زیک
مسافر
21 اگست کو امریکہ میں سورج گرہن تھا۔
ہمارے علاقے میں سورج 98 فیصد چاند کے پیچھے چھپنا تھا۔ لیکن سب جانتے ہیں کہ مکمل گرہن بالکل مختلف ہوتا ہے۔
لہذا اس آخری دو فیصد کے پیچھے ہم نے سوچا کہ شمالی جارجیا، ساؤتھ کیرولائنا یا ٹینیسی جایا جائے۔ آخری دن تک موسم کا حال دیکھتے رہے کہ کہاں بارش یا بادل کا سماں ہو گا تاکہ اس سے بچا جائے۔
بیٹی کے سکول والوں نے کہا کہ جو بچے چھٹی کرنا چاہتے ہیں انہیں اجازت ہو گی۔ لہذا گرہن کے دن پورے سکول میں چند درجن بچے ہی پائے گئے۔
ہم نے آخری شام موسم کی پیشنگوئی کے حساب سے ٹینیسی کا پروگرام بنایا۔