سوات معاہدہ :‌الطاف حسین نے چار دن سے کھانا نہیں‌کھایا

نبیل

تکنیکی معاون
میں بوجوہ ایسے تھریڈز میں حصہ نہیں لے رہی۔ آپ لوگوں سے بھی گذارش ہے کہ بس بہت ہو گیا ہے۔ اب ختم کر دیں۔
مہوش بہن، ان تھریڈز میں پوسٹ‌ کرنا یا نہ کرنا آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ لیکن آپ یہ خیال نہ کیا کریں کہ یہ تھریڈ آپ کو مخاطب کرنے کے لیے شروع کیے جاتے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب یہ بوری بنوانے والی بات پڑھ کر میں نے بے حد داد دی ہے آپ کو (گو آجکل مبالغہ ہے مگر جملہ داد کے قابل ہے(

صاحب یہ مبالغہ نہیں روح فرساں حقیقیت ہے ۔ ہم کراچی ہی میں رہتے ہیں اور آنکھیں کھلی رکھتے ہیں۔ گوگل میں تلاش کرلیں ’’ کراچی میں بوری بند لاشیں ‘‘ کہ یہ لغویات میں گھڑی نہیں اور نہ مبالغہ ہے ، ۔۔۔
 
مغل صاحب میں نے آجکل مبالغہ لکھا ہے یہ نہیں کہا کہ آپ نے مبالغہ کیا ہے۔

میں نے نوے کی دہائی میں خود ٹی وی پر لاشوں کی بوریاں برآمد ہوتے دیکھی ہیں اس لیے مجھے کسی اور سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
مغزل

محفلین
صاحب یہ تو اب بھی ہورہا ہے ، ہاں تعداد کم ہے اور میڈیا میں آنے نہیں دیا جاتا، آپ خبریں تلاش کرلیں ،۔ مل جائیں گی بوری بند لاشیں خبروں میں
 
ساجد

محفلین
جیو پہ رات کو یہ خبر بھی چل رہی تھی کہ الطاف حسین چار دن سے سوئے بھی نہیں۔ شاید بابر غوری صاحب اس خبر کے راوی تھے۔
 
جیا راؤ

محفلین
’’قائد تحریک‘‘ الطاف حسین نے سوات معاہدے کی وجہ سے چار دن سے کھانانہیں‌کھایا ۔ :eek:

جیو پہ رات کو یہ خبر بھی چل رہی تھی کہ الطاف حسین چار دن سے سوئے بھی نہیں۔

اگر ان خبروں میں صداقت ہے تو جلد ہی عوام خوشیاں منا رہی ہوگی۔۔۔۔۔۔ :):)
 
جیا راؤ

محفلین
صاحب اس قدر مزیدار لطیفے پراہماری روح پھڑ ک اٹھی سو ، عرض کیا ہے ۔ ۔ ۔

کوئی مرغیوں کی رانیں،کوئی پانچ چھ پراٹھے
ذرا کھانے کو تو لاؤ مرا دل دکھا ہوا ہے

نہیں کھایا چار دن سے ، مجھے رنج اس قدر ہے
ذرا یہ خبر بناؤ مرا دل دکھا ہوا ہے

جیا راؤ سے معذرت کے ساتھ

:eek::eek::eek::eek:
 
مغزل

محفلین
صاحب اس قدر مزیدار لطیفے پراہماری روح پھڑ ک اٹھی سو ، عرض کیا ہے ۔ ۔ ۔

کوئی مرغیوں کی رانیں،کوئی پانچ چھ پراٹھے
ذرا کھانے کو تو لاؤ مرا دل دکھا ہوا ہے

نہیں کھایا چار دن سے ، مجھے رنج اس قدر ہے
ذرا یہ خبر بناؤ مرا دل دکھا ہوا ہے

کیا ہوا ۔۔ ناراض ہوگئیں تو ہم معافی تو مانگ ہی چکے ہیں ۔
اور کیا کرسکتے ہیں ۔بھئی بندہ بشر ہوں بھول چوک تو ہوئی جاتی ہے ۔ :notlistening: :rollingonthefloor:
 
'بھول' بھی خوب ہوئی۔۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:
 
زین

لائبریرین
آپ کو خوش فہمی ہوئی ہے ۔ 4 دن سے کھانا نہیں‌کھایا ہوتا انہوں‌نے تو کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے والے شخص کی طرح اب اللہ کو پیارے بھی ہوچکے ہوتے
 
Top