شادی سے پہلے نیوی جوائن کی یا بعد میں؟؟ اس کی کوئی ٹریننگ ہوئی تھی؟؟وہ انٹرویو تو کافی پرانا ہوچکا۔ اس وقت میں محکمہ ڈاک میں جاب کرتا تھا۔ ۲۰۱۳ میں شادی ہوئی اور اسی سال نیوی جوائن کی۔
اگر خطرناکی کا معیار حادثہ ہے تو گاڑی کا سفر سب سے خطرناک ہےسمندری سفر پیشے کا حصہ ہیں تو اس لیے عادت ہوچکی ہے۔ جہاں تک خطرناکی کی بات ہے تو میرے خیال سے اس کی خطرناکی ہوائی جہاز کے سفر سے کافی کم ہے۔
اسرائیل میں تاریخی جگہیں دیکھنے کا شوق ہے یا ماڈرن سیر و سیاحت کا؟اسرائیل
ہادیہ بہنا!! سند باد بھی سمندری سفر کرتے تھے اور عثمان بھائی بھی چونکہ یہی کام کرتے ہیں تو شاید اسی مناسبت سے جاسمن آپی نے انہیں یہ خطاب دیا۔سند باد جہازی تو الف لیلی ڈرامہ میں آتا تھا۔۔۔یہ کونسے سند باد ہیں؟
منگنی جاب انٹرویو سے پہلے ہوئی۔ پھر ٹریننگ پر گیا۔ ٹریننگ کے پہلے مرحلے سے واپس آ کر نکاح ہوا۔ پھر ٹریننگ کے دوسرے مرحلے سے واپس آیا تو رخصتی ہوئی۔شادی سے پہلے نیوی جوائن کی یا بعد میں؟؟
شادی کی تو پہلے کوئی ٹریننگ نہیں تھی۔شادی سے پہلے نیوی جوائن کی یا بعد میں؟؟ اس کی کوئی ٹریننگ ہوئی تھی؟؟
تاریخی مقامات اور کچھ دلچسپ جگہیں جیسے بحیرہ مردار۔اسرائیل میں تاریخی جگہیں دیکھنے کا شوق ہے یا ماڈرن سیر و سیاحت کا؟
یہ وہ سندباد ہے جو محفل میں آتا ہے۔سند باد جہازی تو الف لیلی ڈرامہ میں آتا تھا۔۔۔یہ کونسے سند باد ہیں؟
غمناک! کچھ تو ٹریننگ کر لیتے۔شادی کی تو پہلے کوئی ٹریننگ نہیں تھی۔
پہلی بار کروز پر گئے تو رات سونے اور شاور میں مشکل پیش آئی۔ جس دن دوبارہ زمین پر قدم رکھا تو انتہائی فرق محسوس ہوا۔جہاز ہر وقت ہلتا رہتا ہے۔ کم یا زیادہ لیکن مسلسل ، عموما دائیں بائیں، موجیں تیز ہوں تو اوپر نیچے بھی۔ اٹھنا، بیٹھنا ، چلنا پھرنا تو ایک طرف ۔۔آپ سوتے وقت بھی دائیں بائیں کی اس ہلچل سے نہیں نکل سکتے۔ گویا آپ ایک کمرے میں ہیں اور اس کمرے کو کوئی جھولے کی طرح مسلسل ہلاتا چلا جا رہا ہے۔ ابتدا میں تو واش روم آنے جانے اور شاور لینے جیسے معمولات میں بھی مشکل ہوتی ہے۔
جی ہاں۔ پہلے سفر کے بعد خشکی پر چلتے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے قدم ہوا میں ہوں۔پہلی بار کروز پر گئے تو رات سونے اور شاور میں مشکل پیش آئی۔ جس دن دوبارہ زمین پر قدم رکھا تو انتہائی فرق محسوس ہوا۔
شادی کی ٹریننگ شادی سے پہلے ہو بھی نہیں سکتی۔شادی کی تو پہلے کوئی ٹریننگ نہیں تھی۔
نیوی کی ٹریننگ کے البتہ کئی مراحل تھے جو مختلف شہروں میں مکمل کئے۔
