سورہ رحمن تھراپی

سید ذیشان

محفلین
بہت خوشی ہوئی سن کے
کچھ تفصیل آپ خود بتادیں. وہاں سارے فارمولے و ڈیزائنز ہیں
ریڈار ایسی ٹیکنالوجی ہے جس سے دور سے ہی گاڑیاں اور بندے وغیرہ کمپیوٹر سکرین پر دیکھے جا سکتے ہیں، سگنل کی شکل میں۔ اس سے آپ بارڈر، ایئر پورٹ، بحری جہازوں وغیرہ پر لگا کر تنصیبات کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
ریڈار ایسی ٹیکنالوجی ہے جس سے دور سے ہی گاڑیاں اور بندے وغیرہ کمپیوٹر سکرین پر دیکھے جا سکتے ہیں، سگنل کی شکل میں۔ اس سے آپ بارڈر، ایئر پورٹ، بحری جہازوں وغیرہ پر لگا کر تنصیبات کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
آپ کا بہت بہت شکریہ
آج دل میں آپ کی قدرو منزلت اور بڑھ گئی
ایسے لوگ پاکستان کا سرمایہ ہے
اتنا مجھے پتا تھا جتنا آپ نے بتایا ...
میں نے پوچھا کیسے ذہن میں یہ خیال آیا
کس نے پروپوزل دیا
اپروول کیسے ہوا
آپ کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا اس پراجیکٹ کو بناتے؟
 
عرفان سعید

محفلین
A senior director of the Pakistan Atomic Energy Commission, Mr Bashiruddin Mahmood, in 1980 had recommended that jinns, being fiery creatures, ought to be tapped as a free source of energy.
گویا انرجی کی اس شکل کی ڈیٹیکشن سے پہلے ہی انہیں استعمال کیا جائے۔
دوسرے یہ کہ جن اگر کوئی باشعور مخلوق ہے تو یہ تو جنوں کے قتلِ عام کی تجویز ہوئی!
:)
 
زیک

مسافر

اسی کی دہائی میں کچھ لوگوں کو جانتا تھا جو ان کے ساتھ اس پر “کام” کر رہے تھے۔ اس وقت میرا خیال تھا کہ یہ نیوکلیئر پروگرام کے لئے کور ہے لیکن پھر احساس ہوا کہ یہ واقعی جنوں سے انرجی پر یقین رکھتے ہیں
 
انہیں تو ون جی نوبل پرائز ملنا چاہیے!
Improbable Research
 
سید ذیشان

محفلین
آپ کا بہت بہت شکریہ
آج دل میں آپ کی قدرو منزلت اور بڑھ گئی
ایسے لوگ پاکستان کا سرمایہ ہے
اتنا مجھے پتا تھا جتنا آپ نے بتایا ...
میں نے پوچھا کیسے ذہن میں یہ خیال آیا
کس نے پروپوزل دیا
اپروول کیسے ہوا
آپ کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا اس پراجیکٹ کو بناتے؟
کچھ تفصیل اس پوسٹ میں ہے۔
 
زیک

مسافر
یہ پروفائل سرچ کیجیے گا، جانیے گا زیک، ذیشان یا دیگر اس لیول کے ہیں یا یہ بھی اس لیول کے ہیں. مگر انہوں نے دیار غیر رہنے کے بجائے اپنا سارا پوٹینشل پاکستان وقف کرنا کو سوچا ہے؟ تعلیم.تو ایسی ہو جس سے سب کا بھلا ہو، ناکہ اپنا
اپنا بھلا ہونے میں کیا برائی ہے؟ کیا چوائس صرف پاکستان کے اور اپنے بھلے کے درمیان ہے؟ امریکہ، یورپ، ایشیا کا کوئی ذکر یا اہمیت نہیں؟ انسان اور انسانیت کا بھلا بھی تو سوچا جا سکتا ہے؟ یہ بھی تو ممکن ہے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے معمولی بھلائی کا کام ہو سکے اور کہیں اور سے بہتر کام چاہے پاکستان کے لئے نہ ہو۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں پڑھا بھی ہو اور کام بھی کیا ہو مگر کہیں اور بہتر اور خوش کن زندگی کی خاطر رہیں۔ زندگی کے پچاس سالوں میں کوئی بیس پاکستان میں گزارے ہیں۔ پاکستان سے تعلق ہے بھی اور اچھی طرح جانتا بھی ہوں لیکن کافی حد تک اب فارنر ہی ہوں۔
 
آپ کی بات درست ہے مگر آپ جیسے لوگوں کا زیادہ حق ہے پاکستان پر ... اس ملک کو اچھے اذہان کی ضرورت ہے ... آپ اپنی مرضی سے رہیں، مجھے یقین ہے آپ انسانیت کی بھلائی کے کام بھی کرتے ہوں گے ... brain drain ہو کسی بھی ملک میں، اسکی ترقی کی راہیں مسدود ہو جاتی ہیں .. یہ بھی مسئلہ ہے اچھے اذہان کو وہ مواقع بھی نہیں ملتے، جو ان کو باہر مل جاتے ہیں ...
 
نور وجدان

لائبریرین
اس وڈیو کو سنیے اور جانیے
سورہ الرحمن کا علم شفا دے رہا ہے کیونکہ قران پاک محض الفاظ نہیں یہ دل پر اترتا ہے . کتنے خوبصورت انداز میں سائنسی طریقے کی وضاحت کی اور اللہ جل شانہ کے کلام کے معجزات جاری و ساری ہیں.
Music سے علاج بھی بیرون ملک میں ہو رہا ہے، وہ بھی اتنی بڑی یونیورسٹی میں
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ایک بات comparison پر۔ اسلام ایک مذہب ہے۔ مسلمان مختلف عقائد رکھتے ہیں۔ اسی طرح دنیا میں اور مذاہب اور ان کے ماننے والے ہیں۔ ان کا آپس میں تقابل بالکل صحیح اور فطری ہے۔ کچھ مسلمان اس سے انتہائی گھبرا جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے اسلام کی توہین ہوتی ہے لیکن یہ طرز عمل درست نہیں۔
جہاں بے پر کی تضحیک کی جائے گی وہاں پر تو بولنا بنتا ہے ۔ ۔ ۔ تقابل اور ہے اور اسلامی قوانین میں اپنے تئیں سقم ڈھونڈنا اور ہے ۔۔۔یا تو اسلام سے بہتر کوئی jurisprudence
دکھا دو یا پھر مان لو مگر کیا کریں دنیا داری نے عقل کو مفلوج کر دیا ہو تو بندہ پھر لبادے کی حد تک ہی رہ جاتا ہے جبکہ اندر سب سسٹم بدل چکا ہو تا ہے ۔۔۔
 
آپ تو اندر سے لبیکی نکلے
 
الف نظامی

لائبریرین
دنیا میں مسلم ممالک کو دیکھیں اور دیگر ممالک کو۔ فرق صاف ظاہر ہے
لَا یَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِی الْبِلَادِؕ
اے سننے والے کافروں کاشہروں میں اتراتے پھرنا ہر گز تجھے دھوکا نہ دے
 
الف نظامی

لائبریرین
ایک تجربہ کریں
اگر آپ کو اینگزائٹی ، ڈپریشن ہے تو کم از کم ۳۰۰ بار "یا سلام" کی تسبیح کر کے دیکھیے اور معلوم کیجیے کہ آپ کے مزاج میں بہتری آتی ہے یا نہیں؟
 
Top