سمت شمارہ تین کی ترتیب میں اردو محفل کا ہاتھ

الف عین

لائبریرین
سمت کا تازہ شمارہ میں نے ترتیب دے لیا ہے۔ اس بار اس کو اردو ویب سپیشل کہہ سکتے ہیں کہ اس میں اردو ویب سے درج ذیل تخلیقات شامل ہیں۔
گاہے گاہے باز خواں فیچر:
غزل : عدم
افسانہ ایرانی پلاؤ: کرشن چندر
شاعری:
۱۔ حمد: مہتاب قدر
2۔ نعت: مصحف اقبال توصیفی
3۔ غزلیات: سرور عالم راز
دلشاد نظمی
وہاب اعجاز
سجّاد انور
سہیل اقبال
مضامین:
مکالمات مصطفیٰ کمال: منیر الدین احمد (موبی)
شہاب نامہ: وہاب اعجاز
افسانے:
30 بچوں کی ماں۔ ایم مبین
ایک اہم تبدیلی یہ ہے کہ پہلے اسے اپنے "نگار" فانٹ میں بنانے کا اردادہ تھا، اب اسے فارسی سمپل بولڈ میں کمپوز کیا ہے۔ اس کے علاوہ اب ایک ڈومین لے لیا ہپے میں نے۔ انشاء اللہ وہاں پوسٹ ہوگا
samt.4t.com
 

جیسبادی

محفلین
اعجاز، یہ ح‌ٹ‌م‌ل میں فریم کا استعمال کچھ پرانے زمانے کی بات لگتی ہے۔ اس سے شاید گوگل کو بھی آپ کی سائٹ انڈکس کرنے میں دشواری ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے جیس، لیکن آخر فریم میں برائی کیا ہے، اور مجھے زیادہ علم نہیں کہ کس طرح بغیر فریم کے ہ ٹ م ل بنائیں کہ نتیجہ خاطر خواہ نکلے، یعنی ایک طرف کلک کرنے پر ایک دوسرے فریم میں مواد تبدیل ہوتا جائے اور وہ اپنی جگہ قائم رہے۔ مجھے تو فریم بھی نہیں آتا تھا، ہمارے دوست ایم مبین نے مجھے بھیجیں ٹیمپلیٹ فائلیں تو میں نے کوشش اور غلطی کے طریق سے یہ ویب صفحات بنائے ہیں۔ کسی کو اگر میری مدد کا شوق ہے تو مجھے بتائیں، میں یہ ہ ٹ م ل فائلیں زپ کر کے انھیں بھیج دوں گا۔
 

جیسبادی

محفلین
اعجاز، "فریم" بنانے کا جدید طریقہ css کے استعمال سے ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ frontpage وغیرہ سے پرہیز کیا جائے۔ سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کیا جائے۔ یہ tutorial ملاحظہ ہو۔ آپ کی سائٹ کا طرز اس کے استعمال سے باآسانی بن سکتا ہے
۔
ویب صفحے بنانے کے بہت سے ماہر اس فورم پر موجود ہیں۔ اگر کوئی مسلئہ آیا تو حل ہو جائے گا۔
 

جیسبادی

محفلین
کچھ اس طرح کی شکل بن سکتی ہے۔ ح‌ٹ‌م‌ل ماخذ ctrl-u سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں بھی پوسٹ کر کے دیکھتا ہوں۔................................................................................................

کوڈ:
<html  dir="rtl">
<head>
<style type="text/css">

body {
background:grey;
height:100%;
font-family:  "Bitstream Vera Sans", "Lucida Sans Unicode",  "Nafees Web Naskh", "Urdu Naskh Unicode", tahoma;
}

#header{
position:absolute;
top:0;
right:0;
width:100%;
height:100px;
background:blue;
font-family:"Urdu Naskh Unicode";
text-align:center;
}

#content{
position:fixed;
top:100px;
bottom:60px;
right:15%;
width:85%;
background:grey;
text-align:right;
overflow:auto;
}

#rbar{
position:fixed;
top:100px;
bottom:60px;
right:0;
width:15%;
background:green;
text-align:right;
font-size:18pt;
overflow:auto;
}

#footer{
position:absolute;
bottom:0px;
right:0px;
width:100%;
height:60px;
background:yellow;
}





