مزمل شیخ بسمل
محفلین
آپ abiogenesis کے عمل کو بھی ارتقا کی تعریف میں شامل کر رہے ہیں، جو ایک عام غلط فہمی ہے۔
میں اے بائیو جینیسس میں ارتقا کو "شامل" نہیں کر رہا بلکہ صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ دونوں صورتوں میں ارتقا نہیں ہوگا۔ تفصیل میرے دوسرے مراسلات میں موجود ہے
بات وہی ہے۔ ہمارا موضوع ارتقا ہے۔ ارتقا کے لیے ہمارے پاس زندگی کہیں سے بھی آئے۔ شہاب ثاقب سے یا کہیں کسی اور جگہ سے۔ میری بحث یہ نہیں ہے۔ یہیں محفل میں کہیں میں نے کہا تھا کہ سائنس ابھی اس قابل نہیں ہوئی کہ بتا سکے کہ زندگی کی ابتدا کہاں سے ہوئی۔ خیر وہ ایک علحدہ بحث ہے۔ اس سے بھی ارتقا کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ابھی تک کے hypotheses کے مطابق زندگی کی ابتدا ایک کیمیائی عمل تھا، یا جیسا قیصرانی نے بتایا، ایک hypothesis یہ بھی ہے کہ زمین پر زندگی کی آمد کسی شہابِ ثاقب کے ذریعے ہوئی۔ (ان کے علاوہ بھی کئی hypotheses موجود ہیں، اور جیسا میں نے پہلے عرض کیا، ابھی تک کسی hypothesis پر سائنسی اتفاق نہیں کیا جا سکا؛ تحقیق البتہ جاری ہے۔) بہرحال، زمین پر زندگی کی ابتدا جیسے بھی ہوئی اور جن حالات میں بھی ہوئی، اس کا حیاتیاتی ارتقا سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اسے ارتقا میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
جینیٹک میوٹیشن ارتقا کے میکنزمز میں سے ایک میکنزم ہے۔
اس کا جواب اوپر دے چکا ہوں۔
جینیٹک (یا جین) ڈپلیکیشن اس صورتحال کو کہتے ہیں جب ایک ڈی این اے کی ریپلیکیشن یا مرمت کے دوران ڈی این اے کے کسی ایسے ریجن کی دوسری کاپی بن جائے جس میں کوئی جین موجود ہو۔ نتیجتاً ایک ہی کام کرنے والی دو جینز موجود ہوتی ہیں، جن میں سے ایک تو اپنا کام کرتی رہتی ہے اور یوں جاندار کی ضرورت پوری ہوتی رہتی ہے، جبکہ دوسری جین میوٹیٹ ہونے میں بالکل آزاد ہوتی ہے۔ اور جب وہ دوسری جین میوٹیشن کے عمل سے گزرتی ہے، تو جاندار کے جینوم میں ایک ”نئی“ جین کا اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس پر بھی گو کہ بات ہوچکی ہے۔ لیکن پھر وضاحت کردوں کہ جین ڈپلکیشن کسی نئی جین کا اضافہ نہیں ہوتا بلکہ ہو بہو ایک جیسی دو جین کا وقوع پذیر ہونا ہے۔ اور ایسا لاکھوں کیسوں میں ایک بھی ممکن نہیں۔ کبھی لاکھوں کروڑوں سال میں ایسا ممکن بھی ہو تو میوٹیشن کے ذریعے کوئی نیا عضو بننا ثابت نہیں ہوتا۔ زیادہ سے زیادہ آنکھوں کے ایک جوڑے کی جگہ دو جوڑے یا ایک ناک کی جگہ دو ناکیں ممکن ہیں۔ ایسا ممکن نہیں کہ کسی ڈائنو سار سے آرکائیوپٹیریکس بن جائے۔
معذرت کے ساتھ کہ میں اس سے آگے بحث کو آگے جاری نہ رکھ سکوں گا کہ محفل سے کچھ دنوں غیر حاضر رہوں گا۔