اس روایت میں دو قتل ہوئے ہیں۔ ایک لونڈی اور ایک اس کے پیٹ میں موجود بچہ، جیسا کہ یہ الفاظ بتا رہے ہیں:
جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہو
ایسی روایتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو کہ فساد و انتشار کو بڑھاوا دیتی ہیں ۔ ان کی نشرواشاعت بھی اپنی جگہ سزا و جزا کی حقدار ٹھہرے گی ۔۔۔
ان شاءاللہ
عجب ہے یہ فلسفہ کہ اللہ قران پاک میں جس عظیم ہستی پاک کی زبانی امت تک یہ پیغام پہنچا رہا ہے ۔
" وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ
اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو، آل عمرآن"
اور ہم اس سچے پیغام کو پیچھے رکھتے پیغمبر انسانیت کی زبانی نہ صرف بہتر تہتر فرقوں کی پیشگوئی ثابت کرتے ہیں بلکہ اپنے من پسند فرقے کو ناجی قرار دیتے باقی سب کو جہنم پہنچا دیتے ہیں ۔
قران پاک فرماتا ہے کہ "
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ [١٠٨:٣]
اور ہم اللہ کے وعدے کو پیچھے چھوڑ خود دشمنوں کو ابتر کرنے چل نکلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