لڑی کے پہلے دو مراسلوں میں دو پریس کانفرنسوں کی ویڈیو ہے جو اسی مہینے یعنی جولائی 2024 کی ہے۔یہ لڑائی بہت پرانی ہے بھائی۔
شہر کے لوگوں کا حق ہونا چاہیئےآپ کے خیال میں اس دیرینہ مسئلے یعنی دیہی شہری کوٹہ سسٹم کا حل کیا ہے؟
یعنی شہر والے اعلی ذات اور دیہات والے ادنی ذات کے لوگ ہیں؟شہر کے لوگوں کا حق ہونا چاہیئے
تقریبا 80 فیصد شہری اور باقی 20 فیصد دوسرے شر کے لوگوں کا حق ہونا چاہیے
اگر 80فیصد میں مخصوص علم و ہنر کے لوگ نہیں مل رہے تو پھر دوسرے شہروں سے لوگ دیکھ لیں کہ کیا وہ ان میں ہنر و علم میں زیادہ ہیں ۔
شہر کراچی کے مسائل میں بہت حد تک اس کوٹہ سیسٹم کا بہت بڑا ہاتھ ہےیعنی شہر والے اعلی ذات اور دیہات والے ادنی ذات کے لوگ ہیں؟
ایک آئیڈیل سی بات ہے جو بظاہر سادہ ہے لیکن عمل کرنا اتنا آسان نہیں کہ:
سب کو برابر کی تعلیمی سہولیات فراہم کریں اور میرٹ کا نظام رائج ہو۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب تک دیہی سندھ میں تعلیمی نظام کو at par یا برابری کی سطح پر کیوں نہیں لایا جا سکا؟
کیا سندھ سرکار دیہی سندھ میں تعلیم کے فروغ میں دلچسپی نہیں رکھتی؟
متعلقہ:
ہندوستانی معاشرے میں ریزرویشن کا مسئلہ کیا ہے؟
کون سی پارٹی ؟پھر وہ نا صرف اپنے لیے حرام کماتا ہے بلکہ پارٹی اور پارٹی کے عہدیداروں کو بھی حصہ دیتا ہے۔
اگر آپ پاکستان میں رہتے یہ سوال کر رہے ہیں تو پھر رہنے دیں جنابکون سی پارٹی ؟