سندھ کا نیا صوبہ یا جناح پور

محمد امین

لائبریرین
جنوبی سندھ کے صوبے کا مطالبہ کچھ غلط نہیں۔ سارے سندھ میں سب بدمعاشیاں وڈیروں جاگیرداروں کی چلتی ہیں اور بدنام ہے ایم کیو ایم۔ انتظامی امور کی غرض سے ایک کیا چار نئے صوبے بننے چاہییں لیکن جو بات ہمت علی بھائی نے کی ہے اس کی تردید بھی کرنے کی ضرورت نہیں کہ اپنی ذات میں تردیدِ محض ہے کہ وہ ہمت بھائی نے کی ہے اور موصوف کی کوئی بھی تحریر پڑھ کر سوائے ان پر ہنسی آنے کے کوئی دوسرا خیال نہیں آتا۔ :)

ڈبل ریٹنگ کا بھی اوپشن ہونا چاہیے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پرمزاح اور متفق :D
 
اپ جو چاہیں سمجھیں
مگر
کراچی کا ایک الگ صوبہ بننے کا مطالبہ زور پکڑے گا۔ میری رائے میں یہ ممکن نہیں لہذا معاملہ اس سے اگے جائے گا۔
شاید یہ بات اپ کو دس سال بعد سمجھ میں ائے
جذباتی طور پر ہم یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔ مگر جو زمینی حقائق ہیں وہ وہی رہیں گے جو ہیں۔ چاہے اپ ہنسیں یا روئیں۔
 

فاتح

لائبریرین
کراچی کو صوبہ بنانے سے کس نے منع کیا ہے۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ کراچی اور حیدر آباد بلکہ میرپور خاص اور سکھر وغیرہ کو ایک الگ صوبہ بنا دیا جانا چاہیے۔لیکن آپ بات کر رہے ہیں سابقہ بہاولپور جیسی ریاست کی جو ہماری جاہلانہ سوچ کے مطابق احمقانہ مشورہ ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
یعنی ہمارا شک اب یقین میں بدل جانا چاہئیے کہ "اُن" کے کچھ لوگ اپنا کام دکھا کر جنوبی افریقہ چلے جاتے ہیں۔:D
جی بالکل لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ہم کام دکھانے ادھر آئے ہیں۔ :D

اوہو۔۔۔۔فاتح بھائی یہ میں کیا سن رہا ہوں ۔۔۔ اس قاعدے کی رو سے تو آپ کو سنہ 92 میں جنوبی افریقہ کوچ کرنا چاہیے تھا :p
 
بدقسمتی سے کراچی میں خانہ جنگی شروع ہوچکی ہے۔
بہتر تو تھا کہ کراچی کا صوبہ بن جاتا مگر جیسا کہ پہلے عرض کیا تھا کہ سندھی یہ ہونے نہیں دیں گے لہذا ایک اور ذیلی ریاست کی تشکیل جو براہ راست مرکز کے ماتحت ہوہی حل نظر اتا ہے
 
بہت حد تک کم ہوجائے گی
کراچی کے محروم عوام کو تعلیم، صحت، اور روزگار کا حق مل جائے گا اور امن قائم ہوجائے گا
 
بلکل نہیں۔ کراچی منی پاکستان ہے۔ ایک ذیلی ریاست کے بعد پورے پاکستان کا حق اور بڑھ جاوے گا۔
سنگاپور میں ملائی بھی رہتے ہیں، چائنیز بھی اور ہندی بھی۔ مگر سب برابر کے حقوق کے ساتھ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ارے قبلہ! آپ کی جانب سے غیر متفق یا نا پسندیدگی وصول پانے کا مطلب ہم یہ اخذ کرتے ہیں کہ مراسلہ منطق اور استدلال کا حامل تھا۔ :laughing:
اچھا تو یہ بات ہے؟ یعنی میں بھی منطقی بات کرتی ہوں ۔ کیونکہ مجھے اپنی اکلوتی غیر متفق ریٹنگ ہمت علی بھائی کی طرف سے ہی وصول ہوئی ہے۔ (اس پوسٹ کے بعد یہ بھی خطرہ موجود ہے کہ یہ اکلوتی نہ رہے۔) :openmouthed:
معذرت ہمت علی بھائی۔ آف ٹاپک بات کے لئے پلیز مائنڈ نہیں کیجئے گا۔ :)
 
Top