اللہ کا کرم ہے ۔۔ ویسے میں جھوٹ سے مبرا نہیں۔۔ انسان ہوں غلطی ہوبھی سکتی ہے۔
میری کوشش ہے کہ اس میراثِ پیمبراں سے لوگوں میں شعور اور آگہی پھیلائی جائے اور بس ۔۔۔ ’’ ھذا من فضلِ ربی‘‘
شاعروں پر یہ (مذکورہ بالا) قدغن کیوں لگائی جاتی ہے۔
اپنی اپنی سوچ کی بات ہے ورنہ جتنی زیادہ سچ کہنے کی جرات شعرا میں ہوتی ہے عام آدمی میں نہیں ہوتی۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ کچھ شعراء زیبِ داستاں کے لئے مبالغہ آرائی برت لیتے ہیں لیکن اس میں بھی مرکزی خیال سچائی کی کوکھ سے ہی جنم لیتا ہے۔