تعارف سلیمان جاذب کی محفل میں آمد

شمشاد

لائبریرین
جی جناب مجھے سلیمان جاذب کہتے ہیں پاکستان کا رہنے والا ہوں لیکن اب روزگار کے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں۔آن لائن اردوڈاٹ کام کا مدیر اعلی ہوں اور 2009 میں شاعری کی پہلی کتاب آنے والی ہے امارات میں متعدد مشاعرے اور مختلف پروگرامز کروا چکا ہوں

ماشاء اللہ

سلیمان بھائی اپنی شاعری یہاں بھی تو شریک محفل کریں۔
 

ملائکہ

محفلین
ایک اور شاعر کی آمد

:hatoff::hatoff:
یہ تو واقعی شاعروں کی محفل بنتی جارہی ہے میں نے پہلے کسی محترمہ کو بولا تھا وہ شاعرہ تھیں پھر وہ غائب ہی ہوگئیں:mrgreen::mrgreen::mrgreen:

چلو خیر سلمان جاذب صاحب خوش آمدید:):)
 

ملائکہ

محفلین
Glass%20of%20water.jpg


یہ لیجئے پانی کا گلاس موجود ہے:)



میں تو یہیں ہوں بس ذرا وقت کم ملتا ہے پڑھائی کی وجہ سے :):)
 

ملائکہ

محفلین
آپ کے پیغام میں تصویر کے لنک میں دو بار http:// لگ گیا ہے اس لئے گڑبڑ ہوئی۔ ویسے میں نے وہ گلاس دیکھ لیا۔

میں نے اس تصوہر کی جگہ دوسری لگادی اب آخر میں کمپیوٹر سائنس کی طلبہ ہوں یہ تو میری بے عزتی ہوجانی تھی اگر ایک تصویر بھی نہ لگا پاتی:mrgreen::mrgreen::mrgreen:

اور آج تو اتوار کا دن ہے تھوڑا ٹائم ملا ہے بالکل بھی برباد نہیں کرنا کمپیوٹر استعمال کرنا ہے:grin::grin::blush:
 
اور اب ہم سلمان بھائی کے تعارف کے دھاگے کو برباد نہیں کریں گے ورنہ پٹائی ہوگی۔ گپ شپ کے کسی گوشے میں جو کچھ کرنا ہوگا کریں گے۔
 
سبھی کا ممنون ہوں
آپ کی کھٹی میٹھی باتیں اچھی ہیں
ملائکہ جی ہم شاعریکے معاملے میں بھا گنے والے نہیں ہیں ایسا نہ ہو آپ غائب ہو جائیں۔
ایک غزل پیش خدمت ہے

زندگی اک نصاب ہے با با
عمر بھرکاعذاب ہے بابا

روح میں درد یوں سمویا ہے
روزوشب اضطراب ہے بابا

بے وفا تو چلے ہی جاتے ہیں
تیرا جانا عذاب ہے بابا

تونے ایسا سوال پوچھا ہے
جس کا الجھا جواب ہے بابا

میری آنکھوں میں بس گیا ہے چمن
تیرا چہرا گلاب ہے بابا​
 
بہت خوب سلیمان بھائی لا جواب اشعار ہیں۔ آپ اپنی غزلیں "میری شاعری" سیکشن میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح بعد مین ان کی تلاش آسان رہے گی۔
 
Top