سوات کا سفرنامہ

سید رافع

محفلین
گزشتہ ہفتے بچوں کے آن لائن امتحان ختم ہوئے تو سوات کالام جانے کا ارادہ بنا۔ پہلے پہل کرونا کی وجہ سےتمام تفصیلات طے کرنے کے بعد بھی ارادہ ٹال دیا لیکن کچھ دنوں بعد ارادے کو عملی جامہ اسوقت پہنایا جب معلوم ہوا کہ ائیر ٹکٹ قریبا آدھی قیمت پر دستیاب ہیں۔ معلوم ہوا تھا کہ ائیر بلیو اور ائیر سیال ایک ہی وقت میں پرواز چلانے کی وجہ سے سخت مسابقت میں آگئے تھے۔

کراچی سے صبح سات بجے اسلام آباد کی فلائیٹ تھی چنانچہ ہمیں صبح فجر سے قبل اٹھنا تھا۔ اسلام آباد سے سوات تک Suzuki APV ہم نے کراچی سے ہی بک کرا لی تھی۔

640px-2014_Suzuki_APV_Arena_SGX_1.5_DN42V_%2820190623%29.jpg


سوات کا تین گھنٹے کا سفر سوات موٹر وے سے شروع ہوتا ہے۔ پہلے یہ سفر 7 گھنٹے کا ہوتا تھا جو کہ موٹر وے بن جانے سے کم ہو گیا ہے۔

51270041768_d191f02235_c_d.jpg
 

وسیم

محفلین
سفرنامہ اور ایسا بیان سفر میل نہیں کھاتے۔ اچھا سا سفرنامہ لکھیں اور فارمولہ فلموں والا فارمولا اپنے سفرناموں پہ استعمال نا کریں۔ اسی وجہ سے جرمنی امریکہ ملائشیا وغیرہ کے سفرنامے والی لڑیاں مزید کھول کر نہیں دیکھیں
:(
شکریہ
 

سید رافع

محفلین
سفرنامہ اور ایسا بیان سفر میل نہیں کھاتے۔ اچھا سا سفرنامہ لکھیں اور فارمولہ فلموں والا فارمولا اپنے سفرناموں پہ استعمال نا کریں۔ اسی وجہ سے جرمنی امریکہ ملائشیا وغیرہ کے سفرنامے والی لڑیاں مزید کھول کر نہیں دیکھیں
:(
شکریہ

ابھی آپ دیکھتے جائیں۔ انشاء اللہ سب لڑیاں کھول کر دیکھیں گے۔ :)
 

سید رافع

محفلین
سوات موٹر وے پر کافی گرمی تھی۔ لیکن اطراف کے سرسبز پہاڑ اچھے لگ رہے تھے۔ بعض پہاڑوں پر سبزہ نسبتا کم تھا۔

51271172706_56876aed4e_k_d.jpg


تین گھنٹےسوات موٹر وے پر سفر کے بعد ہمارا پہلا اسٹاپ مینگورہ ہوتا لیکن ڈرائیور غلطی سے ہمیں سیدھا فضا گھٹ پارک لے گیا جو کہ مینگورہ سے کچھ فاصلے پر دریائے سوات کے کنارے ایک چھوٹا سا پارک ہے۔

51270428457_70667f59dd_k_d.jpg


دھوپ کی زیادتی تھی اور سفر کافی ہو چکا تھا سو ہم نے فیصلہ کیا کہ دوپہر کے کھانے کے بعد ہم بجائے مینگورہ کے بحرین پر شب بسر کریں گے۔ دوپہر کے کھانے میں لذیذ بھنڈی اور کڑاہی مرغی کھانے کے بعد جوں ہی ہم بحرین کے سفر پر روانہ ہوئے موسم یکایک تبدیل ہو گیا۔ چاروں طرف کالے بادل چھا گئے اور تیز بارش کے ساتھ چھوٹے چھوٹے اولے پڑنے لگے۔

51271937899_1ef11c28d2_k_d.jpg


51271206241_fd01aba1cd_k_d.jpg
 
آخری تدوین:

