سورہ رحمن تھراپی

جاسم محمد

محفلین
اسی کی دہائی میں کچھ لوگوں کو جانتا تھا جو ان کے ساتھ اس پر “کام” کر رہے تھے۔ اس وقت میرا خیال تھا کہ یہ نیوکلیئر پروگرام کے لئے کور ہے لیکن پھر احساس ہوا کہ یہ واقعی جنوں سے انرجی پر یقین رکھتے ہیں
ضیا الحق تو چلو مذہبی جنونی تھا ہی، پوری قوم اس سے بھی دو ہاتھ آگے نکلی
 
اکمل زیدی

محفلین
دنیا میں مسلم ممالک کو دیکھیں اور دیگر ممالک کو۔ فرق صاف ظاہر ہے
جی شکر الحمد للہ فرق صاف ظاہر ہے ۔۔۔اسلام ہر دور میں انسانیت کی بقا کا ضامن رہا ہے اور آنے والا دور میں جسے اچھا دور سے دنیا تعبیر کرتی ہے وہ اسی " اسلام " کا غلبہ ہے اصولا۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
آپ تو اندر سے لبیکی نکلے
دراصل آپ کی اپنی سورس بھی صرف یہ نام نہاد میڈیا ہی ہے جتنا اسکرین پر دیکھینگے اتنا ہی نظر آئے گا اب سکرین کے پیچھے کون سا دماغ ہے یہ الگ بحث ہے سر جی آپ کا لبیکی کا امیج بھی اسی میڈیا کی دین ہے اس ٹائپیکل تشریح سے ہٹ کر میرا موقف یہ ہے کے ہر مسلم کی لبیکی ہونا چاہئے مطلب جہاں ضرورت ہو جہاں دین طلب کرے آپ کا حاظر ہونا ضروری ہے ہمارے یہاں صرف نعرے نہیں اس کی عملی تفسیر ہے بات ایک ہی ہے لبیک یا حسین ہو یا لبیک یا رسول اللہ ۔۔۔ اب دیکھنا یہ ہے کون کیا سمجھ کر کیا عمل کرتا ہے ۔ ۔ ۔
 
الف نظامی

لائبریرین

لبیک یا ٹرمپ کہنے والے کیا ہوئے؟ :ROFLMAO:
 
علی وقار

محفلین
سورہ رحمان کو پڑھ کر، سن کر وجد کی کیفیت طاری ہونا عام واقعہ ہے مگر اس کو کسی بیماری کی دوا قرار نہ دیا جائے تو بہتوں کا بھلا ہو گا۔
فیض نے کہا تھا،
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے
تو بھئی، جب بے وجہ قرار کسی کی یاد سے آ سکتا ہے تو اللہ کی یاد میں جو سکون ہے، اللہ کے کلام کو پڑھ کر، سُن کر جو سکون ملتا ہے، اُس کی تو الگ ہی بات ہے۔ بے شک دلوں کا سکون اللہ کے ذکر میں ہے۔
 
اس بات سے کیا مطلب ہے؟بندہ بیشک اللہ رسول یا کسی مذہب کو نہ مانے مگر اس طرح کسی مذہب کی تذلیل نہ کرے۔
میرا لبیک والوں سے کچھ لینا دینا نہیں مگر وہ باباجی کی ایک بات دل کو لگتی تھی کہ روز حشر پتہ چلے گا کہ جیتا کون اور ہارا کون۔
 
زیک

مسافر
اس بات سے کیا مطلب ہے؟
کیا آپ تمام گفتگو پڑھے بغیر ہی offend ہو جاتی ہیں؟ ذرا غور کریں:

