محمداحمد
لائبریرین
میں مدینہ پاک میں رہتا ہوں
اور میرا مطلب ہرگز وہ نہیں جو آپ نے لیا
تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں
اسی طرح لفظوں کےبھی ہو سکتے ہیں
خیر شکریہ آئندہ اچھے اور بہتر لفظ کا انتخاب کروں گا
اچھا اچھا!
یہ آپ کی خوش بختی ہے کہ آپ مدینے میں مقیم ہیں اور ہماری خوش بختی یہ ہے کہ ہم آپ سے ہمکلام ہیں۔ آپ کی بات پڑھ کر تعجب ہوا تھا اس لیے لکھ دیا۔ ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں ایک خاص طبقہ ہے جو اس قسم کی ظاہری باتوں میں بے حد غلو سے کام لیتا ہے۔
اللہ آپ کو اور ہمیں اُس دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے صحابہ رہے۔ (آمین)
ساتھ ہی آپ سے دعا کی درخواست بھی ہے۔