سید رافع

محفلین
صبح صبح ہم نے بحرین میں آملیٹ پراٹھا، چھولے پوری اور گرما گرم چائے کا مزیدار ناشتہ کیا۔ ناشتے کے فورا بعد ہم نے قریبی علاقے مدین کے ٹراوٹ فش فارم جانے کا ارادہ کیا۔ موسم نسبتا بہتر تھا۔ فش فارم تک کا راستہ کافی کچا پکا تھا۔ فارم پہچنے کے بعد جونہی ہم گیٹ سے اندر داخل ہوئے تو پانی کے چار تالاب تھے جن میں وزن کے اعتبار سے ٹراوٹ فش موجود تھیں۔

51271387423_f0f423ae22_k_d.jpg


دریائے سوات کا پانی تالاب کی ایک سمت سے تالاب میں گر رہا تھا اور دوسری سمت سے واپس دریا میں جا رہا تھا۔ اس طریقے سے مچھلیوں کو خوب آکسیجن اور تازہ پانی میسر رہتا ہے۔
51271938644_9ea71f29b4_k_d.jpg
 

سید رافع

محفلین
سوات کا موسم مسلسل تبدیل ہو رہا تھا۔ اچانک اسقدر تیز آندھی چلی کہ پلاسٹک کی کرسیاں اڑ اڑ کر گر گئیں۔ ہر طرف سے گہرے بادل امنڈ آئے اور رم جھم رم جھم بارش برسنے لگی۔ ہم سب نے بھاگ کر ایک دالان میں پناہ لی۔

51270423907_509f967ecb_k_d.jpg


51271170936_c4b0179480_k_d.jpg
 

سید رافع

محفلین
شام تک ہم مدین فش فارم پر رہے جہاں ہم نے تازہ تازہ ٹراؤٹ فش کھائی اور دریائے سوات کی ٹھنڈی ٹھنڈی موجوں کا لطف لیتے رہے۔ سر شام ہم واپس بحرین اپنے ہوٹل کے کمرے میں پہنچے جس کے برابر سے ہی تیز شور کے ساتھ دریائے سوات پوری مستی میں گزر رہا تھا۔

51270428357_7f3a1631de_k_d.jpg
 

سید رافع

محفلین
بحرین میں ایک رات گزارنے کے بعد اب ہماری اگلی منزل کالام تھی۔ کالام کے راستے میں سرسبز پہاڑ اور آبشار دکھائی دئیے۔

51270461042_797818af2e_k_d.jpg


51270460782_abbb4af751_k_d.jpg
 

سید رافع

محفلین
کالام، بحرین اور خاص کر مینگورہ کمرشل مقامات بن چکے ہیں سو ان سے ہمیں کوئی خاص دلچسپی نہ تھی۔ کالام میں ایک ہوٹل لیا اور رات کے کھانے میں سجی پلاؤ کھایا۔ کالام کے پاس ہی اوشو کا جنگل اور مہوڈنڈ جھیل ہے۔ ہم نے صبح وہاں جانے کے لیے ایک فور بائی فور پراڈو گاڑی رات ہی میں بک کر لی۔ صبح ناشتے کے بعد دس بجے ہم اوشو کے جنگل کی طرف روانہ ہوئے۔

51271937339_0bea51c1d1_k_d.jpg



51272235090_6ad870b7dd_k_d.jpg
 

سید رافع

محفلین
راستے میں کئی دفعہ سینکڑوں بکروں کے ریوڑ دکھائی دیے۔ ہر ریوڑ میں کئی سو بکرے، دو یا تین گھوڑے، دو یا تین کتے اور تین یا چار چرواہے ہوتے۔

51271385783_f52a5ea71d_k_d.jpg


51271385728_d74d4726e5_k_d.jpg


51271936859_7a2178f4e3_k_d.jpg
 

سید رافع

محفلین
راستے میں چھوٹی چھوٹی دکانوں کو پہاڑوں سے آتے برف کے پانی سے کولڈ ڈرنکس کو ٹھنڈا کیا جا رہا تھا۔ کچھ لوگ گلگت کے "پہاڑوں کا پسینہ" سلاجیت بیچ رہے تھے تو کچھ سوات کا شہد۔

51272234000_516a63feea_k_d.jpg
 
Top