سلطان صلاح الدین ایوبی

وجی

لائبریرین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=M2H6DuxxFno"]سلطان صلاہدین ائیوبی [/ame]

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=yEuWkwUIY5s&feature=related"]سلطان صلاہدین ائیوبی [/ame]
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے عنوان میں کچھ تصحیح کی ہے، غالبا اسی طرح لکھا جاتا ہے۔
زید حامد کے متعلق کچھ جاننا چاہتے ہیں تو یہ تحریر بھی پڑھ لیں۔
 
وجی

لائبریرین
نبیل صاحب اصلاح کا شکریہ
اور زید حامد صاحب کے بارے میں مجھے کچھ پہلے سے معلوم ہے
اگر آپکو ان صاحب سے مسلہ ہے تو اس دھاگے کو حذف کردیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
جناب مجھے کیا کسی سے کوئی مسئلہ ہونا ہے، میں نے تو صرف یہ کہا ہے کہ ان صاحب کے بارے میں کچھ تحقیق کر لیں۔ مسئلہ انہوں نے خود اپنے لیے کھڑا کیا ہوا کہ وہ اپنے ماضی کے بارے میں کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اگر وہ صاف صاف مان لیں کہ وہ کسی زمانے میں بھٹک گئے تھے اور اب تائب ہو گئے ہیں تو مسئلہ ختم ہو جائے لیکن اپنے ماضی کے بارے میں سوالات پر ان کی جانب سے شدید قسم کا ردعمل سامنے آتا ہے جس سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوتا ہے۔
 
مغزل

محفلین
وجی بھیا اور نبیل صاحب!

سلطان صلاحدین ایوبی اور سلطان صلاہدین ایوبی
دونوں ہی املا غلط ہیں انہیں ۔۔
’’ سلطان صلاّح الدین ایّوبی ‘‘
کرلیجئے ۔۔
بہت شکریہ
 
طالوت

محفلین
جب تک ہم خود "آنے والے" ہادیوں کے رستے کھلے رکھیں گے تب تک تو ایسا ہوتا رہے گا ۔۔۔ اسلیے صرف زید حامد سے ہی کیا گلہ ؟؟؟
وسلام
 
فرخ

محفلین
میں نے عنوان میں کچھ تصحیح کی ہے، غالبا اسی طرح لکھا جاتا ہے۔
زید حامد کے متعلق کچھ جاننا چاہتے ہیں تو یہ تحریر بھی پڑھ لیں۔

یہی تو ہمارا المیہ ہے نا۔۔ جو شخص کوئی سیدھی راہ دکھائے، تو اسکے خلاف پروپیگنڈوں کی بارش شروع ہو جاتی ہے۔

نبیل، اس تحریر میں مجھے کوئی ایسی بات نظر نہیں‌آئی جس سے زید حامد کے بارے میں ایسے الزامات کی تصدیق ہوتی ہو۔ میرے احباب میں‌سے اسی تحریر کی بنیاد پر کسی نے زید حامد کو ای میل کرکے یہ بات پوچھی بھی تھی اور انہوں نے انتہائی سختی سے اسے رد کر دیا اور خود یوسف کذاب کو بھی صلٰوتیں سنائیں۔

اور ایسے آرٹیکلز کی بجائے اگر زید حامد کی موجودہ گفتگو اور دیگر لیکچرز میں کوئی بات نظر آئے تو کوئی بات بھی بنے؟ کیونکہ اسطرح تو ثبوت موجود ہوگا۔ ورنہ خالی خولی کہانیوں سے تو لوگوں نے اپنے بلاگز کو بھر رکھا ہے اور نمک مرچ ڈال کر اسے ایسابنانے کی کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹریفک انکے بلاگز کی طرف آئے اور اشتہار بازی سے پیسے بنتے رہیں۔

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ زید حامد کی مسلمانوں‌کی تاریخ، جہاد اور دنیا پر غلبے کی باتوں سے کن لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ ظاہر ہے وہ لوگ مسلمانوں کے دوست تو کہیں‌سے نہیں۔۔۔
 
میں نےیہ پوسٹ ابھی پڑھی ہے۔ عجیب بات ہے کہ لوگ زید حامد کی حمایت میں یوں جذباتی ہو جاتے ہیں جیسے اس جیسا سچا آدمی پیدا نہ ہوا ہو۔ زید حامد کے ماضی میں یوسف کذاب کے قریبی ساتھی ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ لیکن یہ بات شاید اتنی سیریس نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص ماضی میں فاسد عقیدے پر رہا ہو اور اب اس سے تائب ہو جائے تو اللہ تعالی ہدایت کا رستہ دکھانے والا ہے۔ لیکن زید حامد کی جانب سے مسلسل اس بات کا انکار کیا جاتا رہا ہے کہ وہ کبھی یوسف کذاب کا ساتھی رہا ہے۔ اور زید حامد کے لیکچرز کے بارے میں یہ حقیقت سامنے آ چکی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے واقعات اور حقائق کو یکطرفہ رنگ دے کر بیان کرتا ہے اور اس کے بیان میں دوسرے مذاہب کے خلاف نفرت پھیلائی جاتی ہے۔

یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ موجودہ دور میں تاریخی حقائق کو مسخ کرکے اور قرانی آیات اور احادیث نبوی کو توڑ مروڑ‌ کر پیش کرکے ناپختہ ذہنوں کو کیسے گمراہ کیا جاتا ہے۔ ہماری قوم بھی ذہنی طور پر اس قدر معذور ہو چکی ہے کہ جنازوں پر خود کش حملے کرنے والوں اور قبروں سے لاشیں کھود کر انہیں سرعام لٹکانے والوں کو اسلام کے مجاہد سمجھتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
ویسے یہ دھاگہ تو صلاح الدین کے لیے ہے ۔۔۔
قبر سے مردہ نکال کر لٹکانا نفرت کا اظہار ہے اس کا اسلام سے کیا تعلق ؟ اور اس طرح کے اظہار ایک بڑے "اسلامی" ملک کے روحانی پیشوا بھی کر چکے ہیں بس بے چاروں کا بس نہیں چلتا۔۔
وسلام
وسلام
 
فرخ

محفلین
میں نےیہ پوسٹ ابھی پڑھی ہے۔ عجیب بات ہے کہ لوگ زید حامد کی حمایت میں یوں جذباتی ہو جاتے ہیں جیسے اس جیسا سچا آدمی پیدا نہ ہوا ہو۔ زید حامد کے ماضی میں یوسف کذاب کے قریبی ساتھی ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ لیکن یہ بات شاید اتنی سیریس نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص ماضی میں فاسد عقیدے پر رہا ہو اور اب اس سے تائب ہو جائے تو اللہ تعالی ہدایت کا رستہ دکھانے والا ہے۔ لیکن زید حامد کی جانب سے مسلسل اس بات کا انکار کیا جاتا رہا ہے کہ وہ کبھی یوسف کذاب کا ساتھی رہا ہے۔ اور زید حامد کے لیکچرز کے بارے میں یہ حقیقت سامنے آ چکی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے واقعات اور حقائق کو یکطرفہ رنگ دے کر بیان کرتا ہے اور اس کے بیان میں دوسرے مذاہب کے خلاف نفرت پھیلائی جاتی ہے۔

یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ موجودہ دور میں تاریخی حقائق کو مسخ کرکے اور قرانی آیات اور احادیث نبوی کو توڑ مروڑ‌ کر پیش کرکے ناپختہ ذہنوں کو کیسے گمراہ کیا جاتا ہے۔ ہماری قوم بھی ذہنی طور پر اس قدر معذور ہو چکی ہے کہ جنازوں پر خود کش حملے کرنے والوں اور قبروں سے لاشیں کھود کر انہیں سرعام لٹکانے والوں کو اسلام کے مجاہد سمجھتے ہیں
۔

اگر آپ محض تنقیدی گفتگو کی بجائے کوئی ثبوت وغیرہ پیش کریں (سوائے پروپیگنڈا تحریروں کے) تو کچھ بات بنے۔ اور اگر زید حامد کے لیکچرز میں غلط باتیں ہیں تو یقیناً اسکے جواب میں‌صحیح باتیں بھی موجود ہونگی نا، تو وہ کسی مستند حوالے کے ساتھ پیش کر دیں، بات واضح ہو جائے گی۔
اور جہاں تک لاشیں‌کھود کر سر عام لٹکانے کا تعلق ہے، تو اس بات کا زید حامد سے کیا تعلق جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں آپ؟

بھائی، میں‌زید کی اندھی حمائیت نہیں‌کرتا، مگر کوئی مستند حوالہ جات یا دلیل بھی تو ہو نا۔ محض الزام تراشی اور آرٹیکلز لکھ کر کسی کو بدنام کر دینا کہاں‌کا انصاف ہے۔ اگر وہ واقعی یوسف کذاب کا ساتھی رہا ہے، تو کوئی ثبوت تو موجود ہونگے، وہ پیش کریں
ورنہ اسکی موجودہ لیکچرز وغیرہ میں‌تو کافی اچھے دلائل موجود ہوتے ہیں۔

میں‌ذاتی طورپر زید سے کچھ باتوں پر اختلاف رکھتا ہوں، جو وہ کسی طرح سے مشرف کے حق میں‌کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن جو باتیں‌آپ کہ رہے ہیں وہ ابھی تک صرف سنی سنائی ہیں، کسی مستند ذریعےیا حوالے، یا ثبوت کے ساتھ سامنے نہیں‌آئیں۔

اگر آپ وہ ناقابل تردید ثبوت پیش کرسکیں تو ہم سب کابھی بھلا ہوگا کہ تصویر کا دوسرا رُخ دیکھنے کو ملے گا۔

ورنہ اگر کیڑے نکال کر بدنام کرنا ہے، تو یہ کام تو کسی کے بارے میں‌بھی کیا جاسکتا ہے، جیسے ہر کسی عالم و داعی کا کوئی نہ کوئی سکینڈل بنا کر اُچھالا جاتاہے اور آجکل تو یہ فیشن بن چُکا ہے۔۔۔:grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ اس بحث میں اپنا وقت ضائع کروں۔ اگر کسی کی نظر میں یوسف کذاب کا خلیفہ تقلید کے لائق ہے تو بصد شوق ان کے فرامین پر سر دھنیں۔ یہاں اسامہ اور زرقاوی جیسے کذابوں کے تقلید کرنے والے بھی موجود ہیں، کچھ اگر فرقہ باطنیہ کے پیروکار بھی پیدا ہو جائیں تو اس سے اسلام کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اور ثبوت چاہے جو مرضی لا کر پیش کر دو، لوگ یہاں میں نہ مانوں کی رٹ لگائے رکھیں گے۔
 
Top