سنو جو بھوک ہوتی ہے۔۔۔ صداکار : سید عاطف علی

فرخ منظور

لائبریرین
کافی بہتر ہے مگر یہاں ادائیگی بالکل فلیٹ ہے۔ اب عاطف بھائی کو چاہیے کہ اس میں ایکسپریشن اور زیر و بم ڈالیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اب صداکاری کے ساتھ ادا کاری بھی کرنی ہو گی۔
ویسے مجھے حسن شہید مرزا کی صدا کاری پسند ہے۔ضیا صاحب کے ساتھ۔
آپ کے خیال میں ضیا محی الدین پڑھتے وقت اداکاری نہیں کرتے؟ صدا کاری کہا ہی اسے جاتا ہے جس میں اداکاری شامل ہو۔ ضیا محی الدین ریڈیائی ڈراموں کی طرح پڑھتے تھے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کے خیال میں ضیا محی الدین پڑھتے وقت اداکاری نہیں کرتے؟ صدا کاری کہا ہی اسے جاتا ہے جس میں اداکاری شامل ہو۔ ضیا محی الدین ریڈیائی ڈراموں کی طرح پڑھتے تھے۔
بالکل کیا کرتے تھے اور خوب کیا کرتے تھے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ضیا محی الدین بننا اتنا آسان نہیں میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر عاطف بھائی کو پڑھنے کا شوق ہے تو اسے بہتر طریقے سے پڑھیں۔
ضیا محی الدین تو خیر صدا کاری کو کسی اور ہی لیول پر لے گئے۔ انہوں نے ایک عالم کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ضیا محی الدین بننا اتنا آسان نہیں میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر عاطف بھائی کو پڑھنے کا شوق ہے تو اسے بہتر طریقے سے پڑھیں۔
اب آپ سے ایک درخواست کرنی ہی پڑے گی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں تو نظم کا انتخاب بھی آپ خود کریں گے یا ہم کریں؟
ویسے ہماری نظر اب اس پہ ٹکی ہے

تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی مقدر کے ہو گئے
پھر جو بھی در ملا ہے اسی در کے ہو گئے
 
میری آواز میں اردو محفل پر کچھ شاعری موجود ہے۔
 
Top