سوات کا سفرنامہ

بالآخر مہوڈنڈ جھیل آہی گئی اور ہم نے پہنچتے ہی کشتی میں جھیل کی سیر شروع کر دی۔

51271896859_df10b3f323_k_d.jpg


51272195175_69e561fd64_k_d.jpg


51271897529_67b7e27ab0_k_d.jpg
 
ہر مراسلے میں مینیو سمیت کھانے اور ناشتے کا تذکرہ موجود ہے. لیکن تصویر صرف چائے کی؟؟ :)
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ :)

اصل میں بچوں کے ساتھ موقعہ ہی نہیں مل پایا کہ کھانے کے آنے پر اسکی علیحدہ سے تصویر لے لوں۔ :) لیکن سچ پوچھیں تو ہمارے شہروں میں بہترین کھانا پہلے ہی میسر ہے۔ :)
 
جھیل سے واپسی پر شام ہو گئی تھی۔ سب بری طرح گرد آلود ہو گئے تھے۔ کچھ آرام اور منہ ہاتھ دھونے کے بعد ہم رات کے کھانے کے لیے ہوٹل سے باہر آئے۔ ایک ہوٹل پر نمکین لسی، رائتہ، سلاد، مکس سبزی اور ماش کی دال منگائی۔ کھانا کافی لذیذ تھا۔ کھانے کے بعد یونہی ٹہلتے ہوئے ایک سڑک پر لگی لیچی کی گاڑی سے یہ کھٹا میٹھا پھل کھایا۔

اگلی صبح کالام سے روانگی ہماری آخری منزل ملم جبہ کی طرف تھی۔

51272137189_86c84e6300_k_d.jpg


ملم جبہ میں ہم کچھ ہی دیر ٹہر پائے کیونکہ تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے چئیر لفٹ بند کر دی گئیں تھیں۔ کچھ وقت گزارنے کے بعد ہم واپس ہوٹل آ گئے۔ اگلی صبح ناشتے کے بعد ہم نے اسلام آباد ائیرپورٹ تک کا ساڑھے چار گھنٹے کا سفر کیا اور رات نو بجے کراچی ائیرپورٹ سے گھر پہنچ گئے۔ یوں ہمارا یہ سفر اختتام پذیر ہوا۔
 
Top