آپ کی اس خواہش کی تکمیل کے لیے نیک خواہشاتتاریخی مقامات اور کچھ دلچسپ جگہیں جیسے بحیرہ مردار۔
بہت شکریہ!آپ کی اس خواہش کی تکمیل کے لیے نیک خواہشات
اگرچہ ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن مجھے دوران سفر ایسا کوئی مشاہدہ نہیں ہوا۔اکثر ایڈونچر پسند دیوانے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے مختلف جگہوں کا رخ کرتے ہیں۔ آپ کے کیریئر کے دوران کبھی ایسا ہوا کہ سمندر سے کسی ایسے مصیبت زدہ شخص یا کسی کشتی کو ریسکیو کیا گیا ہو؟؟
میرے شعبے کا تقریبا تمام کام جہاز کے نچلے ترین deck پر ہوتا ہے اور ہمارا زیادہ تر وقت عرشے سے نیچے ہی گزرتا ہے۔ عرشہ پر آنے کی ضرورت اسی وقت ہوتی ہے جب کھلی فضا کا لطف لینے یا سگریٹ پینے کی خواہش ہو۔ اس لیے میرے شعبہ سے متعلق افراد کو ایسے مناظر سے سامنا کم ہی ہوتا ہے۔کبھی سمندری مخلوق دیکھنے کا اتفاق ہوا؟؟
اس معاملے میں ہم بھی آپ کے ساتھی ہی ہیں۔ ہمارا بھی زندگی کا زیادہ عرصہ "عرش" سے نیچے ہی گذرا ہے، جوانی میں کبھی کبھار دماغ "عرش" پر پہنچ جاتا تھا اب تو وہ بھی موقوف ہو چکا، بس اب خود ہی "عرشوں" پر جانے کی کسر رہ گئی ہےہمارا زیادہ تر وقت عرشے سے نیچے ہی گزرتا ہے۔ عرشہ پر آنے کی ضرورت اسی وقت ہوتی ہے جب کھلی فضا کا لطف لینے یا سگریٹ پینے کی خواہش ہو۔
یہ ریٹ آف اکرنس کی بات ہو رہی ہے یا ڈگری آف ڈینجر کی ؟اگر خطرناکی کا معیار حادثہ ہے تو گاڑی کا سفر سب سے خطرناک ہے
خوب کہا!اس معاملے میں ہم بھی آپ کے ساتھی ہی ہیں۔ ہمارا بھی زندگی کا زیادہ عرصہ "عرش" سے نیچے ہی گذرا ہے، جوانی میں کبھی کبھار دماغ "عرش" پر پہنچ جاتا تھا اب تو وہ بھی موقوف ہو چکا، بس اب خود ہی "عرشوں" پر جانے کی کسر رہ گئی ہے
کیا دونوں راست متناسب نہیں!یہ ریٹ آف اکرنس کی بات ہو رہی ہے یا ڈگری آف ڈینجر کی ؟
زبردست!!کھلے سمندر میں پورا چاند، طلوع آفتاب، اور غروب آفتاب خوبصورت ترین مناظر میں سے ہیں۔ یہ دیکھنے کا اتفاق ظاہر ہے متعد بار ہوچکا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اوپر موجود مراسلے میں سگریٹ کے تذکرے سے ہمیں آپ ہی یاد آئے۔ اور تو اور کچھ دن پہلے ایک جگہ "نو اسموکنگ" لکھا دیکھ کر بھی مابدولت نے آپ ہی کو یاد کیا۔اس معاملے میں ہم بھی آپ کے ساتھی ہی ہیں۔ ہمارا بھی زندگی کا زیادہ عرصہ "عرش" سے نیچے ہی گذرا ہے، جوانی میں کبھی کبھار دماغ "عرش" پر پہنچ جاتا تھا اب تو وہ بھی موقوف ہو چکا، بس اب خود ہی "عرشوں" پر جانے کی کسر رہ گئی ہے