سموسے اور رول

عرفان سعید

محفلین
اینڈ رزلٹ

29mlri8.jpg

اس ویڈیو میں اسپرنگ رول بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
اسپرنگ رولز کا یہی طریقہ ہم بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کی پٹیاں جو یہاں سے ملتی ہین وہ چوکور ہوتی ہیں۔
میں نے یہ کیا ہے کہ نیچے سے تھوڑا اوپر دونوں جانب رول کی پٹی کو تھوڑا سا کاٹ دیا ہے۔

dh4gbc.jpg

اوپر والی تصویر میں دیکھیں کنارے ایک بار اندر موڑے جا چکے ہیں۔ چونکہ میں نے تھوڑا سا حصہ نیچے سا کناروں سے کاٹا ہوا تھا تو میں نے کناروں کو ایک بار اور سیل کر دیا۔ اس طرح رول کے کناروں پر ڈبل پٹی کی لئیر آئی ہے جبکہ عام طار پر سنگل آتی ہے۔

4kfqdc.jpg

اس طرح پھر چیز باہر نہیں نکلا :)
اس "جگاڑ" پر آپ کی ذہانت کی داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ بہت خوب!
اگر اسے تنقید نہ سمجھیں تو ایک چیز مجھے کھٹک کر رہی ہے۔ چیز کا مسئلہ تو آپ نے بخوبی حل کر دیا، اس سے جو فائنل شکل بن رہی ہے اس میں دوہری ہوئی پٹی مجھے کچھ جچ نہیں رہی (ذاتی رجحان ہے ،ہو سکتا ہے آپ کا خیال مختلف ہو)۔
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ عام طریقے سے ہی سپرنگ رول بناتے وقت چیز کے پھیلنے کا لحاظ کرتے ہوئے تھوڑی سی فالتو جگہ رکھ لی جائے، جو فرائنگ کے وقت چیز کے پھیلنے سے بھر جائے؟
احمقانہ سا خیال ہے، اپنی رائے دیجیے گا۔
 
سین خے

محفلین
اسپرنگ رولز کا یہی طریقہ ہم بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کی پٹیاں جو یہاں سے ملتی ہین وہ چوکور ہوتی ہیں۔

اس "جگاڑ" پر آپ کی ذہانت کی داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ بہت خوب!
اگر اسے تنقید نہ سمجھیں تو ایک چیز مجھے کھٹک کر رہی ہے۔ چیز کا مسئلہ تو آپ نے بخوبی حل کر دیا، اس سے جو فائنل شکل بن رہی ہے اس میں دوہری ہوئی پٹی مجھے کچھ جچ نہیں رہی (ذاتی رجحان ہے ،ہو سکتا ہے آپ کا خیال مختلف ہو)۔
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ عام طریقے سے ہی سپرنگ رول بناتے وقت چیز کے پھیلنے کا لحاظ کرتے ہوئے تھوڑی سی فالتو جگہ رکھ لی جائے، جو فرائنگ کے وقت چیز کے پھیلنے سے بھر جائے؟
احمقانہ سا خیال ہے، اپنی رائے دیجیے گا۔

عرفان بھائی آپ پریشان نہ ہوں :) بات چیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میں اسے تنقید نہیں سمجھ رہی ہوں۔ بات چیت کر کے ہی انسان سیکھتا ہے۔

اممم یہ کیا جا سکتا ہے کہ آپ جگہ چھوڑیں اور چیز کی مقدار بس اتنی رکھیں کہ وہ پگھلے تو باہر نہ نکلے۔ البتہ میں نے جو ٹوپنگز استعمال کی ہیں ان میں کچی پیاز اور شملہ مرچ شامل ہے۔ یاد رہے کہ ان کچی سبزیوں کی بھی اسٹیم نکلتی ہے جس کی وجہ سے پٹی پھٹنے کے چانسز موجود رہتے ہیں۔ آپ چاہیں تو پیاز اور شملہ مرچ وغیرہ ہلکا سا سوتے کر کے استعمال کر لیں۔ میں اس لئے پکی ہوئی استعمال نہیں کرتی کہ پھر ان کا کرنچ ختم ہو جاتا ہے اور مجھے جانے کیوں اس طرح کے ذائقے کے ساتھ بہت زیادہ پکی ہوئی سبزیاں پسند نہیں ہیں۔

