فاتح
لائبریرین
بجا کہتے ہیں لیکن کم از کم ٹائٹل بھی تو "سم تھنگ" کا ہی ہونا چاہیےسم تھنگ بیٹر دین ناتھنگ
مثلاً محمد یوسف نے 1994 میں یہی "نان پروفیشنل" چیمپین شپ جیتی تھی لیکن ہم اسے سم تھنگ کی بجائے ایوری تھنگ بنا کر سنوکر کا عالمی چیمپین لکھتے کہتے آئے ہیں۔
ایک مرتبہ ہم نے لندن میں ایک گورے کو اپنی یہ فخریہ پیش کش بتائی کہ پاکستان نے بھی سنوکر کی عالمی چیمپین شپ جیتی ہے اور اس نے ریکارڈ نکال کر ہمارے منہ پر مارا کہ کدھر ہے پاکستان کا نام؟
یہ لیجیے فہرست اور آپ بھی تلاش کرنے کی کوشش کیجیے۔۔۔ بہرحال تب ہمیں علم ہوا کہ پاکستان نے کبھی سنوکر کی اصل عالمی چیمپین شپ نہیں جیتی۔