سوات بہت خوبصورت ہے۔سیدو شریف کا حسن ،وہاں کی درگئی،خوش اخلاق اور ہنستی مسکراتی اجنبی لیکن اپنی اپنی سی خواتین کے ساتھ ان کے گھر کے کمرے میں بنے چولہے کے گرد بیٹھ کے قہوہ پینا اور اک دوجے سے اشاروں میں بات چیت،جھومر،ملی نغمے اور پاکستان زندہ باد کے اونچے اونچے نعرے،مینگورہ کے دریائے سوات کے کنارے بیٹھنا،وہاں کے ایک خوبصورت گھر میں بن بلائے مہمان بن کے کافی پینا اور ڈھیر ساری باتیں کرنا،ملم جبہ کی اونچائیاں اور برف،سوات کے لوگوں کی مہمان نوازی،کالام میں چارپائیوں پہ بیٹھ کے پانی میں پاوں رکھ کے پراٹھے اور پکوڑے کھانا۔