سندھ میں شہری اور دیہی آبادی کے لیے نوکریوں کا کوٹہ سسٹم

الف نظامی

لائبریرین
history of quota and who imposed quota system in Pakistan.

سندھ کی ایجوکیشن کو ایٹ پار (at par) لا کر کوٹہ سسٹم ختم کرنا چاہیے:ایاز لطیف پلیجو
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
یہ لڑائی بہت پرانی ہے بھائی۔
لڑی کے پہلے دو مراسلوں میں دو پریس کانفرنسوں کی ویڈیو ہے جو اسی مہینے یعنی جولائی 2024 کی ہے۔

آپ کے خیال میں اس دیرینہ مسئلے یعنی دیہی شہری کوٹہ سسٹم کا حل کیا ہے؟
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
آپ کے خیال میں اس دیرینہ مسئلے یعنی دیہی شہری کوٹہ سسٹم کا حل کیا ہے؟
شہر کے لوگوں کا حق ہونا چاہیئے
تقریبا 80 فیصد شہری اور باقی 20 فیصد دوسرے شر کے لوگوں کا حق ہونا چاہیے
اگر 80فیصد میں مخصوص علم و ہنر کے لوگ نہیں مل رہے تو پھر دوسرے شہروں سے لوگ دیکھ لیں کہ کیا وہ ان میں ہنر و علم میں زیادہ ہیں ۔
 
یعنی شہر والے اعلی ذات اور دیہات والے ادنی ذات کے لوگ ہیں؟

ایک آئیڈیل سی بات ہے جو بظاہر سادہ ہے لیکن عمل کرنا اتنا آسان نہیں کہ:
سب کو برابر کی تعلیمی سہولیات فراہم کریں اور میرٹ کا نظام رائج ہو۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب تک دیہی سندھ میں تعلیمی نظام کو at par یا برابری کی سطح پر کیوں نہیں لایا جا سکا؟
کیا سندھ سرکار دیہی سندھ میں تعلیم کے فروغ میں دلچسپی نہیں رکھتی؟
متعلقہ:
ہندوستانی معاشرے میں ریزرویشن کی پالیسی کیا ہے؟
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
یعنی شہر والے اعلی ذات اور دیہات والے ادنی ذات کے لوگ ہیں؟

ایک آئیڈیل سی بات ہے جو بظاہر سادہ ہے لیکن عمل کرنا اتنا آسان نہیں کہ:
سب کو برابر کی تعلیمی سہولیات فراہم کریں اور میرٹ کا نظام رائج ہو۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب تک دیہی سندھ میں تعلیمی نظام کو at par یا برابری کی سطح پر کیوں نہیں لایا جا سکا؟
کیا سندھ سرکار دیہی سندھ میں تعلیم کے فروغ میں دلچسپی نہیں رکھتی؟
متعلقہ:
ہندوستانی معاشرے میں ریزرویشن کا مسئلہ کیا ہے؟
شہر کراچی کے مسائل میں بہت حد تک اس کوٹہ سیسٹم کا بہت بڑا ہاتھ ہے
جو کہ سیاسی بنیادوں پر بانٹی جاتی ہے اور جو نوکری حاصل کرتا ہے پھر وہ نا صرف اپنے لیے حرام کماتا ہے بلکہ پارٹی اور پارٹی کے عہدیداروں کو بھی حصہ دیتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس بات کا خیال رکھے کہ ہم بھی ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمیں پہلے ہی اپنے لوگوں کو جواب دینا مشکل ہو رہا ہے اوپر سے ایسے وقت میں کوٹہ سسٹم میں 20 سال توسیع کا بل آنا ہمیں مزید سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ جب ہم اپنے لوگوں کے مسائل حل نہیں کر پارہے ہیں تو پھر اسمبلی کی رکنیت رکھنے کا کیا فائدہ؟

انہوں نے مسلم لیگ ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیپلز پارٹی یا کسی دوسری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہم آپ کے اتحادی ہیں اور ہمیں درپیش مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے جس کوٹہ سسٹم نے سالوں تک شہری سندھ کے عوام کا تعلیمی اور معاشی استحصال کیا ہے ہم اس میں توسیع کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت سازی کے لیے دوسری جماعتوں کی طرح کسی قسم کی کوئی سودے بازی نہیں کی بلکہ انتخابات کے انعقاد سے بھی 4 ماہ قبل ہم نے خود جاکر مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہمارا ہمیشہ سے ایک اصولی مطالبہ رہا ہے کہ ملک میں اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منصفانہ منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

آج تک ہم نے وفاقی حکومت میں اپنے اتحادی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بند کمروں کی ملاقاتوں میں یہی گزارشات رکھی ہیں تاکہ پاکستان کے عوام اور بلخصوص سندھ کے عوام کی بہتری کے لیے کوئی کام کر سکیں۔
 
Top