ھھھ ھھھ ھھھ ھھھ ھ کاتنا تو پڑے گا اگر ٹھیک کرنا ہے تو ۔ ایم کیو ایم پی پی پی پالپا مینٹینس کے جتھے جو بن چکے ہین ان کو کاٹنا تو پڑے گا جانی اس کے لیے فورس کا استمال نا گزیر ہے ۔ ان کو نوکریوں سے نکالنا اور ان کی ہڑتالوں کا مقابلہ کرنا اور صاف ستھرے لوگوں کے علاوہ بھاری جاب کٹ ہوں گی تو ری ایکشن ہو گا اس لیے ائیر لائن کو پہلے ہی بند دینا بہتر ہے تا کہ کوئی مشکل نا ہو ۔ پھر صاف شفاف طریقے سے نئی شروعات کی جائیں خدا کے با برکت نام سے ۔
ائیر لائن مین وہ لوگ ہوں جو ضرورت کے ہوں ۔ کم از کم 50 فیصد لوگ اس وقت بوجھ ہیں بلکہ خسارے کا سبب یہی لوگ ہیں ۔
سارے الاؤنس ختم (نوٹ تاحیات الاؤنس مل رہے ہیں منیجرز کو اب) اس دن کے بعد کسی کو کوئی الاونس بونس یا ایکسٹرا کچھ نہیں ملے گا۔ ہم غریب ملک کے ائیر لائنرز ہیں ۔
۔ کسی کو فری ٹکٹ نہیں ملے گا نا رعایتی۔
حکومت کو کوئی جہاز نہیں دیا جائے گا ۔ چاہے صدر پیدل جائے یا بھاڑ میں جائے
- مڈیکل کے لیے 50٪ آپ دو گے 50 ائیر لائن ۔
-خریداری کمپنی نہیں کرے گی بلکہ باہر سے کی جائے گی کمپنی والے ہینڈل کریں گے جس کا آڈٹ پاکستان کی بہترین فرم کرے گی اور جو بھی کسی خلط دھندے میں ملوث ہوا اسی وقت بغیر 5 منٹ تاخیر حوالہ ایف آئی اے کیا جائے گا۔
- پارٹس کے لیے مدل فرم دنیا کی بہترین والی چنی جائے تاکہ 16 جہاز واپس آئیں۔
- کیٹرنگ آن آرڈر ہو گی نا کہ اندھیر نگری
غیر حاضر عملہ پر سخت کاروائی ہو گی ۔ نیا کمپیوٹرائزڈ ڈیوتی لاگ ان لاگ آؤٹ سستم متعارف کرایا جائے گا۔
- ٹریننگ کے بعد کانٹریکٹ 10 سال مسٹ پورا کرنا ہو گا ورنہ بلیک لسٹ کر دیا جائے گا تا کہ کسی اور ائیر لائن مین دفع نا ہوں ہماری ٹریننگ کے لاکھوں لگوا کر۔
- جہازوں میں جدیدیت متعارف کرائی جائے گی کم فیول والے اے-320 اور بوئنگ-777 زیادہ کیے جائین 747 اور 737 کو نکالا جائے گا۔ اے ٹی آر -72 بہترین آپشن ہے یا ساب-2000 ڈومیسٹک کے لیے مزید 20 سے 25 جہاز چاہیے اس ٹائپ کے
- سپئر لیز انجن لیے جائیں پر دوٹائپ کے جہاز ہوں تو وافر انجن ہونے چاہیے نا کہ بھان متی کا کنبہ جس کی وجہ سے آج آدھا فلیٹ گراؤنڈ ہےنا ہو ۔
-بورڈ کو کچھ نہیں ملے گا سوائے تنخواہ کے بس تنخواہ اور بورڈ مین ایوی ایشن اور بزنس ایکسپرٹ چاہیے صرف ایک حکومتی نمائدہ ہو۔
-کسی کو ایک دھیلا بھی تنخواہ کے علاوہ نہیں ملے گا اور سب کو تنخوا انٹرنیشل ائیر لائنز کی تنخواہ کے برابر ہو گی۔
-فیول ائیر لائن خود خریدے گی اور ڈمپ کرے گی جہاں سے بھی سستا ملا ضروری نہیں پاکستان سے مہنگا خریدا جائے ۔
