سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

مغزل

محفلین
مغل لالہ کی اردو تو میرے سر سے چھ فٹ اوپر ہو کے گزرتی ہے :(

بٹیا رانی اس میں ہمارا کیا قصور۔۔ :confused::confused:
ویسے خوب دل لگا کر پڑھتی رہیں اور نصابی چھوڑ غیر نصابی کتب کا مطالعہ بھی کیجے گا تو گاہے گاہے یہ شکوہ نہ رہے گا انشا اللہ۔:blushing::battingeyelashes:
 

مغزل

محفلین
اپنا مغل جی آپ نے ازراہ تفنن کی بجائے ازارہ تففن کی بہت خوب صورت ترکیب پیش کی ہے۔ بندہ ابھی تک حظ اٹھا رہا ہے۔مغل جی دراصل جبین شکن آلود ہونے کا جو امکان ظاہر کیا ہے وہ مثبت معنوں میں ہے کیونکہ جن احباب سے حضور کی ملاقات ہوچکی ہے ظاہر ہے کہ وہ آپ کے گرویدہ بلکہ والہ و شیدا بھی ہوچکے ہونگے۔ تو ظاہری بات ہے کہ ان کو میری تحریر چھبے گی نہیں تو کھٹکے گی ضرور۔حضور انور بندہ پرور عالی جناب میرے ناقص مطالعہ کے مطابق جگت یا کسی کو جگتیں لگانا پنجابی زبان کا لفظ ہے اردو میں میرے خیال کے مطابق اس کو پھبتیاں کسنا کہتے ہیں جس کو اگر مثبت معنوں میں حاضر جواب کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔پہلے آپ کا وہ ذاتی پیغام ادھر نقل کرتا چلوں جو آپ جناب نے مجھ ناچیز کو تحریر کیا ہے۔حضور بہت کوشش کی کہ اپنے بھیجے گئے ذاتی پیغامات کو ڈھونڈھ نکالوں لیکن کامیاب نہ ہوسکا شائد محفل میں ایسا کوئی طریقہ کار نہ ہو یا بندہ اس طریقہ سے لاعلم ہے۔ آپ خود ہی شامل کردیجئے۔

شکریہ روحانی بابا جی۔
متذکرہ پیغام میں نے ایک مراسلے میں تدوین کے بعد شامل کردیا ہے ۔
مزید یہ کہ سعود بھائی نے اس کی تصریف میں مراسلہ عطا کردیا تھا۔ مزید تفصیل سے باصرہ نوازی کی زحمت گوارا کیجے ۔
=================
جُگَت {جُگَت} (سنسکرت)
یکتہ جُگَت
سنسکرت کے اصل لفظ یکتہ سے ماخوذ اردو زبان میں جگت مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ 1672ء کو "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مؤنث - واحد)
جمع: جُگْتیں {جُگ + تیں (یائے مجہول)}
جمع غیر ندائی: جُگْتوں {جُگ + توں (واؤ مجہول)}
. دانائی، حکمت، کاری گری؛ چالاکی۔
یاروں کی ایک یہ بھی جگت تھی کہاں کا عشق
پیری میں بھی ہوا ہے کہیں نوجوان کا عشق [1]
2. بات چیت، بول۔
؎ پیو پیار کی جگت کر جب رس پرس کیا مج
خوش بو لگے مغز میں کستور مر گیا کا [2]
ذو معنی بات، قلازمہ، تجنیس، ضلع، قافیہ، لطیفہ۔
"افسانے ہائے مشہور و مروج کی مانند کچھ تک و جگت سے زبان کا لطف ظاہر کرے۔" [3]
3. تدبیر، جوڑ توڑ، سازش۔ (نوراللغات)
--------------
حواشی:
^ ( 1857ء، سحر (امان علی)، ریاض سحر، 142 )
^ ( 1672ء، شاہی، کلیات، 111 )
^ ( 1947ء، فرحت، مضامین، 236:3 )
^ ( 1910ء، انقلاب لکھنءو، 85:1 )
================================
اجی قبلہ وہ جبیں ہی کیا جو شکن آلود نہ ہو۔۔ میرے نزدیک تو جبین اور شکن کا چولی دامن کا ساتھ سو
ایسے خائف نہیں ہوا کرتے ۔ ہاں یہ ضرور کہ بہت سے احباب چوں کہ روزمّرہ اور محاورہ میں تفریق نہیں رکھتے سو
اختلافِ رائے کا امکان ہوتا ہے یوں یہ بھی یہ ایک مثبت رویہ ہے ۔
امید ہے آپ سے مجمّل کے بعد مفّصل تعارف اور مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔
بندہ احقر العباد
م۔م۔مغل
ساکن ومسکون
عروس البلاد کراچی
 