لبیک یا حسین ہو یا لبیک یا رسول اللہ
لبیک اللہم لبیک۔
یہ بھی شامل کر لیں ۔
 
سورہ رحمان کو پڑھ کر، سن کر وجد کی کیفیت طاری ہونا عام واقعہ ہے مگر اس کو کسی بیماری کی دوا قرار نہ دیا جائے تو بہتوں کا بھلا ہو گا۔
فیض نے کہا تھا،
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے
تو بھئی، جب بے وجہ قرار کسی کی یاد سے آ سکتا ہے تو اللہ کی یاد میں جو سکون ہے، اللہ کے کلام کو پڑھ کر، سُن کر جو سکون ملتا ہے، اُس کی تو الگ ہی بات ہے۔ بے شک دلوں کا سکون اللہ کے ذکر میں ہے۔
بھائی یہاں پر کوئی بھی اس سورہ کو طب کی جگہ نہیں دے رہا یہ کوئی میڈیکل کے ڈاکٹر کا ہی دعویٰ ہے۔
ہمارے روزمرہ کے معاملات میں چھوٹے موٹے مشاہدبے ہیں کہ یہ پڑھا تو یہ ہو گیا۔
کبھی باقاعدہ کسی سورہ پر تجربہ نہیں کیا۔
لیکن اللہ کے کلام کی طاقت پر بھروسہ ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
اسکو مکمل سنیے گا. یا مائیکروبائلوجسٹ ہیں اور باہر کی سائیٹیفک لیب میں سورہ الرحمن پر تجربہ کرواچکے ہیں. اس کے علاوہ بطور میڈیسن اسکی انٹرنیشنل پبلیکیشنن شروع ہو چکی ہے. ساری دنیا کی ہڈبیتی کا انکار...... ممکن کہاں، باہر کے لوگ ویسے بھی اوپن مائنڈڈ ہیں، یہ ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے. جرمن ڈاکٹرز جن کو مسترد کر دیں stage 4 cancer کہیں دو ماہ کی زندگی. اس کو سن کے وہ دس سال وہ زندہ رہے. آپ اس وڈیوز کو سن لیں آپ کی رائے بدل جائے گی. اگر نہ بدلے تو یہ اس کے لیے ہے جس کو.درد ہے یا چوٹ ہے. کسی پر جبر تو ہے نہیں

سورہ رحمان کو پڑھ کر، سن کر وجد کی کیفیت طاری ہونا عام واقعہ ہے مگر اس کو کسی بیماری کی دوا قرار نہ دیا جائے تو بہتوں کا بھلا ہو گا۔
فیض نے کہا تھا،
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے
تو بھئی، جب بے وجہ قرار کسی کی یاد سے آ سکتا ہے تو اللہ کی یاد میں جو سکون ہے، اللہ کے کلام کو پڑھ کر، سُن کر جو سکون ملتا ہے، اُس کی تو الگ ہی بات ہے۔ بے شک دلوں کا سکون اللہ کے ذکر میں ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
سورہ رحمن سے بات کہاں سے کہاں چل پڑی
اچھے بچے لڑتے نہیں
مضحکہ خیز کی ریٹنگ تو نہ دیا کریں. دل ٹوٹ جاتا ہے
 
زیک

مسافر
سورہ رحمن سے بات کہاں سے کہاں چل پڑی
اچھے بچے لڑتے نہیں
مضحکہ خیز کی ریٹنگ تو نہ دیا کریں. دل ٹوٹ جاتا ہے

اسکی
جس کو جو بھی اختلاف ہے، اسکا حق ہے
کیا آپ کو واقعی سمجھ نہیں آئی کہ اس مراسلے کو ایسی ریٹنگ کیوں دی گئی؟
 
کبھی میں بھی بہت دنیادار تھی،بہت ماڈرن،جب کوئی کہتا کہ سر پر دوپٹہ لو تو یا تو انکار کر دیتی یا جل بھن کر رہ جاتی۔میری شادی ہوئی تو میرے سسر مجھے کہتے بیٹا دوپٹہ لے لو،میں لے تو لیتی مگر غصہ بہت آتا۔
لیکن اندر کہیں کسی کونے میں ایک خوف ایک ڈر تھا جسے میں نے دبایا ہوا تھا۔
پھر ایک دن قرآن کریم کی ایک ہی آیت نے مجھے سر تا پا ،اندر،باہر سے بدل دیا۔
وہ آیت کوئی اللہ کا خوف دلانے والی نہین تھی،نہ ہی پردے کے متعلق تھی۔

