مزمل اختر
محفلین
بالکل درست کہا ہے آپ نےماشاءاللہ 2013 میں ہی آپ لوگوں نے اتنے بڑے مشن کی ابتدا کی تھی فی الحال تو خالص اردو لکھنے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے مگر پھر بھی ابھی ایک کثیر تعداد رومن والی ہے جو اردو کی خوبصورتی سے محروم ہے آپ لوگوں نے بہت اچھا کام کیا ہے ۔ میری چھوٹی سی رائے یہ ہے کہ ہم اپنے جاننے والوں کے موبائل فون میں SwiftKeyboar شروع کردیں اس میں prediction ہوتا ہی ہے جس کی مدد سے لوگ آسانی سے اردو لکھ سکتے ہیں ۔ اور ایک دفعہ اردو لکھنے لگے تو اردو کی کشش انہیں کہیں اور متوجہ ہونے ہی نہیں دیں گی ۔
یہ کام انفرادی طور پر ہی ممکن ہے آرٹیکل لکھنے یا ویڈیو بنانے سے نہیں ہونے والا ہم فردن فردن اپنے عزیزوں کے موبائل میں اردو انسٹال کریں اور ممکن ہوتو نستعلیق فونٹ بھی ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ ان شا اللہ یہ دن بھی جاگتی آنکھیں دیکھا جائے گا کے ہر عام سے عام آدمی اردو لکھا کریں گا ۔
جو آپ نے کہا ہے میں اس سے سو فی صد متفق ہوں اور عین یہی کام میں نے شروع بھی کر دیا ہے جان پہچان میں ایم آئی کے موبائل جن کے بھی پاس ہے سب میں نستعلیق شروع کر دیا ہے اور اردو کیبورڈ بھی ڈال دیا ہے بس اس کی شکایت ہے کہ وہ لوگ کوشش بھی نہیں کرتے اردو لکھنے کی
اللہ نے چاہا تو جلد وہ دن بھی دیکھیں گے جس کا آپ نے ذکر کیا البتہ وہ نستعلیق سے ضرور خوش ہے۔