سندھ کا نیا صوبہ یا جناح پور

نایاب

لائبریرین
ہمت بھیا ، آفرین ہے آپ کی بے خبری پر۔ ان ناموں کے حوالے سے ذرا تاریخ کا مطالعہ فرما لیں۔ خوامخواہ اپنے پیر استادوں کا منافرت بھرا بھاشن پیش کرنے سے باز رہیں۔


کیا جواز ہے آپ کی مسلمانی کا اور کیا انداز ہے آپ کے جلال کا۔ جناب اسلام تو جغرافیائی حدود میں قید نہیں کیا جا سکتا لیکن آپ اسے اپنی مرضی کے جغرافیہ سے نتھی کر کے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟؟؟۔ واقعی منافقت اسی کا نام ہے جو آپ نے یہاں دکھائی۔

اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ اپنی غلطی سدھار لیں اور دوبارہ سے بھارتی شہریت لے لیں۔ یہاں بھی اپنی منافقت ملاحظہ فرمائیں کہ ایک طرف اسلام کی بات کر رہے ہیں اور بنگلہ دیش میں پھنسے مہاجروں کو پاکستان لانے کی دہائی دئیے جارہے ہیں اور دوسری طرف خود پاکستان کو برابر برا کہے جا رہے ہیں ۔ بھائی جان اگر آپ پاکستان میں خوش نہیں ہیں تو کیوں دوسروں کو یہاں لا کر "منافقوں" کا شکار کروانا چاہتے ہو؟۔ کوئی حد ہے آپ کی قلا بازیوں کی؟۔
محترم ساجد بھائی
آپ پر سلامتی ہو سدا
حیرت زدہ ہوں کہ یہ الفاظ اور "جواب آں غزل " کے طور پر آپ کے دلائل ۔۔۔۔۔؟؟
محترم ہمت علی صاحب کے اکثر افکار وخیالات سے بلاشبہ اختلاف ہے مجھے ۔
لیکن آپ نے ان کے دلائل کو بہت عجیب طریقے سے رد کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
محترم ساجد بھائی
آپ پر سلامتی ہو سدا
حیرت زدہ ہوں کہ یہ الفاظ اور "جواب آں غزل " کے طور پر آپ کے دلائل ۔۔۔ ۔۔؟؟
محترم ہمت علی صاحب کے اکثر افکار وخیالات سے بلاشبہ اختلاف ہے مجھے ۔
لیکن آپ نے ان کے دلائل کو بہت عجیب طریقے سے رد کیا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جناب ، آپ کا کہا سر آنکھوں پر۔ جو کچھ کہا گیا خاص انہی حضرت کے لئے کہا گیا جو ہر دھاگے میں پنجاب اور پنجابیوں پر بے دریغ الزامات کے ساتھ ساتھ کوسنے دینے میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔ ابھی انہوں نے ایک نیا کام شروع کیا ہے کہ چاروں صوبوں کو ہی اپنی دشنام طرازی کے لپیٹے میں لینا شروع کر دیا ہے۔
یہ صاحب صوبوں کے قیام کے نہیں بلکہ پاکستان کی تحلیل کے علم بردار ہیں اور جب موقع ملے تو قلابازیاں لگانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ محفل پہ سب لوگ مجھ سے اور میرے خیالات سے بخوبی واقف ہیں صرف آپ ہی نہیں دیگر اراکین کو بھی میرے ان کو اس ترکی بہ ترکی جواب پہ کچھ نہ کچھ حیرت ضرور ہوئی ہو گی لیکن ان حضرت کی باتوں کا اس کے علاوہ کوئی جواب نہیں بنتا تھا کہ ان کی مشکل حل کرنے کا راستہ انہیں دکھایا جاتا۔یہ مہاجر بھائیوں کے اسامہ بن لادن ہیں جو پاکستان کی تحلیل کے نام پہ اپنی ہی بھائیوں کا نقصان کر رہے ہیں۔
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے درست راستے پر رہنے میں مدد کی۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
 

کاشفی

محفلین
اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ اپنی غلطی سدھار لیں اور دوبارہ سے بھارتی شہریت لے لیں۔

اگر یہ الفاظ مہاجروں کے لیئے استعمال کیئے گئے ہیں تو یہ بہت غلط حرکت ہے اور اس میں تعصب کی بوآرہی ہے۔۔۔
مہاجروں نے جو کام پہلے کیا پاکستان کےلیئے اور آنے والے وقتوں میں کریں گے وہ بالکل صحیح ہوگا لیکن جو کام بنگالیوں نے کیا وہ غلط کیا۔۔اور جو کام بلوچ پختون سندھی پنجابی کشمیری وغیرہ کے لیڈر ان کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ غلط ہوگا۔۔۔ لیکن اس مرتبہ بنگالیوں کی طرح یہ الگ الگ ملک بنانے میں ناکام رہیں گے انشاء اللہ۔۔ اور اگر خدانخواستہ یہ الگ الگ ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے تو یہ آزاد نہیں رہیں گے۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
جانے کیوں محترم " ابن انشاء " یاد آ گئے ۔۔
حق مغفرت فرمائے عجب آزاد مرد تھا ۔۔

-- ہمارا ملک ---
ایران میں کون رہتا ہے؟
“ایران میں ایرانی قوم رہتی ہے۔“
انگلستان میں کون رہتا ہےِ؟
“انگلستان میں انگریز قوم رہتی ہے۔“
فرانس میں کون رہتا ہے؟“
فرانس میں فرانسیسی قوم رہتی ہے۔
“یہ کون سا ملک ہے؟“
“یہ پاکستان ہے۔“
“اس میں پاکستانی قوم رہتی ہوگی؟“
“نہیں ۔ اس میں پاکستانی قوم نہیں رہتی ہے۔“
“پھر اس میں کون سے قوم رہتی ہے؟“
اس میں سندھی قوم رہتی ہے۔
اس میں پنجابی قوم رہتی ہے۔
اس میں بلوچی قوم رہتی ہے۔
اس میں پٹھان قوم رہتی ہے۔
اس میں یہ قوم رہتی ہے۔ اس میں وہ قوم رہتی ہے۔
“لیکن پبجابی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں۔“
“سندھی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں۔“
“پٹھان تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں۔“
“پھر یہ الگ ملک کیوں بنایا تھا؟“
“غلطی ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معاف کر دیجیئے۔۔۔آئندہ نہیں بنائیں گے۔
(ابن انشاء)
حیرت ہے کہ " ابن انشاٰء " کے نزدیک تصور قوم میں " لفظ مہاجر " تھا ہی نہیں ۔
جبکہ آپ بذات خود جالندھر کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے۔
اور اک سچے پاکستانی کے طور سفر آخرت اختیار کیا ۔۔
ابن انشاء نے کہا تھا کہ ہم مزاح کے عہد یوسفی میں بستے ہیں،
اور مشتاق احمد یوسفی نے اس کی تشریح کچھ یوں کی تھی ۔۔
اس کا مطلب میں یہ سمجھتا ہوں کہ
ہمارے دامن پیچھے سے پھٹے ہوئے ہیں، اور ہم آگے سے پھٹنے کی امید میں جی رہے ہیں
 
Top