-آن ٹائم فلائٹس کو یقینی بنایا جائے چاہے ہفتے میں 10 فلائٹس کم بک کرنی پڑیں ۔
کارگو مین انقلابی تبدیلیاں لا کر اسے دنیا کا جدید ترین کارگو بنانا ہے اور تمام ایکس جہازون کو پانچ سال کے لیے کارگو بنا دیا جائے گا۔ پی آئی اے نے بیچ دیے ریان ائیر اور ایور گرین ان جہازوں سے کارگو مار رہی ہے اور ہمارا کارگو ائیر پورٹس پر گل گیا کیا لعنتی کام کیا گیا ماضی مین۔
- دونوں ٹائپ کے جہازوں کی اویلیبیلٹی ہر وقت یقینی ہونی چاہیے کم از کم ایک بوئنگ777 اور 2 اے310 ہوں ۔ بیک اپ از مسٹ
- ٹچ ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے جتنے کسی بھی ائیر لائن کے ٹچ ڈاؤن ہوں گے اتنے ہی ہمارے خلیجیوں نے ہمارے گھر کو خالہ کا باڑا سمجھ رکھا ہے جو مزید نہین چلے گا۔
کم لوڈ والے یا سیاسی روٹ بند کر دیے جائیں گے
تنظمیں نہیں بنائی جائی گی نا جھنڈے اور نعرے اور پارٹی بازی والے لعنتی کام مزید چلیں گے
ہر اس نا لائق کو نکال دیا جائے گا جو ہمارے سٹینڈرڈ میچ نہیں کرے گا ہمیں محنتی کارکن چاہیے نا کہ سرکاری مال سمجھ کر لوٹنے والے نکمے۔
فیصلہ سازی بورڈ کرے گا کوئی اور اس میں مداخلت نہین کرے گا ۔ 5 سال پہلے پالپا نے اے-320 رکوائے تھے اگر اس دن لے لیتے تو آج یہ حالت نا ہوتی ۔
آخری بار بیل آؤت پیکیج لے کر زبردست طریقے سے کام شروع کیا جائے مڈل ایج کے جہاز خرید کر اور ہر سال مزید اور مزید طیاروں کی خرید یقینی بنا کر ائیر لائن کو بڑا کیا جائے اتنا بڑا کہ ایشین ٹائگر بن جائے دوبارہ ۔
ہر ملک کے لیے اس ملک کے کھانے میوزک انٹرٹینمنٹ اور سروسز کو یقینی بنا کر کسٹمرز کو اٹریکٹ کیا جائے
جنوبی ایشیا کے چھوٹے ممالک کے لیے جارحانہ ٹرانزٹ پر کام کیا جائے تا کہ کراچی اسلام آباد لاہور دوبارہ سے حب بن جائیں ۔ آن ٹائم زبردست ٹرانزٹ نیپال بھوٹان بنگلہ دیش افغانستان سری لنکا انے جانے کے لیے مسافر اتر کر دوسرے جہاز مین اسی وقت بٹھا دیے جائیں اتنی بہترین اور سستی سروس کہ امارات کا توڑ ہو یہاں۔
- فضائی میزبانی کا سارا نظام تبدیل کر کے جدید خطوط پر استوار کیا جائے ۔
10 ہزار محنتی ایماندار اور لگن سے کام کرنے والوں کی کی یہ ایک زبردست ائیر لائن ہو گی ۔ جس کا ہر رکن تعاون محنت اور اپنے کام سے محبت کرنے والا ہو
ایک سال بعد پی آئی اے کا فائدہ اربوں روپے ہو گا خرچہ ٹیکس نئے جہاز خرید کر بھی ۔ لیکن مجھے ڈر ہے کہ جیسے ہی مجھے حکومت نے ہٹانا ہے پھر سے ہزاروں جیالے ڈال دینے ہین
-