جھیل سے واپسی پر شام ہو گئی تھی۔ سب بری طرح گرد آلود ہو گئے تھے۔ کچھ آرام اور منہ ہاتھ دھونے کے بعد ہم رات کے کھانے کے لیے ہوٹل سے باہر آئے۔ ایک ہوٹل پر نمکین لسی، رائتہ، سلاد، مکس سبزی اور ماش کی دال منگائی۔ کھانا کافی لذیذ تھا۔ کھانے کے بعد یونہی ٹہلتے ہوئے ایک سڑک پر لگی لیچی کی گاڑی سے یہ کھٹا میٹھا پھل کھایا۔
اگلی صبح کالام سے روانگی ہماری آخری منزل ملم جبہ کی طرف تھی۔
ملم جبہ میں ہم کچھ ہی دیر ٹہر پائے کیونکہ تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے چئیر لفٹ بند کر دی گئیں تھیں۔ کچھ وقت گزارنے کے بعد ہم واپس ہوٹل آ گئے۔ اگلی صبح ناشتے کے بعد ہم نے اسلام آباد ائیرپورٹ تک کا ساڑھے چار گھنٹے کا سفر کیا اور رات نو بجے کراچی ائیرپورٹ سے گھر پہنچ گئے۔ یوں ہمارا یہ سفر اختتام پذیر ہوا۔