آپ چاہیں تو پیاز اور شملہ مرچ نہ استعمال کریں بلکہ صرف اپنی پسند کے گوشت، ٹماٹو ساس، چیز اور زیتون استعمال کر لیں۔ چاہیں تو سوتے ہوئے مشرومز استعمال کر لیں۔

ڈبل پٹی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ میں استعمال نہیں کرتی کیونکہ مجھے بہت زیادہ مانڈا پٹی رول اور سموسوں میں پسند نہیں ہے۔ مجھے پٹی کی پتلی لئیر پسند ہے :)
 
سموسے اور رول

otopj9.jpg

گھر میں سموسے اور رول بنانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح کے اجزا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بازار میں دستیاب رول سموسوں کے مقابلے میں آپ گھر پر اپنی ضرورت کے مطابق انھیں فرائے یا بیک کر لیتے ہیں۔ بجٹ کے حساب سے بھی کم خرچ میں تیار ہو جاتے ہیں۔

میں مختلف قسم کا آمیزہ بناتی آئی ہوں۔ کچھ تراکیب یہاں شامل کی جارہی ہیں۔

آلو اور چیڈر چیز کے سموسے:

آلو- بڑے پانچ سے چھ عدد

چکن کیوب – ایک عدد میں کے این اینز کا استعمال کرتی ہوں کیونکہ ایم ایس جی فری ہوتا ہے اور دوسرے دستیاب چکن کیوبز کے مقابلے میں اس کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے۔

لہسن – ایک جوا

لال مرچ – آدھا چائے کا چمچ

چیڈر چیز – 50 سے 70 گرام، کبھی کبھی میں کریم چیز triangles بھی استعمال کرتی ہوں

خشک آریگانو کے پتے – ایک چائے کا چمچ

نمک اور کالی مرچ – حسبِ ذائقہ

ترکیب:

آلووَں کو چھیل کر چھوٹے کیوبز کاٹ لیں۔ ایک پین میں آلووَں کے ساتھ لہسن کچل کر اور باریک چاپ کر کے ڈال کر دیں۔ لال مرچ اور چکن کیوب بھی شامل کر دیں۔ پانی اتنا شامل کریں کہ آلو پورے نہ ڈوبیں۔ ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔ اگر پانی خشک ہو جائے اور آلو نہ گلے ہوں تو تھوڑا سا پانی اور شامل کر دیں۔ کم پانی رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ آلووَں کے ساتھ جو اجزا شامل کئیے ہیں ان کا مزا برقرار رہے۔ اگر پانی زیادہ ہوگا تو گلنے کے بعد آپ کو پانی پھینکنا پڑ جائے گا اور باقی اجزا کا مزا بھی جاتا رہے گا۔

جب گل جائیں تو نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں۔ نمک ہلکا رکھئے گا کیونکہ چکن کیوب بھی نمکین ہوتا ہے اور چیڈر چیز بھی۔ اب اس آمیزے میں کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز اور آریگانو کے پتے شامل کر دیں۔

بازار میں جو سموسہ پٹی دستیاب ہوتی ہے اس کے حساب سے ہر سموسے میں تقریباً ایک چائے کا چمچ آمیزہ جائے گا۔ زیادہ اس لئے نہیں بھرا جاتا ہے کہ اس میں چیز شامل ہے اور تلتے وقت آمیزہ باہر نکلنے لگتا ہے اور سموسے پھٹ جاتے ہیں۔ اس آمیزے سے تقریباً 50 سے 60 سموسے آسانی سے بن جاتے ہیں۔

چنا چاٹ سموسے

یہ سموسے یونائیٹڈ پر ملتے ہیں۔ ہمارے گھر میں ہر کسی کو بہت پسند آتے ہیں تو اب گھر میں بھی بنانا شروع کر دئیے ہیں۔

