سنگھ پائلٹ

ثناءاللہ

محفلین
پرنام سنگھ بڑا نامي گرامي پائلٹ تھا ايک دفعہ اسے جہاز کو لندن سے امريکہ لے جانا تھا آٹھ گھنٹے کي اس طويل پرواز ميں جہاز سمندر پر اڑتا ھے۔ جھاز کو پرواز کئے چار گھنٹے گزر چکے تھے کچھ مسافر سو رھے تھے کچھ جاگ رھے تھے۔ اچانک سپيکر پر کپتان کي آواز ابھري "خواتين و حضرات ۔۔۔۔۔۔۔۔ جہاز کا کپتان پرنام آپ سے مخاطب ھے۔ نيويارک جانے والي پرواز پر ھم چار گھنٹے کا سفر کر چکے ہيں، ٣٥ فٹ کي بلندي پر سفر کرتے ھوئے ھم اس وقت بحراوقيانوس کے عين درميان ميں ھيں"

"اگر آپ دائيں بائيں کي کھڑکيوں سے باھر جھانک کر ديکھيں تو آپ کو نظر آئے گا کہ جہاز کے چاروں انجنوں ميں آگ لگي ھوئي ھے"

"اگرآپ جہاز کے پچہلے حصے ميں جاکر ديکھيں تو پتا چلے گا کہ جھاز کي دم چند لمحوں بعد ٹوٹ کر عليحدہ ھو جائے گي"

“اگر آپ جہاز کي کھڑکي سے نيچے سمندر ميں ديکھيں تو آپ کو پيلے رنگ کي چھوٹي سي لائف بوٹ نظرآئے گي، جس ميں سوار تين آدمي آپ کي طرف ديکھ کر ہاتھ ھلا رھے ھيں"

“يہ تين آدمي، ميں پرنام سنگھ، ميرا معاون پائلٹ کورنام سنگھ اور نيوي گيٹر بنتاسنگھ ھيں۔ سپيکر پر جو آواز آپ سن رھے ھيں وہ پہلے سے ريکارڈ شدہ ھے، واہِ گرو آپ کو اپني پناہ ميں کہے، اجازت چاھتا ھوں ست سري اکال"
 

منہاجین

محفلین
سردار جی کی جے

واہے گرو جی دا خالصہ
واہے گرو جی کی فتح

لگتا ہے ثناء اللہ صاحب کو سرداروں کے لطائف کچھ زیادہ ہی پسند ہیں۔ :roll:
 

صابرحسین

محفلین
جہاز کا سفر

ثناء اللہ:
آپ اسلام آباد سے واپس آ گئے، لگتا ہے آپ نے بھی کسی جہاز کے ساتھ میرا مطلب کہ جہاز پر سواری کی جسکی بلندی 35فٹ تھی۔
 

شعیب صفدر

محفلین
ارے واہ یہ تینوں سردار تو بڑے سمجھ دار تھے۔۔۔جان بچا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔۔۔۔ اچھا ہے
567.gif
 

منہاجین

محفلین
ٹیلیفون چھوڑ دو

shoiab safdar نے کہا:
ارے واہ یہ تینوں سردار تو بڑے سمجھ دار تھے۔۔۔جان بچا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔۔۔۔ اچھا ہے
567.gif

لگتا ہے آپ کو فون سُننا بہت پسند ہے، کوئی بات ہے ضرور! آپ کی تصویر میں چہرے کا کچھ حصہ شاید فون کی اوٹ میں چھپا ہوا ہے۔ ذرا کھل کر سامنے آیئے نا!
 

شعیب صفدر

محفلین
ٹیلیفون چھوڑ دو

منہاجین نے کہا:
آپ کو فون سُننا بہت پسند ہے، کوئی بات ہے ضرور! آپ کی تصویر میں چہرے کا کچھ حصہ شاید فون کی اوٹ میں چھپا ہوا ہے۔ ذرا کھل کر سامنے آیئے نا!

