سوال گندم کا اور جواب میں ملے چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
پاکستانی جو ان عمارتوں میں نہیں‌ رہتے
بات ناک کی نہیں‌ پورے چہرے کی ہے اگر چہرہ اوپر ہے تو ناک بھی اوپر ہوگی لیکن اس بات کو بطور گمند نہیں لیجیئے گا

ہم اتنا کیوں بولتے ہیں جبکہ ایک منہ کے مقابلےمیں دو آنکھیں اور دو کان ہیں ؟؟
 

سعود الحسن

محفلین
بھائی ویٹیکن ایک شہر کی بھی نہیں بلکہ روم کے ایک چھوٹے سے حصہ میں قائم آزاد ریاست ہے۔ جو اٹلی کے زیر اہتمام ہے۔ کرنسی دفاع کے لحاظ سے۔ البتہ اپنے اندرونی معاملات میں اور خارجہ پالیسی میں خود مختار ہے۔ اسی طرح کی ایک اور ریاست کا نام سان مارینو ہے۔ انکی تو خیر سے کرنسی بھی اپنی ہے جو اٹلی کی کرنسی کی مالیت کے برابر ہوتی ہے۔

وینس کی کی ساری عمارات پرانی ہوچکی ہیں انکو گراتے کیوں نہیں؟

افتخار صاحب میرے یہ سوال پوچھنے کی وجہ بھی یہی تھی
 

سعود الحسن

محفلین
پاکستانی جو ان عمارتوں میں نہیں‌ رہتے
بات ناک کی نہیں‌ پورے چہرے کی ہے اگر چہرہ اوپر ہے تو ناک بھی اوپر ہوگی لیکن اس بات کو بطور گمند نہیں لیجیئے گا

ہم اتنا کیوں بولتے ہیں جبکہ ایک منہ کے مقابلےمیں دو آنکھیں اور دو کان ہیں ؟؟

ہم زبان ایک (1) ہونے کا حساب برابر کرتے ہیں-

کان دو ہیں تو ہم دوسروں کی نہیں سنتے ، اگر کان بھی ایک ہوتا تو ہم کیا کرتے؟
 

شمشاد

لائبریرین
جیسے ایک اور ایک کبھی کبھی تین ہو جاتے ہیں۔

س) سولہ میں سولہ جمع کریں تو جواب تیس کیوں نہیں آتا؟
 
دونوں کو ساتھ کھڑا کرکے، اور اگر دونوں کی شادی کردی جائے تو تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

شادی کےلئے میاں بیوی کو منہہ دکھائی کیوں دیتا ہے؟
 

حسن علوی

محفلین
رسم جو ٹھہری، دینی پڑتی ھے جناب ورنہ کون کمبخت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

س) جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی؟
 
پاکیستان کا قاضی غائب ہوجائے گا البتہ اگر سعودیہ میں ہوتو مطوعہ لٹھ لے کر پیچھے پڑجائےگا

پاکستان میں قاضی صرف ایک ہی کیوں ہے؟
 

حسن علوی

محفلین
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ھے
بڑی مشکل سے ہوتا ھے پاکستان میں قاضی پیدا

;)

س) بگڑے ہوؤں کا ڈنڈا ہی کیوں پیر ہوتا ھے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اور کیا ناک صاف کرنے کی چیز ہے۔

س) بادشاہ اور ملکہ بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک کنیز نے آ کر خبر دی " مبارک ہو اللہ نے آپ کو بیٹا دیا ہے" بھلا کیسے؟
 

مغزل

محفلین
بادشاہ نے میری طرح دو شادیاں کی ہوئی تھیں۔۔۔

یہ بتائیں آپ اس وقت کیا کررے ہیں ۔۔ رات کے 2 بجے۔۔۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی یہاں تو رات کے ساڑھے دس بھی پوری طرح نہیں بجے۔

س) ساری دنیا میں ایک ہی وقت کیوں نہیں کر دیتے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اس مہنگائی کے دور میں ایک بھی ضرورت سے زیادہ ہے۔

س) سورج، چاند، ستارے، زمین، یہ سب گول گول کیوں ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top