حدیث کے بارے میں جو کچھ یہاں کہا جا رہا ہے وہ سب کو معلوم ہے۔ شبہات کے ازالے کے لیے جذباتی رویہ کافی نہیںہے۔ ہمیں ٹھوس کام کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ مضامین کی تیاری کے دوران مجھے اس موضوع پر یونی کوڈ میں کتب کی کمی کا شدت سے احساس ہوا۔ کتابیں موجود ہیں لیکن تصویری شکل میں۔ دوسری طرف یہ حال ہے کہ بے انتہا لڑیچر حدیث کے خلاف پھیلایا جا رہا ہے۔ آخر وہ وقت کب آئے گا کہ ہم کسی مقصد کو سامنے رکھ کر تبلیغی جذبے سے کام کریں۔ محفل کی اردو لائبریری میں اس موضوع پر کتابوں کی اشد ضرورت ہے۔ میں تجویز کرتا ہوں کہ سب سے پہلے سید ابوالاعلی مودودی کی کتاب "سنت کی آئینی حیثیت" کو برقیانے کا کام شروع کیا جائے۔ کون کون اس نیک کام کے لیے ہاتھ کھڑا کرتا ہے۔ یہ کتاب تصویری شکل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈکی جا سکتی ہے۔جو احباب اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہوں وہ اپنا نام یہاں لکھتے جائیں۔ پھر باہمی مشاورت سے طے کرتے ہیں کہ کس نے کون سا حصہ ٹائپ کرنا ہے۔
بھائیو! اللہ کے لیے اس طرف توجہ دو۔ ہو سکتا ہے یہ کام کسی کی ہدایت کا سبب بن جائے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آٌلہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا "اگر تیرے ذریعےاللہ ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔"(او کما قال صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )
ٹائپننگ کا کام اس تھریڈ پر شروع ہے۔