مغزل

محفلین
برادرم روحانی بابا، ہماری معلومات کی حد تک ج پر پیش اور گ پر زبر کے ساتھ "جگت" کا ایک مطلب ہوتا ہے "ترکیب/تدبیر/جگاڑ" جو کہ غالباً ہندی لفظ ی پر پیش کے ساتھ "یکتی" کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ :)
جب آپ مراسلوں کی فہرست کھولے بیٹھے ہوں تو دائیں جانب مینو میں ارسال کردہ آئیٹم کے لئے ایک آپشن موجود ہونا چاہیئے۔ :)

شکریہ سعود بھائی میں نے مزید تفصیل سے بھی مراسلت کا شرف حاصل کرلیا ہے۔
ایک جگہ روحانی بابا جی نے ۔ ’’ تففن ‘‘ کو ’ تفنن‘‘ خیال کیا، میں اس کی صراحت میں عرض گزار ہوتا ہوں کہ:
تففن (ت ۔ ف۔ف۔ن)
’’شہر آشوب‘‘ قسم کا اسلوب یا صنف : اسلوبِ نظمیہ
مراد یہ ‘‘ شہر انگیز ‘‘ سے ہے جس میں عورتوں کے باوصف ’’ مَردوں‘‘ کے حسن و جمال کا ذکر کیا جاتا ہے۔
:lovestruck::lovestruck:
 
محترم ومکرم جناب محمد محمود الرشید مغل صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گذشتہ چند دنوں سے بندہ سفر پر تھا۔ مصروفیات کچھ ایسی تھیں کہ دوران سفر محفل پر حاضری ممکن نہ ہوسکی۔اس کے لیے بندہ تہہ دل سے معذرت خواہ ہے۔ آج یہ دھاگہ نازنین نے دکھایا، پڑھ کر عقل حیران ہے کہ جواب میں کیا لکھوں اور کس طرح لکھوں۔نہ میرا ادب سے تعلق ہے، نہ شعروشاعری سے۔ ذہن بالکل خالی سلیٹ کی مانند ہےکہ مجھ ناچیز کو آپ نے اس قدر عزت بخشی اورسر کے بالوں سے پاؤں کے ناخن تک اتنا تفصیلی تعارف لکھ مارا جس کی نظیر نہیں ملتی اور نہ اپنی زندگی میں اس قدر مختصر ملاقات میں اتنا مفصل تعارف پڑھنے کا کبھی موقع نصیب ہوا ہے۔ اس کی تعریف وستائش میں مجھ ناچیز کے ٹوٹے پھوٹے الفاظ اس قابل ہیں ہی نہیں کہ اس کا حق ادا کرسکیں، جو کچھ بھی تحریر کیا جائے اور جتنا کچھ بھی لکھا جائے وہ اس کی شان کے مطابق ہوہی نہیں سکتا کہ وہ الفاظ اس تعارف مقابلہ میں سورج کے سامنے چراغ جتنی حیثیت بھی نہیں رکھیں گے۔ میں وہ الفاظ کہاں سے لاؤں جس سے میں اپنے جذبات کا اظہار کرسکوں کہ اس معاملہ میں خود کو بالکل تہی دست پاتا ہوں۔ شکریہ کے الفاظ اس تعارف کے سامنے بڑے ہی چھوٹے اور حقیر نظر آتے ہیں لہٰذا شکریہ کہہ کر آپ کے خلوص اور آپ کے موتیوں سے قیمتی الفاظ کی قدرو منزلت ووقعت کو کم کرنے کی ہمت خود میں نہیں پاتا ہوں۔
مجھے حیرت اس بات پر ہے آپ نے اتنی کم عمری میں اتنے زیادہ علوم وفنون اور اتنا گہرا مشاہدہ کیسے حاصل کرلیا۔ بلکہ آپ کی ایک اور خوبی بھی آج اس ملاقات کی تفصیل پڑھ کر علم میں آئی ہے کہ آپ یقینا آرٹسٹ بھی ہوں گے۔ اتنی گہری نظر جو ملگجے اندھرے میں بھی باریک سے باریک جزئیات نوٹ کرلیں، اس کے لیے محض شاعر ہونا (بشمول ان تمام دیگر خصوصیات کےجو احقر کے علم میں ہیں) کافی نہیں بلکہ یہ سب چیزیں ایک آرٹسٹ کی نظریں ہی نوٹ کرسکتی ہیں۔ بخدا آپ کی تحریر کی گئی باتوں کی روشنی میں جب آئینے کے سامنے اپنا بغور جائزہ لیا، خود کو بولتے ہوئے دیکھا، اپنی حرکات وسکنات پر نظر ثانی کی تو خود ہمارے علم میں بھی اپنے بارے میں کئی نئی باتوں کا انکشاف ہوا اور ہمیں آج زندگی میں پہلی بار پتا چلا کہ واللہ یہ خصوصیات تو ہمارے علم میں ہی نہیں تھیں جنہیں آپ نے اتنی تفصیل سے درج کیا ہے۔
مزید کیا لکھوں؟ پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ اس تعارف اور ان الفاظ کے سامنے خود کو بہت بونا محسوس کر رہا ہوں اور الفاظ کے معاملہ میں خود کو تہی دست پاتا ہوں۔ اب بھی لکھتے ہوئے انگلیاں تھرتھرا رہی ہیں کہ کہاں تو اتنا علمی وادبی مضمون اور کہاں مجھ جیسا کم علم( اس پر مستزاد یہ کہ مضمون بھی مجھ حقیر فقیر ہیچ مدان پر تحریر کیا گیا ہو) اس پر کیا تبصرہ کرے گا اور کن الفاظ میں اس کی ستائش کرے گا؟بس یہی دعا کرسکتا ہوں کہ اللہ رب العزت آپ کو دونوں جہانوں میں سرخرو فرمائیں، آپ کی سئیات کو حسنات میں بدل دے، آپ کو اس کا دنیا وآخرت میں بہترین بدلہ نصیب فرمائے، اللہ آپ کے علم میں مزید برکت واضافہ فرمائے اور آپ کے قلم کو مزید روانی عطا فرمائے تاکہ ہم سب محفلین آپ کے علم وادب سے اسی طرح فیض یاب ہوتے رہیں۔
اللہ ہماری دوستی سدا برقرار رکھے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید پختگی آتی رہے۔ آمین یارب العٰلمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