اجزا:
ابلے ہوئے چنے – دو کپ

ایک آلو – ابلا ہوا

ہرا دھنیا – ایک چوتھائی کپ باریک کٹا ہوا

ایک سے دو ہری مرچیں باریک کٹی ہوئیں

ایک سے دو چائے کے چمچ لیموں کا رس

نمک اور چاٹ مصالحہ – حسبِ ذائقہ

ترکیب:

آلو کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ چنوں کو ہلکا سا میش کر لیں۔ چنوں کو کچھ ثابت بھی رہنے دیجئے گا۔ اب ان میں باقی سب اجزا شامل کر دیں۔ اس آمیزے سے تقریباً تیس سے زیادہ سموسے تیار ہو جاتے ہیں۔

قیمے اور کارن کے سموسے

قیمہ – گائے یا مرغی کا قیمہ آدھا کلو

سوئیٹ کارن – ایک ٹن۔ میں اٹالیا کا استعمال کرتی ہوں۔ اس کی قیمت بھی کم ہوتی ہے اور کارن کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔

ادرک اور لہسن – باریک چاپ ہوا دو کھانے کے چمچ

پیاز – دو عدد باریک کٹی ہوئی

ٹماٹو پیوری – دو کھانے کے چمچ اگر نہ ہو تو کیچپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کیچپ استعمال کرنے کی صورت میں تین سے چار کھانے کے چمچ شامل کیجئے گا

لال مرچ – ایک کھانے کا چمچ

سویا ساس – دو کھانے کے چمچ، آپشنل ہے۔ سویا ساس شامل کرنے کی صورت میں ایک چمچ سرکہ بھی ڈالا جائے گا

ہرا دھنیا- کٹا ہوا آدھا کپ

ہلدی – آدھا چائے کا چمچ

نمک اور کالی مرچ – حسبِ ذائقہ

تیل تین سے چار کھانے کے چمچ

ترکیب:

ایک پین میں تیل میں لہسن ادرک اور پیاز شامل کر کے پکنے کے لئے رکھ دیں۔ پیاز ٹرانسلیوسنٹ ہو جائے تو قیمہ شامل کر دیں۔ اچھی طرح بھونیں۔ پھر اس میں ٹماٹو پیوری اور مصالحہ جات شامل کر دیں۔ اگر سویا ساس استعمال کرنا چاہیں تو سویا ساس اور سرکہ بھی شامل کر دیں۔ اچھی طرح سے مکس کریں۔ پھر اس میں کارن شامل کر دیں۔ اگر گائے کا قیمہ ہوا اور آپ کو لگے کہ پانی کی ضرورت ہے تو تین سے چار کھانے کے چمچ پانی کے شامل کئیے جا سکتے ہیں۔ مرغی کے قیمے میں پانی کی کبھی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا پانی خشک ہو چکا ہو اور کارن بھی گل گئے ہوں۔ آخر میں ہرا دھنیا شامل کر دیں۔ اس آمیزے سے تقریباً چالیس سے زائد سموسے تیار ہوتے ہیں۔

قیمے اور مشروم کے سموسے

قیمے اور کارن کے آمیزے میں آپ کارن کی جگہ مشروم استعمال کر سکتے ہیں۔ مشرومز کو باریک سلائس کر لیں اور قیمے میں شامل کرنے سے پہلے ایک الگ پین میں ایک سے دو چمچ تیل کے ساتھ انھیں پہلے براوَن کر لیں۔ براوَن کرنے کے بعد مشرومز کو قیمے میں شامل کریں۔

