سنوکر کا عالمی چیمپئن کون ؟؟ محمد آصف ۔۔

فاتح

لائبریرین
سم تھنگ بیٹر دین ناتھنگ :grin:
بجا کہتے ہیں لیکن کم از کم ٹائٹل بھی تو "سم تھنگ" کا ہی ہونا چاہیے :)
مثلاً محمد یوسف نے 1994 میں یہی "نان پروفیشنل" چیمپین شپ جیتی تھی لیکن ہم اسے سم تھنگ کی بجائے ایوری تھنگ بنا کر سنوکر کا عالمی چیمپین لکھتے کہتے آئے ہیں۔
ایک مرتبہ ہم نے لندن میں ایک گورے کو اپنی یہ فخریہ پیش کش بتائی کہ پاکستان نے بھی سنوکر کی عالمی چیمپین شپ جیتی ہے اور اس نے ریکارڈ نکال کر ہمارے منہ پر مارا کہ کدھر ہے پاکستان کا نام؟
یہ لیجیے فہرست اور آپ بھی تلاش کرنے کی کوشش کیجیے۔۔۔ بہرحال تب ہمیں علم ہوا کہ پاکستان نے کبھی سنوکر کی اصل عالمی چیمپین شپ نہیں جیتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ اعزاز بھی جو ملا ہے تو اسنوکر کھلاڑیوں کو اپنے زور بازو سے ملا ہے۔ جبکہ پاکستانی حکومت نے وہاں جانے اور شرکت کرنے کے لیے ان کو ہری جھنڈی دکھا دی تھی۔
جب اعزاز حاصل کر لیا ہے تو خادم اعلیٰ کو دس لاکھ دینے کا خیال آ گیا (معلوم نہیں ملے گا بھی یا نہیں)، پہلے کسی حکومتی عہدیدار نے ان گھاس بھی نہیں ڈالی تھی۔

اچھی خبر ہے۔ ایسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
 
قیصرانی

ہری نہیں جناب، لال جھنڈی دکھائی تھی :)
 
فاتح

لائبریرین
جی بالکل، فاتح بھائی نے بھی یہی کہا تھا کہ امیچور چیمئپن شپ ہے :)
جواب تو قیصرانی بھائی نے دے دیا لیکن اتمام حجت کے لیے ہم آپ کے ہی دیے ہوئے لنک کی پہلی عبارت یہاں نقل کر رہے ہیں:
The IBSF World Snooker Championship (also known as the World Amateur Snooker Championship) is the premier non-professional snooker tournament in the world.
لہٰذا نہ تو محمد یوسف سنوکر عالمی چیمپین ہیں اور نہ ہی محمد آصف۔
 
بجا کہتے ہیں لیکن کم از کم ٹائٹل بھی تو "سم تھنگ" کا ہی ہونا چاہیے :)
مثلاً محمد یوسف نے 1994 میں یہی "نان پروفیشنل" چیمپین شپ جیتی تھی لیکن ہم اسے سم تھنگ کی بجائے ایوری تھنگ بنا کر سنوکر کا عالمی چیمپین لکھتے کہتے آئے ہیں۔
ایک مرتبہ ہم نے لندن میں ایک گورے کو اپنی یہ فخریہ پیش کش بتائی کہ پاکستان نے بھی سنوکر کی عالمی چیمپین شپ جیتی ہے اور اس نے ریکارڈ نکال کر ہمارے منہ پر مارا کہ کدھر ہے پاکستان کا نام؟
یہ لیجیے فہرست اور آپ بھی تلاش کرنے کی کوشش کیجیے۔۔۔ بہرحال تب ہمیں علم ہوا کہ پاکستان نے کبھی سنوکر کی اصل عالمی چیمپین شپ نہیں جیتی۔
عالمی چیمپین شپ جون یا جولائی میں سولیوان نے جیتی ہے۔ علی کارٹار سے۔۔ میں نے دیکھی تھی بہت مزہ آیا اس گیم میں۔ سولیوان نے کبھی اس طرح کی ڈیفینڈنگ یا اٹیکنگ نہیں کی تھی
 
طالوت

محفلین
یہ اعزاز بھی جو ملا ہے تو اسنوکر کھلاڑیوں کو اپنے زور بازو سے ملا ہے۔ جبکہ پاکستانی حکومت نے وہاں جانے اور شرکت کرنے کے لیے ان کو ہری جھنڈی دکھا دی تھی۔
جب اعزاز حاصل کر لیا ہے تو خادم اعلیٰ کو دس لاکھ دینے کا خیال آ گیا (معلوم نہیں ملے گا بھی یا نہیں)، پہلے کسی حکومتی عہدیدار نے ان گھاس بھی نہیں ڈالی تھی۔