مغزل

محفلین
نازنین ناز;767376 نے کہا:
اُف اتنی گاڑھی اردو بولی گئی ہے کہ دماغ کی چولیں ہلا کر رکھ دیں۔ مغل بھیا اتنا شاندار اور تفصیلی تبصرہ لکھنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد وصول فرمائیں۔ مجھے آپ کے تبصرے کی اکثر باتوں نے ورطۂ حیرت میں ڈال دیا کہ ایک ہی ملاقات میں آپ نے ان کا جس قدر تفصیلی نقشہ کھینچا ہے وہ عام نظریں شاید مہینوں کی ملاقات میں بھی نوٹ نہ کرسکیں۔ سمیع بھائی سے بات ہوئی، وہ اس وقت اپنے ادارے کی حیدر آباد، نواب شاہ اور سکھر کی برانچوں کا دورہ کرنے گئے ہیں، واپسی شاید کل یا عید کے دن ہو لیکن انہیں صرف سرپرائز کا کہا ہے اس کی تفصیل نہیں بتائی جس کی بناء پر ان سے وعدہ لے لیا ہے کہ واپسی پر وہ ہمارے گھر ضرور تشریف لائیں گے۔ تب انہیں یہ ملاقات والی لڑی دکھاؤں گی۔

سبحان اللہ گڑیا رانی ۔۔ گاڑھی اردو کا شکوہ کرنا بھی خوب ہے۔۔ بس ذرا اپنے مراسلے بابت دوستوں سے معلوم کیجے کہ آپ کی اردو کیسی ہے۔۔۔
مجھے تو لگتا ہے کہ مجھے آپ کی شاگردی قبول کرنی پڑے گی۔ ایسی بامحاورہ مراسلت شاذ ہی پڑھنا نصیب ہوتی ہے۔۔
 