قیمے اور چیڈر چیز کے سموسے

قیمے اور کارن کے آمیزے میں سویا ساس اور سرکہ شامل نہ کیجئے گا۔ میں اس آمیزے میں ایک کھانے کا چمچ مسٹرڈ پیسٹ شامل کرتی ہوں۔ اگر مسٹرڈ ساس ہے تو وہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے اور ساس آپ زیادہ مقدار میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ ہرا دھنیا کی جگہ خشک آریگانو کے پتے ایک کھانے کا چمچ شامل کر دیجئے گا۔ چیڈر چیز کدوکش کیا ہوا تقریباً 70 سے 100 گرام تک شامل کیا جا سکتا ہے۔ ہر سموسے میں ایک چائے کے چمچ سے کم آمیزہ استعمال ہوگا کیونکہ اس میں چیز کی مقدار زیادہ ہے۔ اگر آپ آمیزہ زیادہ بھرنا چاہیں تو چیڈر چیز کی مقدار 50 سے 70 گرام کر دیجئے گا۔ تقریباً سو گرام تک چیڈر چیز استعمال کئیے جانے سے 60 سے زائد سموسے بنتے ہیں۔

چیڈر چیز کی جگہ کریم چیز یا کریم چیز triangles بھی استعمال کئیے جا سکتے ہیں۔

چائینیز اسپرنگ رول

ہڈی کے بغیر مرغی کا گوشت – آدھا کلو۔ لمبی چھڑیاں کاٹ لیں

لہسن ادرک – کچل کر باریک کاٹ لیں، دو کھانے کے چمچ

پیاز دو عدد سلائس کر لیں

بند گوبھی – ایک درمیانی سائز کی، جولیین کاٹ لیں

گاجر – دو عدد جولیین کاٹ لیں

شملہ مرچ – دو عدد جو لیین کاٹ لیں

سویا ساس – تین کھانے کے چمچ

سیسمی آئل – تین کھانے کے چمچ

چلی ساس – دو کھانے کے چمچ

سرکہ – دو کھانے کے چمچ

نمک کالی مرچ – حسبِ ذائقہ

ترکیب:

سیسمی آئل میں ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا نرم ہونے تک پکنے دیں۔ اب اس میں مرغی کا گوشت اور نمک کالی مرچ شامل کر کے پکائیں۔ مرغی کا پانی سوکھنے لگے تو سویا ساس، چلی ساس اور سرکہ شامل کر دیں۔ ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ چکن پک جائے۔ اب اس میں ساری کٹی ہوئی سبزیاں شامل کر دیں۔ سبزیوں کو زیادہ نہیں پکانا ہے۔ تھوڑا کرنچی رہنے دیجئے گا۔ اس آمیزے سے کم از کم بیس سے پچیس رول آسانی سے بن جاتے ہیں

Variation:

کبھی کبھی میں تھوڑا سا ریڈی میڈ کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں اگر میرے پاس وقت کی کمی ہو۔ مرغی دھونے کاٹنے میں وقت لگتا ہے۔ میں مرغی کے گوشت کی جگہ کے این اینز کے چپلی کباب استعمال کر لیتی ہوں۔ چپلی کباب فریز ہوتے ہیں تو آسانی سے کاٹے جا سکتے ہیں۔ میں ان کو لمبا لمبا کاٹ کر شامل کرتی ہوں۔ یہ آمیزہ بھی مزے کا بنتا ہے۔ پاکستانی اور چائینیز فیوشن فلیور ہوتا ہے۔

مونگ کی دال کے سموسے

ہمارے یہاں نمکو والی مونگ کی دال کے سموسے بنتے ہیں۔ مونگ کی دال میں حسبِ ضرورت لیموں کا رس ملا کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔ دال تھوڑی سی نرم ہو جائیگی۔ پھر اس میں چاٹ مصالحہ، باریک کٹا ہرا دھنیا، پیاز اور ہری مرچیں شامل کر دیں۔ جھٹ پٹ مزیدار سموسے تیار ہو جاتے ہیں۔
بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جن کے نام پہلی بار سُنے معلومات میں اضافہ ہواشکریہ
 
سموسے اور رول گھر کے ہوں تو ہی اچھے لگتے ہیں ورنہ باہر سے منگواو تو زیادہ تر خراب تیل کے ہوتے ہیں ایک بار کھانے کے بعد دوبارہ سموسے سے ہی نفرت ہوجاتی ہے۔
 
آپ نے جو ترکیبیں تحریر کی ہیں بہت ہی خوب ہیں اور آسانی سے تیار ہونے والی ہیں
 
Top