سوال جواب

جمیل قادری

محفلین
اب پاکستان کو کاروبار میں زیادہ توجہ دینی چاہیئے
زاہد بھائی، اس طرح کی کتابی باتیں تو سب کو معلوم ہیں، کوئی عملی تدبیر ہونی چاہیئے۔ آپ کے بتائے ہوئے نکات کو عملی جامہ کون اور کیسے پہنائے گا؟
جمیل قادری صاحب بہتر رائے دے سکتے ہیں۔
 

اکمل زیدی

محفلین
قادری صاحب سے دعا کروا لیں اپنے کاروبار کے لیے
قادری صاحب نے دھاگہ کھولا ہے ...کوئی آستانہ نہیں ........ ویسے پھر بھی التماس دعا ...(میں تو دعا نہیں کرونگا اپنی کمپنی کے لئے ...جتنا کاروبار بڑھے گا باس کی فرعونیت بڑھے گی ...ابھی کاروبار سیٹ نہیں خدا یاد رہتا ہے ....) :)
 

اکمل زیدی

محفلین
قادری صاحب دعا کرنے پر قادر لگتے ہیں
الله نے سب کو دو ہاتھ صرف کھانے .....کے لئے نہیں دئے ....دست دعا دراز کرنے کے لئے ہیں .... جس نے دئیے ہیں اس کے آگے نہیں پھیلے تو ....بدیانتی ہے ... تو مختصر یہ کے سب قادر ہیں اپنی جگہ ...
 
ویسے آستانہ سروس بھی ہونا چاہیے محفلین کے لیے جہاں سب اپنی اپنی پریشانیاں محفل کے بابوں سے گوش گزار کر سکیں۔۔
اور بابے حضرات اپنے موکلوں کے ذریعے سے ان کا حل بتا سکیں:rollingonthefloor:
 

نور وجدان

لائبریرین
خوشی ایک تتلی ہے جو پھولوں پر لمحہ بھر بیٹھ کے اڑ جاتی ہے ، اس کو اپنے ہاتھوں میں مقید کروں تو مر جاتی ہے ۔ خوشی کو دائمی کیسے کیا جائے ؟
 

اکمل زیدی

محفلین
خوشی ایک تتلی ہے جو پھولوں پر لمحہ بھر بیٹھ کے اڑ جاتی ہے ، اس کو اپنے ہاتھوں میں مقید کروں تو مر جاتی ہے ۔ خوشی کو دائمی کیسے کیا جائے ؟
جواب نہ سمجھیں ...ایک خیال شیرنگ سمجھ لیں .... خوشی کسی چیز کے ملنے کا نام نہیں بلکے جو مل جائے اس میں خوش رہنے کا نام ہے اور یہی دائمی ہے ...
 

اکمل زیدی

محفلین
ویسے آپس کی بات ہے ابھی تو قادری صاحب ہیں نہیں جب آکے وہ اپنے دھاگے میں یہ... سب ... دیکھیں گے ...تو ............انھے .............سنبھالے گا کون ؟؟o_O
 
Top