ویل ڈن نین بھیا!ایک کام میں مصروف تھے کہ میز پر پڑا فون کپکپا اٹھا۔ اب معلوم نہیں کہ کپکپاہٹ سے خوف نمایاں تھا کہ یہ خوشی کی لہر تھی۔ فون اٹھایا تو دیکھا ایک دوست نے وٹس ایپ پر ایک لطیفہ بھیجا تھا۔ لطیفہ اچھا تھا۔ سو ہم نے جواباً "ہاہاہاہاہا" کا میسج اس کو بھیج دیا۔ تاکہ سند رہے لطیفہ وصول پایا ہے اور پڑھنے والے نے اس سے حظ بھی اٹھایا ہے۔ ابھی چند ثانیے ہی گزرے تھے کہ فون دوبارہ کپکپا اٹھا۔ دیکھا وہی لطیفہ کسی نے ایک وٹس ایپ گروپ میں شئیر کر رکھا تھا۔ مروتاً ایک دانت نکالتا ہوا شتونگڑہ وہاں رسید کیا ۔ ابھی فون واپس نہ رکھا تھا کہ ایک اور گروپ ٹمٹما اٹھا۔ دیکھا تو اس گروپ میں ایک حسین و مہ جبیں نے وہی لطیفہ پھینکا تھا۔ حسن کونظر انداز کرنا جتنی بڑی گستاخی ہے اس کے ہم ہرگز متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔ سو فوراً سے پیشتر دو چار ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے ہوئے شتونگڑے باقاعدہ اقتباس لے کر رسید کیے تاکہ کوئی اور بدمذاق یہ نہ سمجھے ہمیں اس کی بات پر ہنسی آئی ہے۔ ہنسی بہ حق دار رسید ۔
کام سے فارغ ہو کر سوچا کہ کچھ دیر آستانہ فیس بک پر حاضری دے لی جاوے۔ ابھی اطلاعاتی صفحہ پر لوگوں کی کارستانیاں ابھرنی شروع ہوئی تھیں کہ ایک پرانا لطیفہ نئے سنجیدہ لطائف کے درمیان جگمگاتا نظر آیا۔ اس لطیفے سے جڑی کئی یادیں آگئیں۔ ہم نے بےاختیار ہو کر "ہاہاہا" کا شتونگڑہ رسید کیا۔ اور آگے کو چل دیے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ وہی لطیفہ ایک اور پرانے دوست نے بھی شیئر کر رکھا ہے۔ فوراً لعن طعن کی۔
"یہ کیا حرکت ہے؟ کبھی کوئی سنجیدہ بات بھی کر لیا کر۔ یہاں تم لوگوں نے تھیٹر لگایا ہوا۔ اور قبل مسیح کے لطائف سنا کر ہنسانے کی کوشش کرتے ہو۔"
اس کو ڈانٹ پلا کر ایک فخر کا احساس جاگا۔ شرم آرہی ہوگی اب اسے۔ دل میں شرمندہ ہو رہا ہوگا۔ کہ واقعی کتنا پرانا لطیفہ شئیر کیا ہے۔ اپنے آپ کو داد دیتے ہوئے ذرا سا صفحہ آگے بڑھایا تو کیا دیکھتے ہیں کہ کسی انجان حسینہ نے ایک فیس بکی گروپ میں وہی لطیفہ تازہ تازہ ارسال فرمایا ہے۔ تصویریں دھوکا ہیں۔ ان پر اعتبار مت کیجیو۔ مگر ہائے۔۔۔۔ دل ہی تھا پگھل گیا۔ کئی الٹے سیدھے شتونگڑے بنائے۔ اور عرض کی۔
" کیا کمال لطیفہ شریک کیا ہے۔ واہ واہ۔۔۔ بھئی لوگ بھی کیا سوچتے ہیں۔۔۔ ہاہاہاہا۔ آج ہی پڑھا۔ بلے بلے۔۔۔"
داد و تحسین کے ڈونگرے برسا کر ابھی واپس بھی نہ پلٹے تھے کہ انہی موصوفہ نے ہمارے تبصرے پر ایک لال سرخ سہاگن قسم کا "دل" ارسال کر دیا۔ بس بےارادہ ہی آئندہ سے ہمیشہ اس حسینہ کے لطیفوں پر ہنسنے کا ارادہ فرما لیا تھا۔
