تعارف سلیمان جاذب کی محفل میں آمد

میں ایک علم دوست شخصیت محترم سلیمان جاذب صاحب کو محفل میں خوش آمدید کہہ کر انتہائی خوشی مھسوس کر رہا ہوں۔ محترم کا مزید تعارف محترم کی زبانی ہی سنتے ہیں۔ ہم منتظر ہونگے کہ موصوف اس دھاگے تک رسائی حاصل کریں۔

امید ہے کہ محترم کی محفل میں آمد اس انجمن میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سلیمان جاذب۔۔ ابھی ابھی آپ کا ذکرِ خیر سنا ہے، آپ کی کتاب میرے پاس پہنچنے ہی والی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
سلیمان جاذب تو آئے نہیں، البتہ میری ان سے ای میل سے تعارف ہوا ہے۔ موصوف آن لائن اردو کے اڈیٹر ہیں۔ اس سائٹ میں وہ اپنا ہی ان پیج کنورٹر استعمال کرتے ہیں، ان کو شارق کا کنورٹر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
 
مجھے سلیمان جاذب کہتے ہیں

جی جناب مجھے سلیمان جاذب کہتے ہیں پاکستان کا رہنے والا ہوں لیکن اب روزگار کے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں۔آن لائن اردوڈاٹ کام کا مدیر اعلی ہوں اور 2009 میں شاعری کی پہلی کتاب آنے والی ہے امارات میں متعدد مشاعرے اور مختلف پروگرامز کروا چکا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
تو بھائی اس میں شرمانے والی کون سی بات ہے۔ بے دھڑک پوچھیں اور جس سے چاہیں پوچھیں۔

میرا تعلق پوٹھوہار کے علاقے راولپنڈی سے ہے۔
 
Top