</style>

</head>

<body>

<div id="header">
<h1>   اردو جریدہ</h1>
</div>

<div id="footer">
<h3> جملہ حقوق محفوظ ہیں ۲۰۰۶</h3>
</div>


<div id="rbar">
[url="jar.html"] صفحہ ۱ [/url]
</div>


<div id="content">
یہ متن ہے، ملاحظہ ہو صفحہ ۱، اس کو  page 1  بھی کہتے ہیں۔

</div>


</body>

</html>
 

الف عین

لائبریرین
ویب پیج کے ماہرین سے ایک بار پھر مدد کی درخواست

ویب پیج کے ماہرین سے ایک بار پھر مدد کی درخواست ہے۔
’سمت‘ کو نیا روپ (بلاگسپاٹ کے علاوہ) دیتے وقت مجھے خیال تو تھات کہ اب فرہیم کا لے آؤٹ پرانا ہو گیا ہے لیکن ہمارے دوست ایم مبین نے مجھے یہ ٹیمپلیٹ فراہم کیا تو میں استعمال کر سکا۔ جیسبادی نے بھی ایک دوسرے تانے بانے میں سی ایس ایس کا مشورہ ہی دیا جس میں ہیڈر وغیرہ اس طرح بن سکتا ہے کہ وہ اپنی جگہ جامد رہے۔ انھوں نے بھی اپنی سکرپٹ بنا کر دی۔ تب سے ہی میں نیٹ پر کافی اس سلسلے میں معلومات حاصل کرتا رہا ہوں، مثلاً
http://www.thesitewizard.com/css
http://www.maketemplate.com/header/
http://www.imaputz.com/cssStuff/
http://www.maketemplate.com/header/
http://www.sitepoint.com/article/header-images-css-xhtml
http://www.ssi-developer.net
http://www.stunicholls.myby.co.uk/layouts/frame.html
وغیرہ۔
میں نے ایک کمپیوٹر رسالے کی کور سی ڈی کا انٹر فیس بھی کاپی کر کے اس میں ردو بدل کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں بھی اگرچہ سی ایس ایس میں ھیڈر کا استعمال ہے لیکن نہ یہ ہیڈر جامد دہتا ہے اور نہ ربط پر کلک کرنے پر ہیڈر اور سائڈ بار (روابط) جامد رہتے ہیں۔ ہر صفحے پر ایک نیا ھیڈر اور وہی گرافکس پھر کاپی کرنے سے کیا فائدہ اگر نتیجہ کسی اور طریقے سے برامد ہو سکے۔ کئی ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ بھی کئے لیکن کسی میں بھی مجھے یہ نتیجہ حاصل نہیں ہو رہا ہے کہ آپ دائیں طرف ربط کو کلک کریں تو ایک نیا صفحہ درمیانی کونٹینٹ والے حصّے میں ہی کھلے۔ جیسے دائیں طرف ’مضامین‘ کا ربط کلک کیا جائے تو ’مضامین. ہ ٹ م ل‘ فائل درمیانی حصّے میں کھلے مضامین کی فہرست کے ساتھ۔ اور پھر وہاں کسی مضمون کے ربط پر کلک کیا جائے تو وہ مضمون اسی جگہ کھلے۔ ایک ڈاؤنلوڈ کیا ہوا ٹیمپلیٹ بھی منسلک ہے کہ احباب کو نئے سرے سے محنت نہ کرنا پڑے، اگراسی میں مناسب ردو بدل کی جاسکے تو۔ (کچھ تو میں ہی کر چکا ہوں، لوگو وغیرہ کا اضافہ)۔ تو کون ہے جو اس نا اہل کی مدد کر سکے اس سلسلے میں؟
 

الف عین

لائبریرین
فائل منسلک نہیں ہو سکی۔ اب کر رہا ہوں۔
مزید یہ کہ اگر اسی ٹیمپلیٹ میں تبدیلی کی جائے تو مجھے فائلوں کے نام بھی تبدیل کر کے مہیا کریں۔ ساتھ ہی مین صفحے میں فانٹ سائز بڑا اور رنگ تبدیل کر دیا جائے، اور دائیں کالم میں مدیر کا ’میم‘ باقی حروف کے رنگوں میں کر دیا جائے، اس کو تبدیل کرنا ممکن نہ ہو سکا مجھ سے۔ دایاں کالم بھی اگر گرے کی بجائے آسمانی، ہلکا سبز یا ہلکا پیلا ہو تو بہتر ہے۔
 
کیسا لے آؤٹ

اعجاز صاحب خوشی ہورہی ہے اردو میں آن لائن ادبی جریدہ دیکھ کر تاہم ویب سائٹ لے آؤٹ میں پروفیشنلز کی کمی ہے جس کے باعث یہ اپنی آب و تاب کھو رہی ہے۔