فیس بک سے فارغ ہو کر سوچا پیر ٹوئٹر شریف کے درشن کیے بھی مدتیں بیت گئی ہیں۔ وہاں قدم رکھا ہی تھا کہ ایک دوست نے وہی لطیفہ تصویری شکل میں لگا رکھا تھا۔ ہنہ۔ ہم نے ہنکارہ بھرا۔ نظرانداز کر کے آگے بڑھے تو پھر ایک حسینہ کی طرف سے وہی تصویر نظر آئی۔۔۔۔۔۔اطلاعاتی صفحہ وہیں ٹھہر گیا۔۔۔۔۔۔ و علی ہذا لقیاس
کیا مطلب ہے تمہارا۔۔۔ ان کی بصارت اب سمتی کام کرنے لگی ہے۔۔۔حمد بھائی دیکھ لیں آپ۔۔۔۔۔۔
جب کہیں گے تب دیکھی جائے گی۔۔۔خود بھی کہہ دیں گے۔۔۔کہ اب جان چھوڑ دیں۔۔۔ ہم بڑے یو گئے ہیں
بس ذرا حقیقت پسند ہوگیا ہوں۔۔۔۔میں کچھ عرصہ غائب کیا رہی۔۔ آپ نے اتنی خوش فہمیاں پال لی اپنے بارے میں
وہی تو۔۔۔۔ کوئی نہیں۔۔۔۔لولززز کوئی نہیں
یعنی میں بھی ایک ہی طرف کھڑا ہوں۔۔۔ دوسری طرف کون ہے۔۔۔سائیڈ مس بیلنس تب ہوتی جب آپ ہوتے دوسری طرف۔۔۔۔ احمد بھائی تو اسمارٹ سے ہیں۔۔۔ آپ کی طرح گپلو نہیں
نوازش جناااابخوب تحریر ہے!
شکرگزار ہوں
ذبردست!
شکریہ سر۔۔۔۔ویل ڈن نین بھیا!
ویسے اسے کہتے ہیں اپنے منہ میاں ماموں بننا
اور آپ ویسی جگہوں کے پاس نہیں پھٹکتے!!!ویسے محفل میں ایسی اٹریکشنز کی کمی کے باعث نین بھائی کم کم ہی یہاں پھٹکتے ہیں۔
ایسے تجربے کی تو توفیق مانگنی پڑے گی!شکریہ سر۔۔۔۔
تجربے کی آنکھ سے کون بچ پایا۔۔۔
اور آپ ویسی جگہوں کے پاس نہیں پھٹکتے!!!
ہمیں بھی یہ تحریر پڑھ کر بالکل ہنسی نہیں آئی لیکن پر مزاح کی ریٹنگ دے دی ہے تاکہ سند رہے اور وقتِ ضرورت کام آئےایک کام میں مصروف تھے کہ میز پر پڑا فون کپکپا اٹھا۔ اب معلوم نہیں کہ کپکپاہٹ سے خوف نمایاں تھا کہ یہ خوشی کی لہر تھی۔ فون اٹھایا تو دیکھا ایک دوست نے وٹس ایپ پر ایک لطیفہ بھیجا تھا۔ لطیفہ اچھا تھا۔ سو ہم نے جواباً "ہاہاہاہاہا" کا میسج اس کو بھیج دیا۔ تاکہ سند رہے لطیفہ وصول پایا ہے اور پڑھنے والے نے اس سے حظ بھی اٹھایا ہے۔ ابھی چند ثانیے ہی گزرے تھے کہ فون دوبارہ کپکپا اٹھا۔ دیکھا وہی لطیفہ کسی نے ایک وٹس ایپ گروپ میں شئیر کر رکھا تھا۔ مروتاً ایک دانت نکالتا ہوا شتونگڑہ وہاں رسید کیا ۔ ابھی فون واپس نہ رکھا تھا کہ ایک اور گروپ ٹمٹما اٹھا۔ دیکھا تو اس گروپ میں ایک حسین و مہ جبیں نے وہی لطیفہ پھینکا تھا۔ حسن کونظر انداز کرنا جتنی بڑی گستاخی ہے اس کے ہم ہرگز متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔ سو فوراً سے پیشتر دو چار ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے ہوئے شتونگڑے باقاعدہ اقتباس لے کر رسید کیے تاکہ کوئی اور بدمذاق یہ نہ سمجھے ہمیں اس کی بات پر ہنسی آئی ہے۔ ہنسی بہ حق دار رسید ۔