ارے یار تم تو بندے کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو پکڑ لیتے ہو؟ یہ تصویر کچھ اچھی لگی اس لئے یہاں لگا دی آپ کہے تو ہٹا دوں۔
36_1_30.gif
 

منہاجین

محفلین
ناراض ہونا منع ہے۔

shoiab safdar نے کہا:
ارے یار تم تو بندے کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو پکڑ لیتے ہو؟ یہ تصویر کچھ اچھی لگی اس لئے یہاں لگا دی آپ کہے تو ہٹا دوں۔

ناراض ہونا منع ہے۔ دراصل محفل سُونی پڑی ہے، آپ جیسے اِکا دُکا شریف لوگوں کے سوا کوئی اِدھر کا رُخ کر بھی لے تو بات کرنا گوارا نہیں کرتا۔ جس تیزی کے ساتھ ویرانی چھا رہی ہے، اِس سے تو لگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔ :cry: ایسے میں کوشش کرتا ہوں کہ ذرا چھیڑخانیاں جاری رکھوں اور بات سے بات نکالتا رہوں تاکہ یہ چوپال زندہ رہ سکے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
ناراض ہونا منع ہے۔

منہاجین نے کہا:
ناراض ہونا منع ہے۔ دراصل محفل سُونی پڑی ہے، ۔۔۔۔۔جس تیزی کے ساتھ ویرانی چھا رہی ہے، اِس سے تو لگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔ :cry: ایسے میں کوشش کرتا ہوں کہ ذرا چھیڑخانیاں جاری رکھوں اور بات سے بات نکالتا رہوں تاکہ یہ چوپال زندہ رہ سکے۔

یہ بھی ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔ لو میں تو سمجھا تھا آگئی شامت
 

اجنبی

محفلین
دیر سے دخل اندازی پر معذرت ۔

شعیب صفدر صاحب لگتا ہے لوگوں کی نظروں میں آگئے ہیں ، ہر شخص ان کی تصاویر کی کھوج میں لگا رہتا ہے ۔ شعیب صاحب ایساکریں کہ ہر پوز اور ہر حالت میں اپنی ایک ایک تصویر کھنچوا کر یہاں لگا دیں تاکہ کسی کو اعتراض کا موقع نہ ملے ۔

اور منہاجین کی چھیڑنے کی عادت خراب ہوچکی ہے ، ابھی یہاں ہم جیسے شریف لوگوں کو چھیڑتے ہیں ، اگر باہر جا کر کسی ۔۔۔۔ کو چھیڑ دیا تو سینڈل کی زد میں آ جائیں گے
 

ثناءاللہ

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
اور منہاجین کی چھیڑنے کی عادت خراب ہوچکی ہے ، ابھی یہاں ہم جیسے شریف لوگوں کو چھیڑتے ہیں ، اگر باہر جا کر کسی ۔۔۔۔ کو چھیڑ دیا تو سینڈل کی زد میں آ جائیں گے

نہ چھیڑ اے نکہت باد بہاری راہ الگ اپنی
تجھے اٹکیلیاں سوجھی ھیں ہم بیزار بیٹھے ہیں
 

منہاجین

محفلین
اٹھکیلیاں اور اٹکل پچو

بات اٹھکیلیوں سے آگے بھی بڑھے گی یا یونہی اٹکل پچو جاری رہے گا؟ عجیب بھیڑچال ہے، سبھی ایک ہی رو میں بہتے جاتے ہیں۔ شعیب بیچارے کو کوئی نئی نویلی سی تصویر تو ڈھونڈ لینے دو۔ ایویں بس!
 

شعیب صفدر

محفلین
یارو معافی

بھائی میرے پیچھے پڑ گئے ہو۔۔معاف کردو،کوئی نیا بندہ تلاش کر لو اب
ویسے منہاجین تصویر تو میں تبدیل نہیں کر رہا نہ کرو گا :twisted:
 

منہاجین

محفلین
یارو معافی

shoiab safdar نے کہا:
بھائی میرے پیچھے پڑ گئے ہو۔۔معاف کردو،کوئی نیا بندہ تلاش کر لو اب
ویسے منہاجین تصویر تو میں تبدیل نہیں کر رہا نہ کرو گا :twisted:

جیسے آپ کی مرضی، ویسے کوہِ قاف میں قدیر کے بعد آپ کی سب سے زیادہ یاد آئی۔ کیا کرتا، وہاں کے کمپیوٹروں کو اُردو ہی نہیں آتی تھی اور وہ بدتمیز تھے بھی سات سال پرانے نظام یعنی، ونڈوز 98 میں۔
 

اجنبی

محفلین
میری یاد؟

ہائے میں صدقے میں واری ۔ آپ کو کوہِ قاف میں میری یاد آئی ، شاید اس لیے کہ دونوں کا نام ایک ہی حرف سے شروع ہوتا ہے ۔ شعیب صاحب ہوشیار ہو جائیے ۔ میری یاد تو انہیں اس لیے آئی کیونکہ میں سب سے زیادہ اچھی باتیں کرتا ہوں ، لیکن آپ کی یاد کیوں آئی؟ :wink: کہیں یہ آپ کی تصویریں دیکھ دیکھ کر ۔۔۔۔۔
 
Top