اچھی خبر ہے۔ ایسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
کرکٹ و ہاکی کے علاوہ کھیلوں میں کھلاڑی اپنے طور پر ہی کچھ کر پائے تو کر پائیں حکومت کچھ نہیں کرتی ، اور کچھ کرنا تو دور بلکہ الٹا روڑے اٹکائے جاتے ہیں ۔ چند ماہ پہلے میرے دو بھائیوں اور ان کے ایک اور ساتھی کو جرمنی میں ہونے والی کیوکشنڈو چیمپین شپ میں حصہ لینا تھا ۔ ویزوں کے حصول اور ہوائی جہازوں کی بکنگ تک سارا معاملہ بخیر خوبی انجام پا گیا ، تینوں کھلاڑی بمعہ کوچ جب جرمنی جانے کے لئے کراچی ایر پورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے جہاز پر سوا ہونے کی اجازت نہ دی ، اور اصرار کرتے رہے کہ "وزرات کھیل" کا اجازت نامہ اور یہ وضاحت کرتے رہے کہ ہمارے آزادانہ معاملات ہیں نا کہ کسی بھی قسم کے پاکستانی اسپورٹس بورڈ یا وزارت سے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ خیر خاصے بحث و مباحثے کے باوجود بات نہ بنی ، انتظار گاہ میں ایک اہلکار نے کان میں چپکے سے فرمایا کہ بھائی فی بندہ پچاس ہزار روپے لگیں گے۔:mad:
خیر بعد میں کچھ اوپر نیچے فون شون کرنے کروانے کے بعد روانگی ممکن ہوئی ، چیمپین شپ تو جاتی رہی البتہ دو تین ہفتوں کا تربیتی کورس کرنا ممکن ہو سکا۔
 
طالوت

محفلین
عالمی چیمپین شپ جون یا جولائی میں سولیوان نے جیتی ہے۔ علی کارٹار سے۔۔ میں نے دیکھی تھی بہت مزہ آیا اس گیم میں۔ سولیوان نے کبھی اس طرح کی ڈیفینڈنگ یا اٹیکنگ نہیں کی تھی
تبھی ، میں کل سے اس ورلڈ مقابلے کا میچ ڈھونڈ رہا ہوں اور بار بار سولیوان اور علی کارٹا کے نام آ رہے تھے۔ البتہ بی بی سی جیسے ادارے بھی بار بار عالمی چیمپئین لکھ رہے ہیں جس سے ورلڈ کپ سنوکر کے چیمپئین کا تاثر ابھرتا ہے۔
 
کرکٹ و ہاکی کے علاوہ کھیلوں میں کھلاڑی اپنے طور پر ہی کچھ کر پائے تو کر پائیں حکومت کچھ نہیں کرتی ، اور کچھ کرنا تو دور بلکہ الٹا روڑے اٹکائے جاتے ہیں ۔ چند ماہ پہلے میرے دو بھائیوں اور ان کے ایک اور ساتھی کو جرمنی میں ہونے والی کیوکشنڈو چیمپین شپ میں حصہ لینا تھا ۔ ویزوں کے حصول اور ہوائی جہازوں کی بکنگ تک سارا معاملہ بخیر خوبی انجام پا گیا ، تینوں کھلاڑی بمعہ کوچ جب جرمنی جانے کے لئے کراچی ایر پورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے جہاز پر سوا ہونے کی اجازت نہ دی ، اور اصرار کرتے رہے کہ "وزرات کھیل" کا اجازت نامہ اور یہ وضاحت کرتے رہے کہ ہمارے آزادانہ معاملات ہیں نا کہ کسی بھی قسم کے پاکستانی اسپورٹس بورڈ یا وزارت سے۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ خیر خاصے بحث و مباحثے کے باوجود بات نہ بنی ، انتظار گاہ میں ایک اہلکار نے کان میں چپکے سے فرمایا کہ بھائی فی بندہ پچاس ہزار روپے لگیں گے۔:mad:
خیر بعد میں کچھ اوپر نیچے فون شون کرنے کروانے کے بعد روانگی ممکن ہوئی ، چیمپین شپ تو جاتی رہی البتہ دو تین ہفتوں کا تربیتی کورس کرنا ممکن ہو سکا۔

اس کے بعد میرا ووٹ پکا پی پیں پیں کے لیے۔۔۔۔:p
 
شمشاد

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
Top