ش
شہزاد احمد
مہمان
بہت شکریہ جناب ۔۔۔میں تو ابھی مزہ لے رہا ہوں کہ مجھے سافٹویئر انجینئر ہی لکھ دیا ہے۔
فائر فاکس کے لئے یوزر سکرپٹ میں نے بنایا تھا۔ اور احباب کے کہنے پر کئی فیچرز ڈالے تھے۔ لیکن میں اسے زیادہ دیر تک دیکھ نہیں سکا۔ انہی دنوں ابن سعید نے ایک فائر فاکس کی کسٹم سی ایس اسی یہیں شیئر کی تھی۔ اس کا رزلٹ مجھے بہت زبردست لگا۔ اور پھر میری سمجھ میں آیا کہ بنیادی ضرورت صرف کسٹمائزڈ سی ایس ایس ہی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ وہ صرف فائر فاکس پر چلتی تھی۔ اس لئے میں نے اس کو نظر انداز کر دیا لیکن سٹائلش ایڈ آن ،جو فائر فاکس اور کروم دونوں کے لئے میسر ہے، کا پتہ لگنے کے بعد میں نے اسی خیال کو سامنے رکھتے ہوئے اس کو دوبارہ لکھا ہے اور کافی بہتر نتائج ملے ہیں۔
فائر فاکس کے لئے یہ ایڈ آن انسٹال کریں۔
گوگل کروم کے لئے یہ انسٹال کریں۔
پھر یہ سٹائل
اُردو کی اس خدمت کے لئے دونوں بلال اور سعود بھائی کے ساتھ ساتھ درویش خراسانی کا بھی شکریہ ۔جو مجھے روز ترغیب دیتے رہے ہیں