کام سے فارغ ہو کر سوچا کہ کچھ دیر آستانہ فیس بک پر حاضری دے لی جاوے۔ ابھی اطلاعاتی صفحہ پر لوگوں کی کارستانیاں ابھرنی شروع ہوئی تھیں کہ ایک پرانا لطیفہ نئے سنجیدہ لطائف کے درمیان جگمگاتا نظر آیا۔ اس لطیفے سے جڑی کئی یادیں آگئیں۔ ہم نے بےاختیار ہو کر "ہاہاہا" کا شتونگڑہ رسید کیا۔ اور آگے کو چل دیے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ وہی لطیفہ ایک اور پرانے دوست نے بھی شیئر کر رکھا ہے۔ فوراً لعن طعن کی۔
"یہ کیا حرکت ہے؟ کبھی کوئی سنجیدہ بات بھی کر لیا کر۔ یہاں تم لوگوں نے تھیٹر لگایا ہوا۔ اور قبل مسیح کے لطائف سنا کر ہنسانے کی کوشش کرتے ہو۔"
اس کو ڈانٹ پلا کر ایک فخر کا احساس جاگا۔ شرم آرہی ہوگی اب اسے۔ دل میں شرمندہ ہو رہا ہوگا۔ کہ واقعی کتنا پرانا لطیفہ شئیر کیا ہے۔ اپنے آپ کو داد دیتے ہوئے ذرا سا صفحہ آگے بڑھایا تو کیا دیکھتے ہیں کہ کسی انجان حسینہ نے ایک فیس بکی گروپ میں وہی لطیفہ تازہ تازہ ارسال فرمایا ہے۔ تصویریں دھوکا ہیں۔ ان پر اعتبار مت کیجیو۔ مگر ہائے۔۔۔۔ دل ہی تھا پگھل گیا۔ کئی الٹے سیدھے شتونگڑے بنائے۔ اور عرض کی۔
" کیا کمال لطیفہ شریک کیا ہے۔ واہ واہ۔۔۔ بھئی لوگ بھی کیا سوچتے ہیں۔۔۔ ہاہاہاہا۔ آج ہی پڑھا۔ بلے بلے۔۔۔"
داد و تحسین کے ڈونگرے برسا کر ابھی واپس بھی نہ پلٹے تھے کہ انہی موصوفہ نے ہمارے تبصرے پر ایک لال سرخ سہاگن قسم کا "دل" ارسال کر دیا۔ بس بےارادہ ہی آئندہ سے ہمیشہ اس حسینہ کے لطیفوں پر ہنسنے کا ارادہ فرما لیا تھا۔
فیس بک سے فارغ ہو کر سوچا پیر ٹوئٹر شریف کے درشن کیے بھی مدتیں بیت گئی ہیں۔ وہاں قدم رکھا ہی تھا کہ ایک دوست نے وہی لطیفہ تصویری شکل میں لگا رکھا تھا۔ ہنہ۔ ہم نے ہنکارہ بھرا۔ نظرانداز کر کے آگے بڑھے تو پھر ایک حسینہ کی طرف سے وہی تصویر نظر آئی۔۔۔۔۔۔اطلاعاتی صفحہ وہیں ٹھہر گیا۔۔۔۔۔۔ و علی ہذا لقیاس
دودھ کے جلے ہیں۔اور آپ ویسی جگہوں کے پاس نہیں پھٹکتے!!!
مانگی پھر۔۔۔ آج کل قبولیت کی گھڑیاں ہیں۔ایسے تجربے کی تو توفیق مانگنی پڑے گی!
اظہار تو آپ ہم سے کہیں بہتر کر سکتے ہیں۔۔۔ ہاں رونا شاید ایسے نہ رو سکیں۔۔۔پھٹکنے لگے تو پھٹکے لگنے کے امکانات ہیں۔ ہم تو نین بھائی کی طرح اپنے درد کا اظہار بھی نہیں کر سکیں گے۔
بہت شکریہ۔۔۔ ویسے تو مجھے یہ تحریر بھی اب ایک پوسٹ جیسی لگنے لگ گئی ہے۔۔۔ہمیں بھی یہ تحریر پڑھ کر بالکل ہنسی نہیں آئی لیکن پر مزاح کی ریٹنگ دے دی ہے تاکہ سند رہے اور وقتِ ضرورت کام آئے
عمدہ تحریر نین بھیا۔
زبردست
اور ہر ممبر یہی سمجھتا ہے کہ اس نے پہلی بار ہی شئیر کی ہے ایسی نادر چیز۔۔۔ اس سے قبل تو اس گروپ نے کبھی اس کا سوچا بھی نہ ہوگا۔اصل مزا تو تب آتا ہے جب ایک لطیفہ پے در پے ایک ہی واٹس ایپ گروپ میں شیئر ہو۔
دودھ کے جلے ہیں۔
کیوں کہ"پھونکنے" پر آپ کے تحفظات ہوں گے۔اور پینے کو چھاج بھی نہیں ملتی۔
چھاچھ؟اور پینے کو چھاج بھی نہیں ملتی۔