مغزل

محفلین
مقدس;767392 نے کہا:
بالکل بھی سمجھ نہیں آئی مغل بھیا۔۔۔ کین یو رائیٹ اٹ ان انگلش پلیزززز
لو بٹیا رانی۔۔ ہم موئی فرنگی میں لکھتے تو انگریز سقوطِ ستمبریہ کا الزام لگا کر وہ لشکر کشی کرتے کہ ۔۔
اوسامہ اوباما کا قافیہ ’’ او ماما ‘‘ کرتے کرتے ہم راہی و عازمِ جنۃ ہو چکے ہوتے۔۔۔
ویسے وہ کیا کہتے ہیں کہ انگریزی کے بارے میں ہماری مثال ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘‘ والی ہے
 

مغزل

محفلین
عائشہ عزیز;767444 نے کہا:
بہت اچھا لکھا مغل بھیا۔۔۔ویسے اتنی مشکل اردو!!!!!!!!!!
میں نے "کون ہے جو محفل میں آیا " میں سعود بھیا کا مراسلہ پڑھا تو سمجھ آیا ۔

گڑیا زبان کوئی بھی مشکل نہیں ہوتی۔۔ سب سے بلیغ اور فصیح زبان عربی ہے جس میں ایک ایک بات کے سو سو معانی ہیں۔
بس ذرا سا دل لگا لیں تو سب آسان ہے ۔۔ مشکل کوئی چیز تب تک ہوتی ہے جب تک آپ اسے مشکل سمجھتے ہیں۔۔
رہی بات سعود بھائی کی تو سعود بھائی تو ہم غریبوں سے ازلی بیر تربوز خربوزہ انگور آم سیب اور خوبانی رکھتے ہیں۔۔ ہاہہا
(کسی وجہ سے مسکراہٹیں کام نہیں کر رہیں سو عذر قبول کیجے گا۔ کہیں میرے مراسلے کو ڈانٹنا مت خیال کر لیجے گا۔)
 

مغزل

محفلین
محمد امین;767460 نے کہا:
اہاہاہاہا زہے نصیب۔۔۔ ہم بھی تو دیکھیں آپکی یادداشت کس قدر کمال کی ہے؟؟؟ :raisedeyebrow:

اماں چھوڑو یار۔۔ تم وِس موقع کی تلاش میں تھے کہ کب ہمار کنے سے کوئی کمجور موقع ملے تو تم ہمار امتیحان لے سکو۔۔ نابابا ناں ہم باج آئے۔۔۔۔۔(قہقہہ)
 

مغزل

محفلین
محمد امین;767462 نے کہا:
محمود بھائی۔۔۔ اتنی سی عمر میں اتنے کمال کے شاعر، ادیب، خطاط اور نہ جانے کیا کیا کیسے بن گئے آپ؟؟ :happy:

بھئی لاحول ولا ۔۔۔۔ یہ ہمارے دوست بھی ہمیں کس کس طرح شرمندہ کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔۔ میرے بھائی ایسا کچھ نہیں ہے کہ جیسا آپ نے فرمایا۔۔ میں ان الزامات سے انکاری ہوں۔۔ یہی سوال میرا خود سے بھی ہے ۔۔ لگتا ہے مجھے بھی سقراط کی طرح کسی ڈیلفی کے مندر میں جا کر اپنا خنّاس دور کرنا پڑے گا۔۔ بتائیے بھلا جو بات وجود نہیں رکھتی وہ الزام ہم پر لاد دیا گیا ۔۔ دیکھیے کب ہمیں اپنے بارے میں ان سوالوں کے شافی جواب مل سکیں گے ۔۔ جب مل جاویں گے تو ہم بھی تہار کھدمت میں عرج کر دیں گے۔۔
 

مغزل

محفلین
دیکھا احباب،۔۔
اب آپ میری قیافہ شناسی کے بھی معترف ہوجائیں گے۔۔
کہ جمعہ کو موصوف نے نماز پڑھنے جانے اور تیّاری کا کہا تو ہم نے کہہ دیا کہ
اب حضرت جی عید کےبعد ہی دستیاب ہونگے۔۔ اور وہی ہوا۔۔۔
(ایسے ایک دو واقعات میں نے ملاقات میں حافظ صاحب کی سماعت آلودہ کرنے کو سنا ڈالے تھے۔۔ہاہاہاہا)
 

مغزل

محفلین
میں نے اپنے مراسلے کاپی پیسٹ کے عمل سے گزار لیے ہیں ۔ کچھ اگر رہ گئے ہیں تو احباب نشاندہی کردیں۔
اور ازراہِ کرم اپنے اپنے مراسلات جوں کے توں نئے نظام میں شامل کر لیں تاکہ سلسلہ جاری رہے۔ نیاز مند و مشرب
 
Top