آپ 2c-flex.zip کو رکھیں ایک طرف اور مجھے یہ بتائیں کہ آپ میگزین کا کیسا لے آؤٹ چاہتے ہیں۔ کچھ سوالات:

۔ لے آؤٹ بتائیں
۔ رنگوں کا مشورہ دیں
۔ یہ بتائیں کہ نیا کونٹینٹ کیسے داخل کرتے ہیں (ابھی) اور کیسے کرنا چاہتے ہیں
۔ مزید specs

جیسبادی نے درست کہا، فریم ویب پر ناپسند کیا جاتا ہے۔ آپ نے اپنی پوسٹ میں مسئلے کے حل پر روشنی ڈالی ہے، میں چاہوں گا کہ آپ مسئلے پر روشنی ڈالیں اس طرح آپ کی بہتر مدد کی جاسکے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
بس ایسا ہی لے آؤٹ چاہتا ہوں جیسا کہ موجودہ فریم والی سائٹ میں ہے۔ ہوم پیج میں کلک کرنے پر تازہ شمارہ ایک نئی ونڈو یا ٹیب میں کھلے اور اس کے بعد دائیں طرف کلک کرنے پر بائیں طرف بڑے حصّے میں ربط والا صفحہ کھلے۔ اس کا اضافہ اور ہو تو بہتر ہے کہ ہیڈر میں جریدے کا نام وغیرہ جامد رہے۔ سمت کا تو پتہ ہی ہوگا نا کہ یہاں ہے:
http://e-samt.4t.com/
 
برادرم اعجاز صاحب اگر ایک مشورہ دوں تو برا تو نہیں مانیں گے ۔ ۔ ۔؟

شمارہ سمت کا ہو اورہوسٹ ہو فری سرور پر مجھے اچھا نہیں لگا ۔ اردو سنٹر پر سب ڈومین بنا دیتا ہوں ۔ انشاء اللہ اسپیس جتنی چاہیئے بتا دیجئے ۔ اگر آپ چاہیں تو ۔ ۔ ۔ ۔ اب میں ہفتے کو ہی آ سکوں گا ۔ ۔ ۔اور آپ کے مثبت جواب کی صورت میں اتوار یا پیر تک تیاری ہو جاے گی ۔

اگر میری بات سے کسی بھی قسم کی گستاخی ہوئی ہو تو معذرت کا خواستگار

آپ کا اپنا
فیصل
 

الف عین

لائبریرین
فیصل عظیم زندہ باد۔ تم ویب ڈومیں پرووائڈ کرنے کی بات کر رہے تھے تو مجھے بھی خیال آیا تھا۔ فری سرور میں نے نہ صرف مفت ہونے کی وجہ سے چنا تھا بلکہ ان کا فائل مینیجر بھی اچھا تھا اپ لوڈ کرنے کے لئے اور پھر ڈومین نیم بھی آسان تھا محض4t جیسے چھوٹے سے دو حروف کا اضافہ۔ اردو سینٹر پر بھی کچھ ایسا ہو سکتا ہےَ کیا؟ ورنہ پھر مجھے ایف ٹی پی ہی کرنا ہوگا جو اب تک کبھی کیا نہیں۔
جریدے کا نام ہی چاہئے مجھے جسے میں لکھنا پسند کرتا ہوں:
SAMT
 

جیسبادی

محفلین
فیصل، ہوسٹنگ تو اعجاز کو پسند آ گئی۔ پھر کوئی CMS کیوں نہ نصب کر دیا جائے، بجائے ساکن ویب صفحے بنانے کے؟
 
سمت اور شمیل کا سب ڈومین تیار ہے ۔ ورڈ پریس پر شمیل کا بلاگ بنایا ہے اور سمت کے لئے میں کوئی مناسب ویب ایپلیکیشن ڈھونڈ رہا ہوں جس کے استعمال میں اعجاز بھائی کو تکلیف نہ ہو اور وہ آسانی سے فائلیں اپلوڈ کر سکیں ۔ البتہ شمیل اور اعجاز بھائی سے گزارش ہے کہ وہ اپنا اپنا مطلوبہ ایڈمن یوزر نیم اور مطلوبہ پاس ورڈ مجھے بھیج دیں (یقینا دونوں ساتھی اسے بعد میں تبدیل بھی کر سکیں گے)۔