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَاءٍ مَّعِينٍ ( 30 )
کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر تمہارا پانی (جو تم پیتے ہو اور برتے ہو) خشک ہوجائے تو (خدا کے) سوا کون ہے جو تمہارے لئے شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے
سورہ ملک کی آخری آیت ہے۔
میری آنکھوں میں سفید موتیا بہت جلدی آگیا،نظر بہت کم انے لگا۔میری امی کی آنکھ آپریشن کے دوران خراب ہو گئی تھی۔میں بھی ڈر گئی کہ اگر نظر بند ہو گئی تو کیا کرونگی،مجھے تو قرآن کریم کی سورتیں بھی نہیں آتیں تو کیا پڑھا کرونگی۔
میں نے سورہ ملک یا د کرنا شروع کی اور اس نے ہی میری زندگی بدل دی۔
الحمدللہ۔۔۔۔آج میری بیٹیاں پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں میں پڑھتی ہیں اور سارا دن نقاب میں رہتی ہیں۔
ایک دن عبدالوھاب نے مجھے ہنستے ہنستے کہا کہ گلی میں ایک لڑکی جا رہی تھی نظر پڑی تو میرا دل کیا کہ پھر سے دیکھوں مگر میں نے سوچا کہ میری بہنیں بھی باہر جاتی ہیں،اس لئے کبھی ایسا نہیں کرنا۔اور میںنے لا حول پڑھا۔
یہ باتیں شئیرکرنے کا مقصد نہ تو اپنی بپتا سنانا ہے اور نہ ہی اپنے بدلاؤ کا اشتہار لگانا۔
مقصود صرف یہ بتانا ہے کہ بعض اوقات لمحوں میں انسان بدل جاتا ہے۔
اپنی امی کی آنکھ کا آپریشن خراب ہونے کا واقعہ بھی شئیر کرونگی۔
 
علی وقار

محفلین
اسکو مکمل سنیے گا. یا مائیکروبائلوجسٹ ہیں اور باہر کی سائیٹیفک لیب میں سورہ الرحمن پر تجربہ کرواچکے ہیں. اس کے علاوہ بطور میڈیسن اسکی انٹرنیشنل پبلیکیشنن شروع ہو چکی ہے. ساری دنیا کی ہڈبیتی کا انکار...... ممکن کہاں، باہر کے لوگ ویسے بھی اوپن مائنڈڈ ہیں، یہ ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے. جرمن ڈاکٹرز جن کو مسترد کر دیں stage 4 cancer کہیں دو ماہ کی زندگی. اس کو سن کے وہ دس سال وہ زندہ رہے. آپ اس وڈیوز کو سن لیں آپ کی رائے بدل جائے گی. اگر نہ بدلے تو یہ اس کے لیے ہے جس کو.درد ہے یا چوٹ ہے. کسی پر جبر تو ہے نہیں
معذرت، مگر میں اس حق میں نہیں۔ میں خود سورہ رحمان پڑھتا اور سنتا ہوں۔ دس مزید سال تک زندہ رہنا کوئی زیادہ معنی نہیں رکھتا کہ جو مسلم نہیں ہیں، ان میں بھی ایسے واقعات آپ کو شاید مل جائیں گے کہ ہر کسی میں قوت برداشت وغیرہ کے اپنے درجات ہوتے ہیں اور اس حوالے سے مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی سرطان کا مسلم مریض صحت یاب نہیں ہو پاتا تو کیا یہ سمجھا جائے گا کہ اُس کا ایمان کمزور تھا یا نعوذ باللہ معاملہ کچھ اور تھا۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ سورہ رحمان اور دیگر سورتوں کو شفا کے حصول کے لیے پڑھا اور سنا جائے مگر اسے دوا کا قائم مقام نہ بنایا جائے کیونکہ اس کے اپنے مضمرات ہیں اور ایسا کہنے کرنے پربہت کچھ بطور ثبوت طلب کیا جائے گا۔ محض ایک دو واقعات کے بیان سے بات نہیں بنے گی۔
 
Top