں میں استاد محترم جناب الف عین صاحب ، جناب وارث صاحب ، جناب فاتح صاحب اور جناب مغل صاحب سمیت اعلیٰ پائے کے اساتذہ کرام جانفشانی سے خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں ۔
میں ہوں ثمرینہ جبین، ماسٹرز کیا ہے اور فارغ ہوں آجکل، تعلق جنت نظیر پاک وطن سے ہے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں یہاں آئی، مجھے جنھوں نے یہاں کی راہ دکھائی انکا شکریہ، نام ظاہر کرنے سے منع کیا ہے۔ امید ہیکہ آپ لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گذرے گا۔ شکریہ۔