جہاں تک بات سی ایم ایس کی ہے تو پسند برادرم اعجاز صاھب کر لیں اسکی انسٹالیشن اور لوکلائزیشن کی ذمہ داری میری (مگر شرط یہ ہے کہ سی ایم ایس utf-8کو سپورٹ کرتا ہو دوسری صورت میں بہت سردردی ہو جائے گی) اب اعجاز بھائی آپ پر ہے کہ آپ کب اور کیسے سی ایم ایس کو پسند کرتے ہیں اور سچ میں سی ایم ایس پر آپ کو بہت آسانی رہے گی ۔ بنا بنایا فارمیٹ ۔ آف لائن ہوکر بھی آپ مستندات تیار کر لیں کہیں سے بھی کمپیوٹر کو ایکسس کریں مواد کاپی پیسٹ اور جریدہ آن لائن ۔ فائلیں اپلوڈ کرنے کا مسئلہ ہی ختم ۔ اور رفتار بھی بہت بہتر ۔ پھر بھی فائنل پسند آپ کی ہی ہوگی ۔ویسے اردو سنٹر کا موجودہ پورٹل بھی کافی پوٹینشل کا حامل ہے ۔ اگر پسند کریں تو وہی نہ ڈال دوں ۔ تھیم بےشک کوئی اور رکھ لیجئے گا ۔
 
فیصل بھائی : یہ بتائیے کہ میں نے ورڈ پریس کا ایک اکاونٹ ( urdublog ) کے نام سے ایک ماہ پہلے بنایا تھا ۔ تو کیا ایسی اکاونٹ کا ایڈمین یوزر نیم چلے گا ؟
 
وورڈ پریس ایک ایپلی کیشن

برادرم شمیل وورڈ پریس ایک پروگرام کا نام ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کا بلاگ بنایا جا رہا ہے ۔ اردو سنٹر اسے ہوسٹ کرے گا ۔ جبکہ آپ کا پہلے سے بنایا ہوا بلاگ وورڈ پریس کی سائیٹ پر ہوسٹ ہورہا ہوگا ۔ یا پھر جہاں بھی آپ نے اسے رجسٹر کرایا ہوگا ۔ اب دوسرے لفظوں میں یہ سمجھ لیں کہ جیسے اردو محفل میں آپ رجسٹر ہیں مگر اردو محفل کا یوزر نیم پاس ورڈ اردو سنٹر کی چوپال میں نہیں چلتا حالانکہ دونوں میں ایک ہی پروگرام ہے ۔ اسکی وجہ دونوں کا الگ الگ ڈیٹا بیس استعمال کرنا ہے ۔ لہذا اردو سنٹر پر آپ کا جو بلاگ ہوگا اس کے لئے الگ سے پاس ورڈ اور یوزر نیم درکار ہوگا ۔ امید ہے کہ اب وضاحت ہو گئی ہو گی۔
 
فیصل بھائی : یعنی آپ کی بات کے معنی ہیں کہ میں اپنی جانب سے کوئی بھی یوزر نیم اور پاس ورڈ آپ کو فراہم کروں ؟

ویسے میں نے کیسی بھی جگہ پر اپنا بلاگ نہیں بنایا ہے ۔ پہلے میرا خیال تھا کہ بلاگ کہیں بھی بنانا ہو پر پہلے ورڈ پریس پر اس کو ریجیسٹر کرانا ضروری ہے ۔ اسی لیے میں نے جلدی جلدی اپنا اکاونٹ وہاں بنایا تھا ۔ آپ کی بات سے میری معلومات میں یہ اضافہ ہوا ہے کہ ایسا نہیں تھا ۔

اب اگر نام اور پاسورڈ آپ کو درکار ہیں تو پھرمیں کیا آپ کو یہ ذاتی میل کر دوں ابھی ابھی ؟
 

الف عین

لائبریرین
فیصل۔ سی ایم ایس کے بارے میں تو اپنے نبیل میاں کافی تحقیق کرتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میں ان کا مشورہ قبول کر لوں گا۔ بس استعمال کی آسانی ہو۔ بلاگر بھی شروع میں تو آسان لگا لیکن پچھلے ایک دو ماہ سے تو جب بھی کسی پچھلی پوسٹ میں کچھ تدوین عمل میں لاتا ہوں تو بلاگر ارشاد فرماتا ہے کہ اس میں غلطیاں تھیں، اور رہتی ہیں، بس ایسا نہ ہو۔ یوزر نیم وغیرہ ذ پ کر دیتا ہوں۔
 
Top