متحدہ عرب امارات میں ادبی تقریبات کا انعقاد پچھلے 28 برس سے ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے شاعر اور ادیب شرکت کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
گزشتہ دنوں معروف عرب شاعر ڈاکٹر زبیر فاروق نے انڈیا کے معروف شاعر انور جمال انور کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس کی صدارت ظہورالسلام نے کی جبکہ مہمان خصوصی سعودی عرب سے تشریف لائے مہمان خواجہ مسیح الدین تھے۔ اس تقریب میں شعرائ انوار جمال انوار، شاہ زمان کوثر،ملک محمد اسلم،ڈاکٹر زبیر فاروق،ظہورلالسام جاوید،اسلام عزمی، سلیمان جاذب (چیف ادیٹر آن لائن اردو )، انیلہ کوثر، عبدالستار شیفتہ اور فرزانہ سحاب مرزا نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد وصول کی جبکہ شاعر اور افسانہ/ناول نگار اسلام عزمی نے مشاعرہ لوٹ لیا کیونکہ ان کے کلام کو بے حدپسندیدگی سے سنا گیا۔
تقریب کی آگنائزر ڈاکٹر زبیر فاروق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اردو ادب کے فروغ کے لئے اس طرح کی تقاریب اور مشاعروں کا اہتمام کرتے رہیں گے۔