محمداحمد
لائبریرین
کچھوا ہانپتا کانپتا با مشکل اُس مقام تک پہنچا جس تک پہنچنا خرگوش کے ساتھ دوڑ جیتنے کے لئے طے ہوا تھا۔ یہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ مسکراہٹ اس کے چہرے پر رقصاں تھی (اب یہ تصور کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کچھوا مسکراتا ہوا کیسا لگے گا )۔ دور دور تک کوئی نہیں تھا۔ یعنی وہ یہ ریس جیت چکا ہے۔
ابھی وہ فتح کا نعرہ لگانا ہی چاہ رہا تھا کہ اچانک اُسے خرگوش آتا نظر آیا۔ وہ دوڑ کر اُس کے پاس پہنچا اور چلا کر بولا "تم دیر سے آئے ہو، یہ دوڑ میں جیت چکا ہوں"۔
خرگوش مسکرا کر بولا "قبلہ یہ دوڑ کی شرط آپ نے مجھ سے نہیں میرے دادا حضور سے لگائی تھی۔ اور اُنہیں یہ دوڑ جیتے ہوئے زمانے بیت گئے۔

نہیں سمجھے آپ۔۔۔۔!
بندہء ناچیز کے پیغامات آج 5000 کا سنگِ میل پار کر چکے ہیں۔ سوچا مبارکباد ہی وصول کر لی جائے۔